yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Web Editor March 19, 2018 1 min read
Faizabad, Dharna,
Share this:

دھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جسٹس شاہ ارجمند نے اسلام آباد دھرنا کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر پولیس کو چالان جمع کروانے کا حکم دیا تھا لیکن تاحال چالان جمع نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
گذ شتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں لیکن عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان کو مفرور قرار دیا جائے اور اس کے باوجود عدم حاضری کی صورت میں اشتہاری ٹھہرایا جائے۔ عدالت نے خادم حسین رضوی کا مفرور ملزم کا اسٹیٹس بھی برقرار رکھا۔
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ 4اپریل تک ملزمان کے خلاف مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد کے فیض آباد پر تحریک لبیک کی جانب سے دھرنا دیا گیا جو تقریباً 22 روز بعد ختم ہوا جب کہ اس دوران توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات بھی درج کیے گئے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی اسلام آباد دھرنا کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔
سماعت میں عدالت نے آئی ایس آئی کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ گذشتہ سماعت پر پوچھا تھا کہ خادم رضوی کون ہے اور پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ خفیہ اداروں کو یہ تک نہیں پتہ کہ خادم حسین رضوی کو ذریعہ معاش کیا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ آپ ڈپٹی اٹارنی جنرل ہیں، آپ کو تنخواہ ملتی ہے؟ اسی سے گزارا کرتے ہیں؟ آپ خفیہ ادارے کی اس رپورٹ سے کیسے مطمئن ہیں؟ یہ رپورٹ دیکھ کر تو مجھے خوف آنے لگا ہے۔
خادم رضوی بزنس مین ہے؟ خطیب ہے؟ کوئی دوسرا کام کرتا ہے؟ جسٹس قاضی نے سوال کیا کہ کیا خادم حسین رضوی کا کوئی بنک اکاؤنٹ ہے؟ اربوں کی جائیداد تباہ کر دی اور کسی کو معلوم نہیں کہ یہ شخص کرتا کیا ہے؟ پاکستان کو بنانا بہت مشکل ہے لیکن تباہ کرنا بہت آسان ہے۔ اگر کوئی ایسی بات ہے ، خفیہ معاملہ ہے تو بتائیں ان کیمرہ سُن لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دھرنا کیس میں خادم حسین رضوی اور افضل قادری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اور ہدایت کی کہ کو بھی پیش کرنا ہے اٹارنی جنرل کے ذریعے پیش کریں۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت کو دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Importance Of Sports In Life
Previous Post اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملاقات
Next Post پاکستان کا مستقبل میں افغان سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے طالبان قیادت کی شمولیت پر زور، اعزاز چوہدری
Ups and down keeping from USA, Aizaz Chaudhry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.