yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شبر زیدی کی واپسی ناممکن۔۔! ہارون اختر کی شمولیت مشکوک۔۔۔ایف بی آر کے عہدے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے پاس اگلا آپشن یہ ہے کہ۔۔۔سینئر صحافی انصار عباسی نے کپتان کو کارآمد مشورے سے نواز دیا

MH Kazmi March 4, 2020March 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنی معاشی ٹیم میں نئے لوگوں کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔ اب یہ طے ہو چکا ہے کہ شبّر زیدی چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر واپس نہیں آ رہے۔ ہارون اختر کو وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے اُمور آمدنی (ریونیو) کےانصار عباسی انے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔۔عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔ لیکن اس بات پر کابینہ کے ایک سینئر عہدیدار اطمینان محسوس نہیں کرتے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ جب ہارون اختر سے ملاقات کی تھی تو وہ اُن سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ چند دن بعد، وزیراعظم نے اختر کو دوبارہ ملاقات کیلئے بلایا لیکن اس مرتبہ وزیراعظم کو پوری معاشی ٹیم کے ہمراہ اختر سے ملاقات کرنا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہارون اختر کو ریونیو کے محاذ پر ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے کہا۔وزیراعظم ٹیکس جمع کرنے کے معاملے پر مطمئن نہیں اور چاہتے تھے کہ ایک ایسا متحرک شخص ٹیم کا حصہ بنے جو نمایاں طور پر ٹیکسوں میں اضافے کیلئے کام کر سکے۔یہ وہ محاذ ہے جس میں پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سال کے دوران منفی کارکردگی نظر آئی جبکہ رواں سال اس میں 16؍ فیصد کا اضافہ ہوا تو ہے لیکن اب بھی معاملہ ہدف سے بہت پیچھے ہے۔ تاہم، وزیراعظم کی ہارون اختر کو کی جانے والی پیشکش پر عمل نہیں ہو سکا۔کئی لوگوں کو نہیں معلوم کہ آخر کیا ہوا اور کہیں وزیراعظم نے اپنی سوچ بدل تو نہیں دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے مذکورہ سینئر رکن چاہتے تھے کہ ہارون اختر ایف بی آر کے چیئرمین کے طور پر تو کام کریں لیکن ریونیو کے انچارج وزیر کی حیثیت سے نہیں۔ کابینہ کے مذکورہ سینئر رکن اپنا دائرہ اختیار کسی کے ساتھ بانٹنا نہیں چاہتے۔قبل ازیں حمّاد اظہر بھی اسی وجہ کی بناء پر ریونیو کے وزیر نہیں رہ پائے تھے۔ لگتا ہے کہ نون لیگ کے دور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور ریونیو کے طور پر کام کرنے والے ہارون اختر چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ لینے کیلئے آمادہ نہیں ہیں۔ تو آخر نیا چیئرمین ایف بی آر کون ہوگا؛ یہ وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر زیدی، جو اس وقت چھٹیوں پر ہیں، نے وزیراعظم عمران خان کو زبانی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔ زیدی کا متبادل تلاش کرنے کے معاملے میں حکومت کی عدم صلاحیت کے دوران ایف بی آر کو ٹیکس جمع کرنے کے معاملے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8؍ ماہ یعنی جولائی 2019ء تا فروری 2020ء تک دوران زبردست کمی (325؍ ارب روپے) کا سامنا ہے۔طبی بنیادوں پر زیدی کی رخصت کے بعد، حکومت نے نوشین جاوید کو ایف بی آر کا قائم مقام چیئرمین لگایا ہے۔ دی نیوز کے سینئر رپورٹر مہتاب حیدر کی ایک حالیہ خبر کے مطابق، کابینہ کے مذکورہ سینئر رکن چاہتے ہیں کہ چیئرمین ایف بی آر ان کی پسند کا مقرر کیا جائے۔ ایف بی آر نے جولائی تا فروری کے عرصہ کے دوران 2714؍ ارب روپے جمع کیے ہیں۔نظرثانی کے بعد نیا ہدف 3039؍ ارب روپے رکھا گیا ہے لہٰذا شارٹ فال 325؍ ارب روپے رہا۔ ہر گزرتے مہینے کے ساتھ یہ شارٹ فال بڑھتا جا رہا ہے۔ اس خبر میں بتایا گیا تھا کہ موجودہ رفتار کے تحت ریونیو کا شارٹ فال رواں مالی سال کے آخر تک 700؍ ارب روپے تک جا سکتا ہے۔ایف بی آر نے 2019-20ء کے بجٹ کے موقع پر ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 5.5؍ ٹریلین روپے رکھا تھا لیکن پہلے جائزے اور آئی ایم ایف کے تحت دوسری قسط کے اجراء کے بعد حکومت نے ایف بی آر کا ہدف کم کرکے 5555؍ ارب روپے سے کم کرکے 5238؍ ارب روپے کر دیا۔ اقتدار میں آنے سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی حکومت کے ایک سال میں دوگنا ٹیکس جمع کریں گے۔تاہم، ایسا نہ ہوسکا۔ اس کے برعکس، 2018-19ء کا سال پی ٹی آئی حکومت کیلئے زبردست ہزیمت کا باعث بنا کیونکہ ایف بی آر نے جو ٹیکس جمع کیا تھا وہ اس سے پہلے جمع کردہ ٹیکسوں کے مقابلے میں بہت کم تھا۔ صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم چیئرمین ایف بی آر کے طور پر شبر زیدی کو لائے جو شاید اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے چلے گئے۔تاہم، اس بات کی غیر مصدقہ اطلاعات تھیں کہ زیدی اور کابینہ کے مذکورہ سینئر رکن کے درمیان اختلافات ہیں۔ جس وقت حکومت کیلئے ایف بی آر اور ٹیکس جمع کرنے کا معاملہ دردِ سر بنا ہوا ہے۔ایک انگریزی روزنامے میں خبر شائع ہوئی تھی کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے کی مہم کو دھچکا لگا ہے اور صرف 25؍ لاکھ لوگوں نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے حالانکہ این ٹی این نمبر رکھنے والوں کی تعداد 62؍ لاکھ روپے ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کی ٹیکس جمع کرنے کی مشینری کا دائرہ اختیار کمزور پڑتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 2؍ لاکھ 78؍ ہزار 581؍ رہی جو گزشتہ سال ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں سے 11؍ فیصد کم ہے، حالانکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بھی متعارف کرائی اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے معاملے میں تاجروں کے آگے گھٹنے ٹیک بھی ٹیک دیے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس بیس میں کمی ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی کے دور میں ہوئی، جنہیں نجی شعبے سے اصلاحات متعارف کرانے کیلئے لایا گیا تھا۔

Investigative Story, Chairman FBR Shabbr Zaidi will not come back and Haroon Akhter will not take charge
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ڈیڑھ کروڑ کا دلہن کا لہنگا، کروڑوں کا زیور اور۔۔۔!! سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی پر دراصل کتنا خرچہ آیا؟ اعدادو شمار نے پاکستانیوں کو چکرا کر رکھ دیا
Next Post نئے پاکستان کی وہ خاتون افسر جس نے لاہور کے علاقہ شاہ عالمی میں اندھیر مچائے رکھی ۔۔۔۔۔ محترمہ کے کارنامے آپ کو حیران کر دیں گے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.