yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملتان کے بعد کراچی پر موسمی انفلوئنزا کا حملہ، 28 کیسز سامنے آگئے

MH Kazmi January 9, 2018 1 min read
influenza, patient, diagnosed, in, multan, after, karachi
Share this:

ملتان کے بعد کراچی میں بھی موسمی انفلوئنزا ایچ1 این 1 کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے اور شہر کے ایک نجی اسپتال میں 28 مریضوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

influenza, patient, diagnosed, in, multan, after, karachiڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق اسٹیڈیم روڈ پر واقعہ نجی اسپتال کی جانب سے 28 مریضوں کے موسمی انفلوئنزا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ کئی افراد کو انفلوئنزا کی مشتبہ علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا ہے جن کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چونکہ سرکاری سطح پر کوئی ایسی لیبارٹری موجود نہیں جو ایچ1 این1 وائرس کی تشخیص کرسکے لہٰذا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ انفلوئنزا کے مشتبہ کیسز کو تصدیق کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھیجیں۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسپتال کے علاوہ کسی اور سرکاری یا نجی اسپتال نے ایچ ون این ون انفلوئنزا کے کیس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

طاہر عزیز نے کہا کہ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر انہیں فلو کی علامات محسوس ہوں تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ عام لوگ بھی فلو سے متاثرہ شخص سے خود کو دور رکھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارکیٹ میں اب ایسے ماسک دستیاب ہیں جن کی مدد سے وائرس کو چھینک یا کھانسی وغیرہ کے ذریعے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے روکا جاسکتا ہے جبکہ متاثرہ شخص کو چاہیے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد معیاری صابن سے ہاتھ دھوئے تاکہ وائرس خاندان کے دوسرے افراد میں منتقل نہ ہوسکے۔

پنجاب میں موسمی انفلوئنزا 17 افراد کی جان لے چکاجنوبی پنجاب میں موسمی انفلوئنزا اب تک 17 افراد کی جان لے چکا ہے، انتقال کرنے والوں میں 12 کا تعلق ملتان سے، 3 کا مظفر گڑھ جبکہ 2 کا تعلق وہاڑی اور راجن پور سے ہے۔سیزنل انفلوئنزا سے ہونے والی اموات میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جن میں 2 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 7 مرد بھی اسی مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا سے بچنے کے لئے ہر سال ماہ اکتوبر میں ویکسینشن کروانی چاہیے کیونکہ یہ ویکسین 15 روز بعد اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق وسط دسمبر سے انفلوئنزا کا سیزن شروع ہوتا ہے اور وسط جنوری تک جاری رہتا ہے البتہ اگر بارش ہو جائے تو یہ وائرس مر جاتا ہے۔پنجاب میں سیزنل انفلوائنزا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے 4 ڈاکٹرز بھی اسی مرض سے متاثر ہو کر اسپتال کے علیحدہ وارڈز میں زیر علاج ہیں۔اب تک موسمی انفلوائنزا کی علامات والے 114 مریض نشتر اسپتال لائے جاچکے ہیں جن میں سے 54 مریضوں میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 متاثرہ افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

H1N1 وائرس

معروف مائیکرو بائیولاجسٹ ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کراچی میں ایچ ون این ون وائرس کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو وائرس پھیلنے سے قبل اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ’’ایچ ون این ون انفلوئنزا کو عام طور پر سوائن فلو بھی کہا جاتا ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے، یہ سانس کے ذریعے منتقل ہونے والا وائرس ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ متاثرہ شخص کی کھانسی، چھینک یا ناک سے بہنے والے نزلے میں موجود وائرس سے دوسرا شخص متاثر ہوسکتا ہے، اس وائرس سے متاثرہ شخص شدید بیمار ہوجاتا ہے اور خاص طور پر ان افراد کے لیے یہ وائرس خطرناک ثابت ہوسکتا ہے جن کی قوت مدافعت کمزور ہو‘‘۔ڈاکٹر شاہانہ نے بتایا کہ ’’ایچ ون این ون وائرس سے ہونے والے اموات کی شرح 10 سے 20 فیصد کے درمیان ہے، یعنی یہ کافی خطرناک وائرس ہے۔ اس وائرس کے شکار مریض میں عام طور پر کھانسی، بخار، گلے میں درد اور نزلے کی شکایت ہوتی ہے البتہ اگر یہ وائرس شدت اختیار کرجائے تو نمونیہ، پھیپھڑوں میں انفیکشن، سانس لینے میں تکلیف اور سانس رک جانے کی وجہ سے مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے‘‘۔جب ان سے علاج کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ’دنیا میں ایچ ون این ون وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہے لیکن بہت مہنگی ہے اور فی الحال یہ ویکسین پاکستان میں دستیاب نہیں ہے‘۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Dubai, ATM, machine, for, blind,, people, introduced
Previous Post شارجہ میں نابینا افراد کے لیے اے ٹی ایم متعارف
Next Post طاہرالقادری کا 17 جنوری سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
tahir ul qadri, announced, big, movement, from january 15 , on, national level

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.