yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مقبوضہ کشمیر میں کشت و خون کا بازار

Yes 1 Webmaster February 17, 2016 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:
Indian Army in Kashmir
Indian Army in Kashmir

تحریر : علی عمران شاہین
مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ایک بار پھر کشت و خون کا بازار انتہائی گرم کر دیا ہے۔ ویسے تو تقسیم ہند سے لے کر آج تک اور خصوصاً جولائی 1986ء سے کشمیری قوم ہر روز جبروابتلا کے نئے سے نئے دور کا ہی سامنا کر رہی ہے۔ دور قدیم سے لے کر دور جدید تک کے ظلم و ستم اور جبرواستبداد کا وہ کون سا ہتھکنڈا ہے جو بھارت نے کشمیریوں کے خلاف نہیں آزمایا لیکن کشمیری قوم بھی ایسی مٹی کی بنی ہوئی ہے کہ جس نے ایک دن بھی بھارت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ 13فروری کے دن بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں ایک گھر کا گھیرائو کر کے 5نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔ یہ نوجوان بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے گھر بار چھوڑ کر برفانی پہاڑوں اور جنگلوں، کھائیوں کو اپنا ٹھکانہ بنانے پر مجبور ہوئے تھے۔

بھارتی فوج ان نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد فتح کے شادیانے بجا رہی ہے کہ اس نے بہت بڑا معرکہ سر کر لیا ہے حالانکہ آزادی کی منزل پانے کے لئے یوں شہادتوں کو گلے لگانے والوں کی تعداد کبھی بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ بھارت کو چونکہ اسلام، پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف ساری دنیا کی حمایت حاصل ہے، اس لئے وہ کشمیری قوم پر ہر طرح کا ظلم روا رکھنا اپنا حق سمجھتا ہے۔ 9فروری کے روز کشمیری قوم نے 3سال پہلے انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کئے گئے افضل گورو کے جسد خاکی کی واپسی کیلئے مقبوضہ کشمیر بھر میں ہڑتال کی تھی۔ افضل گورو کو بھارت نے 3سال پہلے اس کے بقول دہلی پارلیمنٹ حملہ کی پاداش میں تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر وہیں دفن کر دیا تھا۔

افضل گورو کی والدہ، اہلیہ اور ایک ننھا بچہ ان کے جسد خاکی اور ان کے زیراستعمال سامان کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت، تنظیم یا ادارہ ان کا اتنا معمولی سا مطالبہ پورا کروانے کو تیار نہیں۔ آخر وہ دنیا کا کون سا قانون اور ضابطہ ہے جس کے تحت بھارت کشمیریوں کو عدالتی قتل کے ذریعے پہلے پھانسی دیتا اور پھر جیل میں دفنا دیتا ہے اور ان کی لاش بھی لواحقین کے حوالے نہیں کرتا اور اگر کوئی لاش کا مطالبہ کرے تو اسے گولیوں سے چھلنی کیا جاتا ہے۔ 9فروری کی آمد سے پہلے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز نے کریک ڈائون شروع کر کے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا شروع کر دیا تھا۔ اس سال بھی 9فروری کے روز بھی کتنے ہی مقامات پر کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔

Afzal Guru
Afzal Guru

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کی ایک تنظیم نے اجازت لے کر افضل گورو کے عدالتی قتل کے حوالے سے تصویری نمائش اور مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے انہیں وہاں بھی برے طریقے سے مارا پیٹا اور پھر طلبہ کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے ان پر غداری کے مقدمات درج کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں سے ہی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ کہنے کو تو بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن وہاں مظلوم اقوام خصوصاً کشمیریوں کو زبان کھولنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ظلم کی حد تو دیکھئے کہ بھارت ایک طرف تو کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتے نہیں تھکتا لیکن انہی کشمیریوں کے بچوں پر اپنے ملک میں جہاں وہ تعلیم کے دروازے بند کرتا ہے تو وہیں انہیں جگہ جگہ قتل کرنے سے بھی نہیں چوکتا۔ 14 فروری کو اسی بھارت کی فوج نے ایک بار پھر ایک یونیورسٹی طالبہ اور یونیورسٹی طالب علم کو گولیوں کی بارش سے شہید کر کے دیا۔

علاقہ پلوامہ میں بھارتی فوج نے مجاہدین سے معرکہ آرائی میں آزادی کیلئے مظاہرہ کرنے والے عام کشمیریوں پر گولیوں کی برسات کر ڈالی تھی۔ یہاں بے پناہ گولیوں اور گیس شیلنگ کی زد میں آ کر درجنوں افراد شدید زخمی ہوئے تو13کی حالت اس وقت انتہائی نازک ہے۔ اس کھلی دہشت گردی کے خلاف 15فروری کو سارے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تو دوسری طرف ساری حریت قیادت کو بھارتی فورسز نے قید کر ڈالا۔ گزشتہ سارے ہفتے کے دوران مقبوضہ وادی کے کونے کونے میں ایسے ہی حالات رہے۔ ظلم کی انتہا کو چھوتے حالات کو دیکھئے کہ کشمیری رہنما مقبول بٹ کی شہادت کے 32سال مکمل ہونے پر جہاں مکمل ہڑتال ہوئی وہیں بھارتی فورسز نے مقبول بٹ کے آبائی گائوں ترہگام کپواڑہ پر چڑھائی کر ڈالی اور وہاں مقبول بٹ کے بھائی، انتہائی ضعیف والدہ کو زبردست ہراساں کیا۔

