yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پانچ دن۔ پانچ شہر

MH Kazmi December 8, 2016 1 min read
Five days. Five cities by Amjad islam amjad on today
Share this:
Five days. Five cities by Amjad islam amjad on today
Five days. Five cities by Amjad islam amjad on today

پیٹربرد،برمنگھم، بریڈ فورڈ، اولڈم اور نیلسن وہ پانچ شہر تھے جہاں 30 نومبر سے 4 دسمبر تک ہم نے ایک ایک رات قیام کیا۔ پیٹر برد اور نیلسن باقی تینوں شہروں کے مقابلے میں چھوٹے بھی تھے اور نئے بھی کہ یہاں اس سے پہلے کبھی آنا نہیں ہوا تھا۔ ہر جگہ پر میزبان یوکے اسلامک مشن کے مقامی عہدیدار تھے اور اگرچہ سب ہی بہت محبت والے اور اپنے مقصد سے کمٹڈ لوگ تھے لیکن انتظامی صلاحیتوں کا فرق اپنی جگہ تھا۔حاضرین کی گنتی کے اعتبار سے سب سے بڑی تقریب اولڈم میں ہوئی لیکن اگر شعر فہمی کی سطح اور تناسب کا معیار بنایا جائے تو بریڈ فورڈ کا نمبر پہلا بنتا تھا کہ انور مسعود اور میں نے تقریباً 45منٹ فی کس کلام سنایا مگر سامعین کی فرمائشوں اور جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ شائد مزید دو گھنٹے بھی کم پڑے۔جب سے راستوں کی تلاش اور تعین میں جی پی ایس سسٹم نے رہنمائی کا کام سنبھالا ہے، زمینی سفر کی دنیا ہی بدل گئی ہے۔ مجھے یاد ہے تقریباً بیس برس پہلے جب پہلی بار میں نے اس سسٹم کے ساتھ مرحوم انور مغل کی کار میں برمنگھم سے لندن تک کا سفر کیا تھا تو اس کا تاثر طلسم ہوشربا سے کم نہیں تھا کہ فضاؤں میں انسانی دماغ اور ہاتھوں کا تخلیق کردہ ایک مصنوعی سیٹلائٹ بیک وقت لاکھوں کروڑوں مسافروں کو ان کے رستے میں آنے والے ہر موڑ کی خبر اس طرح سے دیتا ہے کہ راہ سے بھٹکنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔ آپ صرف اپنی مطلوبہ جگہ کا پوسٹ کوڈ داخل کرتے ہیں اور اس کے بعد مشین ایک کمپیوٹرائزڈ انسانی آواز کے ذریعے آپ کو آپ کی مطلوبہ جگہ کے عین سامنے پہنچا دیتی ہے۔

اب تو یہ سسٹم موبائل فون میں بھی آگیا ہے اور خود پاکستان کے کئی شہروں میں بھی یہ سہولت موجود ہے۔ عام استعمال ہونے کی وجہ سے یہ ٹیکنالوجی اب اتنی حیران کن تو نہیں رہی لیکن اس کے تمام تر فوائد کے باوجود یہ احساس بہت پریشان کن ہے کہ کوئی پراسرار آنکھ آپ کی ہر حرکت کو ہمہ وقت دیکھ رہی ہے۔ پرانے وقتوں میں لوگ رستوں میں قائم کردہ نشانیوں اور بستیوں کے ذریعے سے اپنا راستہ متعین کرتے تھے۔ انجن کی ایجاد کے بعد سے یہ کام ریل کے اسٹیشنوں اور سڑکوں کے سائن بورڈز سے لیا جانے لگا۔ ہاتھ سے بنائے ہوئے نقشوں کی جگہ چھپے ہوئے نقشوں نے لے لی جن سے رستوں اور سمت کا پتہ چلتا رہتا تھا مگر ان سب طریقوں میں انسانی ذہن اور حافظے کی شمولیت کسی نہ کسی حوالے سے قائم رہتی تھی۔ جب کہ اس مشین سے نکلنے والی میکانکی آواز اور اسکرین پر بننے والی رنگارنگ لکیروں کا جال آپ کو بالکل مداری کے معمول جیسا بنا دیتا ہے جس کی اپنی کوئی مرضی نہیں رہتی لیکن جس طرح غلط گائیڈ مسافروں کو رستے سے بھٹکا دیتا تھا یہ مشین بھی ایسا کرسکتی ہے۔

یعنی اگر آپ اس میں اپنی منزل کا صحیح پتہ ڈالنے میں کوئی غلطی کریں تو یہ بھی آپ کو کہیں اور لے جاسکتی ہے۔ پیٹربرد جاتے ہوئے ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ راجہ قیوم نے منتظمین سے کہا بھی کہ وہ مطلوبہ جگہ کا پوسٹ کوڈ انھیں ایس ایم ایس کردیں تاکہ اندراج میں کوئی غلطی نہ رہے مگر کسی وجہ سے ایک لفظ غلط ٹائپ ہوگیا اور ہم اپنی منزل سے 20میل دور ایک اور قصبے میں پہنچ گئے۔ معلوم ہوا کہ چھوٹے شہروں اور بالخصوص اندرون شہر کے رستوں میں بہت زیادہ پیچ و خم ہونے کی وجہ سے ایک غلط لیا ہوا موڑ خاصا پریشان کن بھی ہوسکتا ہے کہ مشین کی آنکھ صرف دیے گئے پوسٹ کوڈ کے اشاروں پر چلتی ہے۔ یعنی

