yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بچوں کو بگاڑنے کی بجائے اُن کی اچھی تربیت کریں

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Instead of disturbing them, train them well
Share this:

اُن بچوں کی عمریں بالترتیب 7، 10 اور 12 سے 13 سال کے لگ بھگ تھیں۔ ممکن ہے کہ ایک آدھ سال کا فرق ہو مگر میرا اندازہ یہی ہے کہ وہ بچے اس سے بڑے نہیں ہوں گے۔ تینوں بچے مجھ سے کچھ دور اسی پُر ہجوم سڑک پر ایک موٹر سائیکل پر سوار اڑتے چلے جا رہے تھے، یہ اُڑنے کا لفظ اسکوٹر کی رفتار کی وجہ سے استعمال کیا۔ موٹرسائکل چلانے والا بچہ بمشکل 13 سال کا ہوگا جبکہ پیچے بیٹھے دونوں چھوٹے ننھے مُنے بچوں نے اُسے کمر سے پکڑ رکھا تھا۔

اُن کی رفتار اتنی تیز تھی اور موٹر سائکل چلانے کا انداز ایسا خطرناک کہ ایک لمحے کو تو میں یہ سوچ کر ڈر ہی گیا کہ خدا نخواستہ اگر ان بچوں کو کہیں کوئی حادثہ پیش آگیا تو کیا بنے گا؟ میں نے جلدی سے اپنی بائیک کی رفتار بھی بڑھا دی، جو کہ پہلے بھی کچھ کم نہ تھی، جلدی سے ہجوم کے درمیان راستہ بناتا ہوا ان بچوں تک پہنچا اور اسکوٹر چلانے والے بچے کو مخاطب کر کہا ’’کم کرو اس کی رفتار‘‘، کوئی حادثہ کرنے کا ارادہ ہے کیا؟ میرے سخت لہجے کی وجہ سے بڑی مشکل سے اُس بچے نے رفتار کم کی۔ سخت لہجے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ مجھے اُس بچے پر شدید غصہ آرہا تھا اور اُس اسکوٹر چلانے والے سے کہیں زیادہ غصہ تو اُس کے والدین پر آرہا تھا جنہوں نے اپنے ایک نہیں، دو نہیں، تین تین بچوں کو اس شیطانی چرخے پر سوار کرکے انتہائی پُرہجوم سڑک پر جھولے لینے یا کسی اور کام سے بھیج دیا تھا۔

کیسے والدین تھے جنہیں اس بات کا قطعی احساس اور ذرا پرواہ نہ تھی کہ اب سڑک پر ٹریفک کس قدر بڑھ چکی ہے اور سڑکوں پر کتنا رش رہتا ہے۔ بڑے بڑے منجھے ہوئے اور محتاط ڈرائیونگ کرنے والے بھی کہیں نہ کہیں کوئی چوٹ کھا بیٹھتے ہیں، اور یہ تو پھر نادان بچے تھے۔

ابھی کچھ روز پہلے ہی کی بات ہے، گلی میں پیدل چلتا ہوا آرہا تھا کہ ایک اسکوٹر اچانک سے اچھلی اور کچھ آگے جا کر رُک گئی۔ میں نے حیران ہو کر دیکھا کہ یہ کون اسکوٹر پر وہیلنگ کا تماشہ کر رہا ہے؟ دور سے صورتحال دیکھی تو حیرانی سے آنکھیں پھٹی رہ گئیں کہ اسکوٹر پر ایک پختہ عمر کے صاحب بیٹھے نظر آئے۔ لیکن جب کچھ آگے پہنچا تو ساری صورتحال واضح ہوئی۔ اُن کے آگے ایک 13، 14 سالہ بچہ بیٹھا ہوا تھا۔ موصوف اس کم عمر بچے کو پیچھے بٹھا کر موٹر سائیکل چلانا سکھا رہے تھے۔ ایسے والدین پر ترس سے زیادہ غصہ آتا ہے جو اپنے بچوں کی محبت میں ہر جائز و ناجائز کام کرجاتے ہیں۔ اسکوٹر چلانے کی ایک عمر مقرر ہے، اور 18 سالہ بچہ لائسنس یافتہ ہوکر اسکوٹر چلانے کا شوق پورا کرسکتا ہے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ جن والدین کی ذمہ داری انے بچوں کو یہ ساری باتیں سمجھانا ہوتا ہے وہی اپنے بچوں سے یہ سارے غلط کام کرواتے ہیں جن کی وجہ سے اکثر نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

