yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملاقات

Web Editor March 19, 2018 1 min read
Importance Of Sports In Life
Share this:

اسلام آباد(اصغر علی مبارک سے) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں پاکستان سپورٹس بور ڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور خطے میں کھیلوں و کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ دینے کیلئے ایک مشرکہ ایونٹ منعقد کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید، احمد مغل ، ناصر چوہدری، خالد چوہدری، عباس ہاشمی، محمد فہیم خان ، ظریف احمد خان اور دیگر شامل تھے۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد نے کہا کہ ان کا ادارہ تاجر برادری کو کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں ہرممکن تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کھیلوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی کرے اور کھیلوں کو فروغ دینے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر ترقی ملے گی لہذا چیمبر اور پاکستان سپورٹس بورد قریبی تعاون فروغ دے کر باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عامر علی احمد نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ملک میں کھیلوں کی سپریم باڈی ہے جو ملک میں تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرتی ہے اور اپنے ساتھ ملحقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنوں کے معاملات کی نگرانی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 40نیشنل سپورٹس فیڈریشنز پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ ملحق ہیں جو اپنی اپنی متعلقہ گیموں اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ اپنی ملحقہ فیڈریشنوں کو سالانہ اور خصوصی گرانٹس فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کی کوششوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ چیمبر کو کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ سپورٹس انڈسٹری دنیا میں معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا پاکستان میں بھی سپورٹس انڈسٹری کو بہتر فروغ دے کر معیشت کیلئے فائدہ مند نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس مختلف کھیلوں کی عمدہ سہولیات موجود ہیں جبکہ چیمبر نے کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک سپورٹس کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے لہذا انہوں نے کہا کہ بورڈ چیمبر کی سپورٹس کمیٹی کو ان سہولیات میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرنے میں تعاون کرے جس سے شہریوں سمیت تاجر برادری کو ایک اچھے ماحول میں صحت مند سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر اور پاکستان سپورٹس بورڈ مشترکہ طور پر ایک ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر غور کریں جس سے کھیلوں سمیت کاروباری سرگرمیوں کو بھی بہتر فروغ ملے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید اور چیمبر کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ناصر چوہدری سمیت احمد مغل، محمد فہیم خان، خالد چوہدری، عباسی ہاشمی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور خطے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مفید تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر دونوں اداروں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر کے مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کے امور پر بات چیت کی اور ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
MUJAHID, ANWAR, KHAN, ACCEPTED, THE, COMMAND, OF, PAK, AIR FORCE,
Previous Post پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
Next Post ھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
Faizabad, Dharna,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.