yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی

MH Kazmi December 8, 2016 1 min read
It was dark and cold in Qarshi by Javed Ch on today
Share this:
It was dark and cold in Qarshi by Javed Ch on today
It was dark and cold in Qarshi by Javed Ch on today

گیٹ کی دوسری طرف سناٹا تھا‘ فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا‘ ائیرپورٹ پہنچنا ضروری تھا لیکن میں ساڑھے تیرہ سو سال کا سفر کر کے وہاں پہنچا تھا‘ میں اس عاشق رسولؐ  کو سلام کیے بغیر کیسے واپس جاسکتا تھا جس کے سامنے میدان بدر میں سگا والد آیا تو اس نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاکر اپنے کافر والد کے دو حصے کر دیے‘ حضرت عمر فاروق  ؓ  جسے ملنے کے لیے شام پہنچے تو گھر میں چار پائی‘ پیالہ‘ پیوند زدہ لباس اور ایک تلوار دیکھ کر پوچھا ’’اے ابن جراح بس یہ ہے تمہارا اثاثہ‘‘ جواب دیا ’’ہاں امیر المومنین میرے لیے یہ بھی زیادہ ہے‘‘اور جب شام میں طاعون پھیلا اورحضرت عمر فاروق ؓ کو اپنے عظیم سپہ سالار کی فکر لاحق ہو گئی تو آپؓ نے خط لکھا’’ مجھے مدینہ میں تمہاری اشد ضرورت ہے۔

تم فوراً پہنچو‘‘ جواب دیا ’’امیر المومنین حکم سر آنکھوں پر لیکن میں اپنے سپاہیوں کو موت کی وادی میں چھوڑ کر کیسے واپس آ سکتا ہوں؟‘‘ حضرت عمر فاروقؓ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے‘ وہ بعد ازاں طاعون میں مبتلا ہوئے اور اردن کے مقام  جیبیہ(Jabiya)  پر انتقال فرما گئے‘ وہ عظیم انسان تھے‘ حضرت ابوبکر صدیقؓ سے ایک دن بعد دائرہ اسلام میں داخل ہوئے‘ حبشہ ہجرت کرنے والے مسلمانوں میں شامل ہوئے‘ تمام غزوات میں شریک ہوئے‘ شام‘ لبنان‘ بیت المقدس‘ شمالی عراق‘ ترکی اور آرمینیا فتح کیا‘ قرآن مجید میں بھی ان کے جذبے کی تعریف ہوئی اور پوری زندگی جرأت اور فاقہ مستی ان کا اثاثہ رہی‘ میں اس عاشق رسولؐ کے مرقد کی زیارت کے بغیر قرشی شہر سے کیسے نکل سکتا تھا؟ میں گیٹ کے ساتھ لگ کر کھڑا ہو گیا‘ میری آنکھوں میں آنسو تھے اور ہونٹ کپکپا رہے تھے‘ شہر میں ٹھنڈ اور اندھیرے کا راج تھا‘ فلائٹ کا وقت ہو چکا تھا اور میرے میزبان دروازے کا کنڈا بجا رہے تھے۔

میں نے قدموں کی چاپ سنی‘ کوئی گیٹ کی طرف دوڑ رہا تھا‘قدم دروازے کے پاس رکے‘ کنڈا کھلا اور مہیب گیٹ کھل گیا‘ مزار کا متولی سامنے تھا‘ میزبان نے ازبک زبان میں میرا تعارف کرایا اور مرقد مبارک کی زیارت کی درخواست کی‘ متولی نے سینے پر ہاتھ رکھا اور ہمارے آگے آگے چل پڑا‘ وہ ایکڑوں پر محیط وسیع کمپاؤنڈ تھا‘ مرکزی گیٹ کے اندر راہ داری تھی‘ راہ داری کے دونوں طرف درخت اور کیاریاں تھیں‘ راہ داری کے درمیان سے پتھروں کی سیڑھیاں نیچے اترتی تھیں‘ سیڑھیوں کے آخر میں ایک اورکمپاؤنڈ تھا‘کمپاؤنڈ میں پانی کا تالاب اور تالاب سے آگے روضہ مبارک کی عظیم عمارت تھی‘ متولی نے دروازہ کھولا اور ہم اندر داخل ہو گئے‘ سامنے سفید سنگ مر مر کی قبر تھی‘ گنبد اونچا اور پچی کاری کا شاندار نمونہ تھا‘ دیواریں سیدھی اور سفید تھیں‘ ماحول میں تقدس اور سفید روشنی تھی‘ متولی نے تلاوت شروع کردی‘ آیات گنبد سے ٹکراتی تھیں‘ دیواروں سے لپٹتی تھیں اور پھر بارش کی طرح قبر پر نچھاور ہو جاتی تھیں‘ میری آنکھوں میں آنسو تھے اور ہاتھ کپکپا رہے تھے۔

