yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خارش: انفرادی بھی، اجتماعی بھی

Web Editor March 8, 2018 1 min read
ITCHING, AN, INDIVIDUAL, AND, COLLECTIVE, DISORDER, ALSO
Share this:

اردو میں ’’خارش،‘‘ عربی میں ’’الحكة،‘‘ پشتو میں ’’خارخ،‘‘ سرائیکی میں ’’خرسی‘‘ اور پنجابی میں اسے پیار سے ’’کھرک‘‘ کہتے ہیں۔ یہ عادت بھی ہوسکتی ہے اور بیماری بھی۔ بیماری ہو تو علاج ممکن ہے مگر عادت ہو تو ترک کرنے کےلیے مشق، صبر اور ضبط تینوں برابر مقدار میں چاہئیں۔

’’خارش ہونا‘‘ اور ’’خارش کرنا‘‘ دو الگ الگ چیزیں ہیں جیسے پیاس لگنا اور پانی پینا، بھوک لگنا اور روٹی کھانا، نیند آنا اور سوجانا وغیرہ۔’’خارش ہونا‘‘ ایک شدید طلب کی کیفیت کا نام ہے جو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نکل کر بدن کے اوپری حصے یعنی جلد پر پھیل جاتی ہے جبکہ ’’خارش کرنا‘‘ اس لذت آمیز عمل کو کہتے ہیں جس میں مخصوص آلات یا جسمانی اعضاء کے ذریعے اس طلب کو تسکین فراہم کی جاتی ہے۔ خارش ہلکے درجے کی ہو تو بلا خوف و خطر ’’کھجلی‘‘ بھی کہلائی جاسکتی ہے۔ خارش کرنے کی لذت تبھی نصیب ہوتی ہے اگر خارش ہو رہی ہو، ورنہ بغیر خارش کے خارش کرنا سعئ لاحاصل ہوگا۔ خارش کرنے کا مزہ کیا ہوتا ہے، یہ صرف خارش کرنے والا ہی جانتا ہے جبکہ دیکھنے والا تو محض حسرت ہی کرسکتا ہے کہ اے کاش مجھے بھی خارش ہو، میں بھی خارش کروں اور مجھے بھی مزہ آئے۔البتہ مل جل کر اجتماعی خارش کرنے والے ان حسرتوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

خارش سر سے لے کر پاؤں تک، جسم کے ہر حصے پر ہوسکتی ہے اور زمان و مکاں سے بے نیاز ہوکر کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے۔ چونکہ بدن کے کچھ حصوں پر سرعام خارش کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے لہذا ایسی نازک صورتحال اچانک پیش آجائے تو عقل مند اور مہذب لوگ ہمیشہ دائیں بائیں دیکھ کر خارش کرتے ہیں۔ البتہ اس لازمی احتیاط سے بے نیازی برتنے والوں کی بھی کمی نہیں۔

خارش گندگی کی وجہ سے بھی ہوتی ہے، اسی لیے کہا گیا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

فتنہ پرور شخص کو نجانے کیوں سب لوگ کہتے ہیں کہ اسے ’’ہر وقت کوئی نہ کوئی خارش رہتی ہے‘‘ حالانکہ دیکھنے میں اس کی جلد تو ٹھیک ٹھاک نظر آتی ہیں۔ شاید ایسی ’’خارش‘‘ کا تعلق دماغ کے خلل، حسد کی آگ، منتقم مزاجی اور فرد کی غیر ضروری فراغت سے بھی ہے۔

خارش ہو تو خارش کرنے سے باز رہنا کتنا مشکل کام ہے، اس کا اندازہ سانس روک کر کیجیے۔ جتنی دیر سانس روکی جاسکتی ہے، تقریباً اتنی ہی دیر خارش پر ضبط کیا جا سکتا ہے۔ پھر جلد ہی سارے بند ٹوٹ جاتے ہیں اور خودبخود خارش کرنے کا فطری عمل یوں جاری ہوجاتا ہے جیسے رکے ہوئے سانس کا ریلا بے ساختہ باہر نکلتا ہے۔ظہیرالدین بابر کو شدید خارش کا مرض لاحق ہوا تو لباس تک پہننے سے عاجز تھا۔ شبانی خان اسے ملنے آیا تو بادشاہ کو مہمان کے سامنے خارش کرنا گوارا نہ تھا۔ اس نے شاہی پوشاک پہنی اور شبانی خان کے سامنے آدھا دن بغیر خارش کیے بیٹھا رہا۔ اس کا کہنا تھا کہ میری زندگی ڈھائی فتح سے عبارت ہے:ایک پوری فتح جنگل میں اژدہے سے تنہا جنگ جیتنا،دوسری پوری فتح شبانی خان کے سامنے آدھا دن بغیر خارش کیے بیٹھنا؛
اور آدھی فتح آدھی دنیا کو فتح کرنا۔گویا اس کے نزدیک آدھا دن خارش پر ضبط کرنا آدھی دنیا فتح کرنے سے دو گنا مشکل کام تھا۔آپ میں ہمت ہے تو خارش روک کر دکھائیے۔خارش کی بھی جاتی ہے اور کروائی بھی جاتی ہے۔ کروانے کی نوبت اس وقت آتی ہے جب خارش کے مقام تک ہاتھ پہنچنے میں دقت ہو۔ دیہات میں بزرگ حضرات سردیوں کی چمک دار دھوپ میں کمر ننگی کرکے بیٹھ جاتے ہیں اور بچے ان کی کمر پر ننھے ہاتھوں سے باری باری خارش کرتے رہتے ہیں جسے بزرگوں کی خدمت شمار کیا جاتا ہے۔شہروں کے جدت پسند بزرگ اس قدامت پسندانہ سہولت سے محروم ہیں لہذا انہیں بازار سے خارش کرنے والا پنجہ سستے داموں مل جاتا ہے جسے کمر پر دھیرے دھیرے رگڑ کر سکون حاصل کیا جاتا ہے۔