انہی حالات کے پیش نظر بھارت کے ہاتھوں سسک سسک اور تڑپ تڑپ کر مرنے کے بجائے کشمیری قوم سر پر کفن باندھ کر میدانوں میں اتری ہوئی ہے۔ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں دن رات اس بات کا واویلا کر رہی ہیں کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان بڑی تعداد میں مجاہدین کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان نوجوانوں میں وہ طلبہ بھی شامل ہیں جنہیں بھارت میں ستا ستا کر تعلیم چھوڑنے پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔9 فروری کو نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آزادی کے نعرے لگنے کے بعد بھارت کی کئی ریاستوں میں وزیر اعظم خصوصی وظیفہ اسکیم کے تحت سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے 14 ہزار کشمیری طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے کیوں کہ بھارتی حکومت نے ان کشمیری طالب علموں کے سکالر شپ منسوخ کر دیے ہیں جبکہ ان کے تعلیمی اداروں نے ان سے فیس طلب کر لی ہے۔

بیرون ریاست کالجوں میں وزیر اعظم اسکالر شپ کے تحت زیر تعلیم طلبہ کے نام کئی کالجوں نے نوٹسز جاری کئے ہیں۔ وزیر اعظم خصوصی وظیفہ اسکیم کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سروں پر کالج بدر ہونے کی تلوار لٹک رہی ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے فیس جمع نہ کرائی تو انہیںبے دخل کیا جائے گا۔ان طلبہ میں سے کئی ایک نے مختلف انجینئرنگ اور دیگر پیشہ وارانہ کورسوں میں6سمسٹر بھی پاس کئے ہوئے ہیں۔ کئی طلبہ کو کالج انتظامیہ کی طرف سے ہوسٹلوں سے بھی نکل جانے کو کہا جا رہا ہے اور انہیں فیس جمع کرنے کی وارننگ دی جارہی ہے۔پنجاب میں رایت بہرا کالج آف انجینئرنگ موہالی اور آدیش کالج موہالی نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنا موقف مزیدسخت کیا ہے اور کشمیری طلبہ کو بے دخل کرنے کی دھمکی دی ہے جو گزشتہ 3 برسوں سے ان کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ کالج منتظمین کا کہنا ہے کہ فیس کے بغیر مزید ان طلبہ کو اب کالج برداشت نہیں کر سکتا طلبہ فیس جمع کرائیں وگرنہ انہیں کالجوں سے بے دخل کیا جائے۔

Kashmiri Students
Kashmiri Students

جب طلبہ کو اس قدر ستایا اور تڑپایا جائے گا تو حالت کیا ہو گی؟ یہ تو نوجوانوں کی حالت زار ہے جبکہ کشمیری پولیس کے اہلکار بھی بڑے پیمانے پر ہتھیاروں سمیت فرار ہو کر مجاہدین کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں جس پر بھارت کو شدید تشویش ہے۔ گزشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں اس وقت زبردست کریک ڈائون کیا گیا جب کشمیر پولیس کا سپیشل پولیس آفیسر شکور احمد پرے جو اپنے تین ساتھیوں سمیت چار بندوقیں لے کر مجاہدین سے جا ملا تھا۔ شوپیاں کے علاقے میں موجود اس آفیسر نے بھارتی فورسز کا انتہائی سخت کریک ڈائون بھی توڑا اور وہ اسلحہ سمیت وہاں سے نکل کر دور جنگلوں میں مجاہدین سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہر روز ظلم و ستم بڑھ رہا ہے تو ایسے حالات میں پاکستان، پاکستانی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی عملی محافظ اس مظلوم ترین قوم کا ساتھ دینے کے لئے آگے آئیں۔ ہمارے ہاں بیٹھے جبری فلاسفر اور دانشور اپنی عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہوئے کئی بار کہتے ہیں کہ عرب اور مسلم دنیا نے کشمیر کے مسئلہ پر کبھی پاکستان کا کھل کر ساتھ نہیں دیا جبکہ ہم انہیں اپنا دوست سمجھتے ہیں۔ حالانکہ صورت حال اس کے بالکل الٹ ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کو جب تک پاکستان سے ہی پوری سنجیدگی، قوت اور تمام تر وسائل استعمال کر کے اٹھایا نہیں جائے گا تو باقی دنیا کیسے ہمارا ساتھ دے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں اتنے کھلے عام مسلسل ظلم و ستم اور جوروجبر کے بعد بھی ہمارے اقتدار کے ایوانوں اور اقتدار کے لئے تڑپتے سیاستدانوں کی زبانوں سے کوئی لفظ سننے کو نہیں مل رہا اور ہم دوش ان عرب مسلم ممالک کو دیتے ہیں کہ جو ہماری خاطر طالبان کی حکومت کو تسلیم کر کے ساری دنیا سے ٹکر لے لیتے ہیں اور پاکستان کو بچانے کے لئے اپنے خزانوں کے منہ کھول دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت پاکستان کشمیر کو اپنی اول و آخر ترجیح بنائے اور پوری سنجیدگی سے تحریک آزادی کو آگے بڑھائے۔

Logo Imran Shaheen
Logo Imran Shaheen

تحریر : علی عمران شاہین
برائے رابطہ،0321-4646375

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
پیرس میں جاری 38ویں ٹیکس ورلڈ نمائش (32)
Previous Post پیرس میں جاری 38ویں ٹیکس ورلڈ نمائش کی تصویری جھلکیاں۔
Next Post امریکہ پاکستان کو ایف 16 کیوں دے رہاہے؟
F-16

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.