یہ حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کا مزار شریف تھا‘ آپ مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے‘ 28 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا اور  56 سال کی عمر میں جیبیہ(Jabiya) کے مقام پر انتقال فرمایا‘ مزار اردن کے شہربلقاء میں بنا لیکن میں 3 دسمبر 2016ء کو ازبکستان کے شہر قرشی میں ان کے مزار شریف پر موجود تھا‘ یہ کیا اسرار تھا‘ وہ دفن اردن میں ہوئے اور مزار ازبکستان میں بنا‘ کیسے؟ یہ کہانی بھی کم دلچسپ نہیں لیکن میں اس کہانی سے قبل آپ کو قرشی شہر کے بارے میں بتاتا چلوں۔قرشی ازبکستان کا2700 سال پرانا شہر ہے۔

سکندر اعظم ہو یا چنگیز خان دنیا کے تمام بڑے فاتحین نے اس شہر میں قدم ضرور رکھے‘ امیر تیمور قرشی سے سو کلو میٹر کے فاصلے پر شہر سبز کے مضافات میں پیدا ہواتھا وہ پوری زندگی شہر سبز کو سنوارتا اور تعمیر کرتا رہا‘ وہ جو ملک اور جو شہر فتح کرتا تھا‘ اس کے تمام ہنر مندوں‘ علماء اور دانشوروں کو شہر سبز بھجوا دیتا تھا‘ اس کی خواہش تھی وہ اپنے شہر کو ایسا شہر بنائے جو سبزے‘ خوبصورتی‘ سہولتوں اور علم و دانش میں اپنی مثال آپ ہو ‘ قرشی اس دلآویز شہر کا دروازہ تھا‘ آپ شہر سبز سے نکلنا چاہتے ہوں یا داخل ہونا چاہتے ہوں آپ کو قرشی سے گزرنا پڑتا تھا‘ قرشی امیر تیمور کی اولین فتوحات میں بھی شامل تھا‘تیمور نے شہر سبز میں اپنا مقبرہ اور قبر بھی تیار کرائی لیکن اسے اپنے اس یکتا شہر میں دفن ہونا نصیب نہیں ہوا‘ کیوں؟

یہ میں آپ سے اگلے کالم میں عرض کروں گا‘ سرِ دست ہم اپنی توجہ قرشی پر مبذول رکھتے ہیں‘ قرشی کشکا دریا کے کنارے آباد ہے‘یہ علاقہ دریا کی مناسبت سے کشکا دریا ریجن کہلاتا ہے‘قرشی اس ریجن کا دارالخلافہ ہے‘ قرشی کے گردونواح میں بے شمار عربی قبائل آباد ہیں‘ یہ لوگ اسلام کے ابتدائی دور میں عرب سے نقل مکانی کر کے قرشی میں آباد ہوئے ‘ یہ آج بھی قدیم عربی زبان بولتے ہیں اور عرب روایات کے مطابق زندگی گزارتے ہیں‘ ہم پاکستانی قرشی دواخانہ اور قرشی کے جام شیریں کے ساتھ پل کر جوان ہوئے ہیں‘ یہ دواخانہ قرشی فیملی کی ملکیت ہے‘ یہ لوگ قرشی سے ہندوستان منتقل ہوئے تھے‘ مجھے نہیں معلوم آفتاب قرشی اور ان کے بہن بھائی کبھی اپنی بنیاد کی تلاش میں قرشی گئے یا نہیں لیکن یہ شہر آج بھی ان کی راہ تک رہا ہے‘میں نے قرشی شہر میں جس شخص کو بھی قرشی دواخانے کے بارے میں بتایا‘اس کی آنکھوں میں حیرت کا سرمہ پھیل گیا۔

امیر تیمور کی عادت تھی وہ جب بھی کسی مہم پر نکلتا تھا ‘وہ قرشی میں ضرور رکتا تھا‘ اس نے قرشی میں دریا کشکا پر شاندار پل بھی بنوایا اور ایک چھوٹی فوجی چھاؤنی بھی ‘ یہ پل آج تک قائم ہے لیکن چھاؤنی وقت برد ہو چکی ہے‘ تیمور 1400ء کے شروع میں شام فتح کرنے نکلا‘ یہ مارتا دھاڑتا ہوا دمشق پہنچا‘ ابن خلدون اس وقت دمشق میں تھا‘ اہل شہر نے ابن خلدون کو پیغام بر بنایا اور ٹوکرے میں بٹھا کر شہر کی فصیل سے نیچے اتار دیا‘ ابن خلدون امیر تیمور کے پاس پہنچا‘ ہاتھ کو بوسا دیا اور جھک کر عرض کیا ’’یا امیر میں نے دنیا میں آپ سے بڑا فاتح نہیں دیکھا‘‘ امیر تیمور ابن خلدون سے اپنی تعریف سن کر خوش ہو گیا اور اس نے اسے ملازمت کی پیش کش کر دی۔