ایسی صورت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جب قانون کی خلاف ورزی پر ان بچوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو والدین قانون کی حفاظت کرنے پر اہلکاروں کی ستائش کرنے کے بجائے غلط کام کرنے کے باوجود بچوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور جن والدین کی پہنچ اوپر تک ہوتی ہے وہ سفارش کے ذریعے اپنے بچوں کو باآسانی چھڑوا لیتے ہیں۔ ایسی صورت میں بچوں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے اور وہ دل کھول کر قانون کی دھجیاں یہ سوچ کر بکھیرتے ہیں کہ انہیں چھڑوانے کے لیے اُن کے والدین آجائیں گے۔

میں نے اپنے کئی جاننے والوں کے بچوں کے ٹریفک حادثات کی کہانیاں سُنی ہیں۔ جن میں اُن کے نو عمر، اسکولوں، کالجوں میں پڑھنے والے بچے اسکوٹروں کے حادثات میں زخمی یا فوت ہوئے بلکہ بہت سے حادثات خود اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔ میری طرح آپ نے بھی ایسے واقعات کے بارے میں سنا ہوگا اور ممکن ہے کہ خود بھی ایسے حادثات دیکھیں ہونگے۔ ایسی صورت میں آپ خود فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں کہ کیا ایسی عمروں کے بچوں کے لئے اسکوٹر جیسی خطرناک سواری کا چلانا ٹھیک عمل ہے یا نہیں۔

پہلے کے وقتوں میں جب بچے امتحانات میں اچھے نمبر لیتے تھے تو والدین انعام میں جوتے کپڑے بنا کردیا کرتے تھے یا ایک عدد اچھی سی سائکل دلا دیا کرتے تھے، لیکن اب تو نہ صرف بچوں بلکہ والدین کی سوئی بھی اسکوٹر سے نیچے رُکتی ہی نہیں۔ جو والدین نقد لے کر دینا افورڈ نہیں کرسکتے وہ قسطوں پر لے دیتے ہیں، جبکہ جو افورڈ کرسکتے ہیں اُن کے تو کیا ہی کہنے۔ بچے تو خوش باش ہو ہی جاتے ہیں لیکن والدین بھی یہ سوچ کر نہال ہوجاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بچوں کی ایک اور خواہش پوری کردی، حالانکہ وہ یہ بات نہیں جانتے کہ انہوں نے کم عمری میں بچوں کو موٹرسائیکل کا تحفہ دیکر اپنے ہی بچے کو خدانخواستہ موت کے منہ میں بھیج دیا ہے۔ نہال ہوتے جاتے ہیں۔

میرا پہلا ایکسیڈنٹ اسکوٹر پر جو ہوا اُس کی وجہ بھی میری اپنی نادانی ہی تھی۔ میں بارش میں بھیگی پھسلن زدہ سڑک پر اسکوٹر کو بل دیتا، گھماتا چکراتا لے جارہا تھا اور اچانک بائیک گیلی سڑک پر بھسلی اور میں موٹر سائیکل سمیت سیدھا ایک کھمبے سے جا ٹکراگیا۔ اُس وقت تو سارا قصور اُس منحوس کھمبے کا محسوس ہورہا تھا تھا جو کہ اچانک سے سامنے آگیا لیکن اب احساس ہوتا تھا کہ غلطی اپنی ہی تھی کہ نہ تو وہ عمر تھی ابھی موٹر سائیکل چلانے کی اور نہ ہی وہ طریقہ ٹھیک تھا۔

والدین کا اپنے بچوں سے پیار کرنا، اُن کی ضروریات کا خیال کرنا بجا ہے بلکہ یہ اچھی بات ہے لیکن اُن کے لئے کیا اچھا ہے کیا برا، کس شے کی کس عمر میں ضرورت ہے اس بات کا خیال کرنا والدین کے لیے زیادہ اہم اور ضروری ہے۔ اگر جائز و ناجائز خواہشات میں تمیز کئے بغیر سب کچھ بچوں کے حوالے کرتے جائیں گے تو نتائج ہرگز حوصلہ افزاء اور اچھے نہیں ہوں گے، اور یہ وہ وقت ہوگا جب سوچنے اور پچھتانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

کوشش کیجیے کہ بچوں کو پیار سے سمجھائیں، اُن کو بتائیں کہ اُن کے لیے کیا ٹھیک اور کیا غلط ہے۔ جب آپ اپنے بچوں کو ساری باتیں سمجھائیں گے تو یقیناً وہ بھی بات کو سمجھیں گے۔ مقررہ عمر سے پہلے سائکل دے کر اُن کا شوق پورا کرنے میں ہرج نہیں لیکن نوعمری میں موٹرسائیکل جیسا شیطانی چرخہ معصوم بچوں کے ہاتھوں میں تھما کر اپنے اور اُن کے لئے براہِ مہربانی خطرہ مت مول لیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Good news for women
Previous Post خواتین کے لیے خوشخبری
Next Post دل کے دورے کو روکنے والا ٹوتھ پیسٹ تیار
Prepare a heart attack toothpaste

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.