جانوروں اور پرندوں کو پنجے والی سہولت میسر نہیں ہوتی لہذا وہ کسی درخت سے جسم کو رگڑ کر گزارا کرتے ہیں یا بڑے سلوک سے ایک دوسرے کی خارش کرتے ہیں۔ کمر کے عین اوپر والے حصے پر درخت کا تنا استعمال نہیں ہوسکتا، اس کےلیے گدھے، کتے، گھوڑے وغیرہ زمین پر لوٹ پوٹ ہوتے ہیں جس سے انگ انگ پر خارش کی جاتی ہیں اور دھول الگ سے اڑائی جاتی ہے۔بندر البتہ خارش کے معاملے میں خود کفیل ہے کیونکہ اس کے جسم کا کونا کونا اس کی دسترس میں ہوتا ہے۔ایسا شخص جسے خارش ہو اور وہ مسلسل خارش کرے مگر خارش ختم نہ ہو یعنی تسکینِ طلب کی تکمیل نہ ہو حتی کہ خارش کی زیادتی سے جسم پر آبلے پڑجائیں، اسے خارش زدہ کہیں گے۔ خارش زدہ شخص خارش کرتا رہتا ہے، لذت اٹھاتا رہتا ہے اور جلد کے زخم بگاڑتا رہتا ہے۔ویسے ہم نے سن رکھا ہے کہ جہنم میں غیبت کرنے والوں کو خارش کا عذاب دیا جائے گا جس میں وہ تانبے کے ناخنوں سے اپنا گوشت نوچیں گے۔ اللہ محفوظ رکھے۔ خارش زدہ کتے کی خدمت سے جنت بھی مل جاتی ہے۔

معاشرے بھی خارش زدہ ہوجاتے ہیں۔ پھر لوگ اجتماعی طور پر خارش کرتے ہیں اور ہر طرح کی بدی سے لذت اٹھانے میں ایسے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کتنی قیمتی اقدار لہولہان ہورہی ہیں۔سیاست خارش زدہ ہوجائے تو سیاستدان نہ صرف اپنی اپنی خارش کرتے ہیں بلکہ حسب ضرورت ایک دوسرے کی خارش کرنے کے خاموش معاہدے کی بھی کھلے عام پاسداری کرتے ہیں، خواہ اس سے ملک و قوم تباہی کے دہانے پر ہی کیوں نہ پہنچ جائے۔

اہل مذہب کو بھی خارش ہوتی ہے مگر علماء اس کا اہتمام ہمیشہ انفرادی سطح پر کرتے ہیں اور کسی صورت اتحاد و اتفاق سے خارش نہیں کرتے بلکہ ان کے ہاں تو ہر کسی کی اپنی اپنی خارش ہے۔ اس معاملے میں اہل سیاست کا ’’اندازِ خارش‘‘ اہل مذہب سے کہیں بہتر ہے کیونکہ وہ دنیاوی مفادات کی خاطر اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجا ہوجاتے ہیں اور یہ اللہ کےلیے بھی دین کے ایک ورژن پر اکٹھے نہیں ہوتے۔خارش ہونے کے اسباب پر جان بوجھ کر غور نہیں کیا جاتا کیونکہ اگر ان کا تعین کرکے خارش پر قابو پالیا جائے تو خارش کرنے کی لذت سے محروم ہونا پڑے گا جو لذت کے رسیا اس معاشرے، سیاست اور اہل مذہب کے بس کی بات نہیں۔

نعمان الحق

ITCHING, AN, INDIVIDUAL, AND, COLLECTIVE, DISORDER, ALSO

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PTI, AND, PPP, AGREED, ON, THE, NAMES, OF, CHAIRMAN, SENATE, AND, DEPUTY, CHAIRMAN, SENATE
Previous Post چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے پی ٹی آئی اورپی پی پی میں معاملات طے پاگئے
Next Post بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے کی تصدیق کردی
INDIAN, ACTRESS, DEPIKA KUKKAR, ACKNOWLEDGED, THAT, SHE, EMBRACED, ISLAM

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.