ابن خلدون نے اہل دمشق پر لعنت بھیجی اور باقی زندگی امیر تیمور کے ساتھ بسر کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ وہ دن رات تیمور کی شجاعت اور علم کی تعریف کرتا رہتا تھا‘تیمور نے اپنی آٹو بائیو گرافی میں بار بار اس تعریف کا ذکر کیا‘ وہ ابن خلدون کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا تھا‘ تیمور حضرت ابو عبیدہ بن الجراحؓ کا عقیدت مند تھا‘ وہ ان کے مزار پر حاضر ہونا چاہتا تھا‘ابن خلدون اسے مزار پر لے گیا لیکن اس وقت مزار کی حالت بہت خراب تھی‘ چھتیں اور دیواریں ڈھے چکی تھیں اور قبر شکستگی کے عمل سے گزر رہی تھی‘ تیمور کو عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار کے مزار نے غمزدہ کر دیا‘ اس نے تلاوت کی‘ فاتحہ پڑھی‘ قبر کی مٹی اور حضرت ابو عبیدہ بن الجراحؓ کی کچھ باقیات جمع کیں‘ انھیں شاندار تابوت میں ڈالا اور عقیدت کے ساتھ قرشی لے آیا‘ اس نے قرشی میں حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی دوسری قبر بنوائی اور اس پر شاندار مقبرہ تعمیر کرادیا یوں دنیا میں ابن الجراحؓ کے دو مزارات ہیں‘ پہلا مزار اردن کے شہر بلقاء میں ہے اور دوسرا ازبکستان کے شہر قرشی میں‘ قرشی انیسویں صدی میں روس کے قبضے میں چلا گیا‘ روسیوں نے ازبکستان کے دیگر مزارات کی طرح یہ مزار بھی گرا دیا‘ قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا۔

روسی 115 سال ازبکستان پر قابض رہے‘ یہ جگہ اس دوران جنگل بن گئی ‘ روضہ مبارک کو درختوں‘ جھاڑ جھنکار اور قد آدم گھاس نے ڈھانپ لیا لیکن آپ اہل قرشی کی عقیدت ملاحظہ کیجیے‘ یہ نماز‘ روزہ اور کلمہ بھول گئے لیکن انھیں حضرت ابوعبیدہ بن الجراحؓ کی قبر یاد رہی‘ ایک نسل دوسری نسل اور دوسری نسل تیسری نسل کو مزار کی نشاندہی کرتی رہی یہاں تک کہ ازبکستان نے 1991ء میں آزادی حاصل کر لی‘ آزادی ملتے ہی قرشی کے لوگ یہاں پہنچے‘ جنگل صاف کیا‘ قبر تلاش کی اور زیارت کا سلسلہ شر وع ہو گیا‘ ازبک صدر اسلام کریموف نے یہاں امیر تیمور سے زیادہ شاندار مزار بنوا دیا۔میں 3 دسمبر کی رات اس عظیم سپہ سالار کی قبر کی پائنتی میں بیٹھا تھا ‘ حضرت عمر ؓ نے انھیں لکھا تھا ’’تم یہ پیغام رات کو پڑھو تو پو پھٹنے سے قبل میری طرف روانہ ہو جاؤ اور یہ پیغام اگر تمہیں دن کے وقت ملے تو تم سورج ڈوبنے سے پہلے روانہ ہو جاؤ‘ مجھے مدینے میں تمہاری فوری ضرورت ہے‘‘ لیکن اسلام کے سپاہی نے اپنے سپاہیوں کو طاعون میں چھوڑ کر جانے سے انکار کر دیا‘ حضرت عمرؓ انھیں اپنے بعد خلیفہ نامزد کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اردن میں خاموشی سے انتقال فرما گئے‘ یہ ہوتا ہے کریکٹر!

میں قبر کے ساتھ بیٹھا تھا‘ متولی تلاوت کر رہا تھا اور آیات بارش بن کر قبر پر برس رہی تھیں ‘ باہر قرشی میں گھپ اندھیرا اور سردی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PIA plane crash, bodies arrive Islamabad
Previous Post پی آئی اے طیارہ حادثہ؛ میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
Next Post پانچ دن۔ پانچ شہر
Five days. Five cities by Amjad islam amjad on today

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.