’’لک لحظہ غافل گشتم و صد سالہ راہم دور شد‘‘

اولڈہم مانچسٹر شہر کے مضافات میں واقع ہے اور یہاں پاکستانیوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے لیکن اس کی سب سے قابل ذکر بات وہ اسلامک سینٹر ہے جس میں چند برس قبل بھی ہمیں ٹھہرنے کا موقع ملا تھا لیکن اب یہ عمارت ہر اعتبار سے مکمل اور فنکشنل ہے اور اسے ہر لحاظ سے ایک ایسا مثالی ادارہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کی تعمیر بالکل جدید انداز میں اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ کی گئی ہے۔ خاصے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی اس شاندار عمارت کے کلاس رومز، کالز، عبارت کی جگہ اور انتظامی دفاتر سب کے سب بہت عمدہ اور جدید انداز میں بنائے گئے ہیں اور اسے دینی تعلیمات اور ان سے متعلق درس گاہ کا ایک ایسا ماڈل بنایا گیا ہے جسے اسلام کو ایک شدت پسند مذہب قرار دینے والوں کے سامنے فخر اور اعتماد سے پیش کیا جاسکتا ہے۔بریڈ فورڈ کو لٹل پاکستان بھی کہا جاتا ہے کہ اس شہر میں پاکستانیوں کی آبادی تناسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہے۔ یہاں اس سے پہلے بھی کئی بار آنا ہوا ہے۔

بک کارنر والے قریشی صاحب، مقصود الٰہی شیخ اور صوفی اسماعیل کا ذکر میں پہلے بھی کئی بار کرچکا ہوں۔ اتفاق کی بات ہے کہ اس بار ان میں سے کسی سے بھی ملاقات نہیں ہوپائی کہ ہمارا قیام صرف چند گھنٹوں کا تھا۔ البتہ یہاں کا دو رکنی مشاعرہ جو انور مسعود اور مجھ پر مشتمل تھا بہت کامیاب رہا۔ سامعین ایسے باذوق تھے کہ انھیں سننے اور ہمیں سنانے کا بہت لطف آیا۔ برنلے کے بہت سے احباب یہاں بھی آئے اور اولڈہم اور نیلسن میں بھی ان سے ملاقات رہی ان کا اصرار تھا کہ ہم گلاسگو جاتے ہوئے لنچ ان کے ساتھ کریں مگر ہم ناشتے کے لیے مانچسٹر کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد کی دعوت پہلے سے قبول کر چکے تھے۔ سو طے پایا کہ ان کے پاس ہم گلاسگو سے لندن واپس جاتے ہوئے رکیں گے۔ ڈاکٹر ظہور بہت ادب دوست اور خوش مزاج انسان نکلے۔ انھوں نے ایک کلاسیکل چینی ناول کا اردو ترجمہ بھی کررکھا ہے جو پنجاب یونیورسٹی نے شایع کیا ہے۔

میں نے انھیں بتایا کہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے برادرم پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے میری شاعری کے اٹالین زبان میں تراجم پر مشتمل کتاب بھی اسی ادارے سے شایع کرائی تھی جو اس اعتبار سے ایک بہت احسن عمل ہے کہ یونیورسٹیوں کو اسی طرح اپنے اردگرد کی دنیا سے قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہیے کہ اس کے بغیر یہ گلوبل ویلیج صرف ایک اصطلاح بن کر رہ جائے گا۔ ڈیجیٹل چینل سے میری واقفیت قریبی بھی ہے اور پرانی بھی کہ لاہور یونیورسٹی سے تعلق کے دنوں میں پاکستان میں اس کی نشریات کو مقامی رنگ دینے کے منصوبے سے کچھ عرصے تک متعلق رہا ہوں۔

اب معلوم ہوا کہ یہ چینل ایک پاکستانی ڈاکٹر لیاقت ملک کا قائم کردہ ہے اور یہاں پاکستان کے باقی چینلز کے مقابلے میں مقامی اور ادبی پروگرام نسبتاً زیادہ پیش کیے جاتے ہیں۔ مخدوم امجد شاہ کا ادبی پروگرام لایٗو نشتر ہوتا ہے اور بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ گزشتہ دو تین دوروں میں ان کے اصرار کے باوجود انٹرویو کے لیے وقت نہیں نکل سکا تھا مگر اس بار وہ اپنے مشن میں کامیاب ٹھہرے اور ہم دونوں یعنی میرے اور انور مسعود کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا ایک طویل اور پر لطف انٹرویو کیا جس کے دوران میں بہت سے کالرز نے ہم سے گفتگو بھی کی جس سے اندازہ ہوا کہ وہاں کے لوگ اس پروگرام کو بہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

اب ہماری اگلی منزل گلاسگو ہے جہاں پرانے احباب میں سے ڈاکٹر شفیع کوثر، احمد ریاض، راحت زاہد اور عزیزان سلمان شاہد اور شعیب گل خاص طور پر ہمارے منتظر ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
It was dark and cold in Qarshi by Javed Ch on today
Previous Post قرشی میں اندھیرا اور سردی تھی
Next Post زرعی اصلاحات اور انتخابی اصلاحات
Agrarian reform and electoral reform by Zaheer akhter baidri on today

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.