yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کابیہانک ترین چہرہ، پاکستان نے انسانی ہمدری کی اعلیٰ ترین مثال قائم کردی

MH Kazmi December 25, 2017December 25, 2017 1 min read
Indian, spy, Kulbhushan Jadhav, is, the, face, of, Indian, terrorism, in, Pakistan, Pakistan
Share this:

IMG-20171225-WA0088

Indian, spy, Kulbhushan Jadhav, is, the, face, of, Indian, terrorism, in, Pakistan, Pakistan

اسلام آباد(رپورٹ .اصغر علی مبارک سے )بھارتی جاسوس پاکستان میں دہشتگردی کاچہرہ ھے ،کلبھوشن یادیو کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی اجازت دی گئی ان خیالات کا اظھار ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی دہشت گردکلبھوشن سے اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں رحمدلی کا درس دیتا ہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرملاقات کی اجازت دی گئی ،بھارتی درخواست Indian, spy, Kulbhushan Jadhav, is, the, face, of, Indian, terrorism, in, Pakistan, Pakistanپر بیوی کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی اور بعد میںاپیل پر ملاقات کا وقت بھی بڑھا دیا گیا جبکہ قونصل رسائی نہیں تھی کیونکہ قونصلر کو کچھ سنائی دیا اور نہ ہی بات کرنے کا موقع دیا گیا، وہ صرف بطور مبصر موجود رہے ۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو پاکستان میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، کلبھوشن نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے متعدد اہلکاروں پرکوئٹہ اورتربت میں حملوں کا اعتراف کیا ،اس کے علاوہ کلبھوشن نے مہران بیس پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کی مدد کا اعتراف کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو17 بارپاکستان،بھارت آیااورگیا، بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں دہشتگردی کا چہرہ ہے،کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی دہشت گردکلبھوشن کومقدمے میں صفائی کا پورا موقع دیا گیا ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو مکمل صحت مند ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ تھا لیکن کلبھوشن کی والدہ کی درخواست پر دورانیہ بڑھا کر40 منٹ کیا KUBHUSHAN JADAV'S, MOTHE, AND, WIFE, AT, FOREIGN, OFFICE, TO, MEET, HIMگیا،انہوں نے کہا کہ یہ قونصلررسائی نہیں تھی،بطورمبصربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرموجود تھے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے کمرے میں نصب شیشہ ساو¿نڈ پروف تھا، بھارتی سفارتکارملاقات میں موجود تھے لیکن انہیں ملاقات کی گفتگو سنوائی نہیں گئی،اگربھارتی ہائی کمشنرکوبات چیت کاموقع دیتے تویہ قونصلررسائی ہوجاتی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقاتدفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات 2 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوئی جو 2 بج کر 48 منٹ پر ختم ہوگی۔ کلبھوشن یادیو کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی کمرہ تیار کیا گیاجس میں شیشہ لگا ہوا تھا ۔ شیشے کے ایک طرف کلبھوشن یادیو بیٹھا ہواتھا جبکہ دوسری جانب اس کی والدہ، اہلیہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر اور دفتر خارجہ کے انڈیا ڈیسک کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ بھی موجود تھیں کلبھوشن نے اپنے اہلخانہ سے انٹرکوم کے ذریعے بات چیت کی جس کی ریکارڈنگ بھی کی گئی جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔جاسوس کلبھوشن کی والدہ، اہلیہ اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ ایک بجکر 25 منٹ پر دفتر خارجہ پہنچے، جس کے بعد انہیں انتظار گاہ میں بٹھایا گیا اور مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد انہیں 2 بجکر 18 منٹ پر مخصوص KUBHUSHAN JADAV'S, MOTHE, AND, WIFE, AT, FOREIGN, OFFICE, TO, MEET, HIMکمرے میں لے جایا گیا جہاں جاسوس کلبھوشن یادیو پہلے سے موجود تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کلبھوشن جادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا تاہم ملاقات 30 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہی ۔بھارتی دہشت گرد کلبھوشن جادیو کی والدہ نے ملاقات کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا۔اس سے قبل بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اہلخانہ سے ملاقات کرانے کے لئے پرائیوٹ گاڑی میں دفتر خارجہ کے عقبی دروازے سے لایا گیا۔جب کہ جاسوس کی والدہ آونتی سودھیر اور بیوی چیتنا جادیو کو بھی سخت سیکیورٹی حصار میں بھارتی ہائی کمیشن سے دفتر خارجہ لایا گیا

Indian, spy, Kulbhushan Jadhav, is, the, face, of, Indian, terrorism, in, Pakistan, Pakistan

26
۔کلبھوشن یادیو کون ہے؟بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیوحسین مبارک پٹیل کے فرضی نام سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن سُدھیر یادیو کے پاسپورٹ کی کاپی کے مطابق وہ 30 اگست 1968 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر سانگلی میں پیدا ہوا۔کلبھوشن یادیو کو یہ فرضی نام، جس کا اس نے گزشتہ سال اپنی اعترافی ویڈیو میں انکشاف کیا، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے دیا گیا تھا۔ممبئی کے مضافاتی علاقے پووائی کے رہائشی کلبھوشن یادیو کا تعلق پولیس افسران کے خاندان سے ہے۔اپنے بیان میں بھارتی شہری نے کہا تھا کہ وہ نیوی میں حاضر سروس افسر ہے، تاہم اس کے اس دعوے کی بھارت نے تردید کی تھی۔کلبھوشن یادیو نے مزید کہا کہ اس نے 1987 میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور 1991 میں بھارتی نیوی میں شمولیت اختیار کی، جہاں اس نے دسمبر 2001 تک فرائض انجام دیئے۔بھارتی جاسوس نے کہا کہ پارلیمنٹ حملے کے بعد اس نے بھارت میں انفارمیشن اینڈ انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے اپنی خدمات دینے کا آغاز کیا۔کلبھوشن کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ ’میں اب بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہوں اور بطور کمیشنڈ افسر میری ریٹائرمنٹ 2022 میں ہوگی۔‘بھارت نے کہا کہ وہ نیوی کا سابق افسر ہے۔کلبھوشن کے اہلخانہ نے گزشتہ سال بتایا کہ کلبھوشن یادیو وقت سے قبل نیوی سے ریٹائرمنٹ لے کر کاروباری شخص بن گیا تھا اور اسی سلسلے میں وہ اکثر بیرون ملک بھی جاتا تھا۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ’کلبھوشن یادیو ایرانی بندرگاہ شہر بندر عباس سے فیریز آپریٹ کرنے کے قانونی کاروبار سے منسلک تھا۔کلبھوشن کا کہنا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چھابہار، ایران میں کاروبار کا آغاز کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی اور اس نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے کیے۔2013 کے آخر میں اس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا شروع کی اور کراچی اور بلوچستان میں کئی تخریبی کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔کلبھوشن نے کہا کہ پاکستان میں اس کے داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا اور قتل سمیت مختلف گھناؤنی کارروائیوں میں ان سے تعاون کرنا تھا۔کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔
بھارتی انٹیلی جنس عہدیداروں نے شبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انٹیلی جنس کلبھوشن یادیو کے فون کی نگرانی کر رہی تھی، اور اس کی فون کالز سے اس سے شناخت ظاہر ہوئی۔فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کلبھوشن یادیو کا ٹرائل کیا اور سزائے موت سنائی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
DISHA PATTANI, JACQULINE, FERNANDOS, ILLIANA CECROZE, PRINITI CHOPRA, SONAM KAPOOR, SHARDHA KAPOOR, SONAKSHI SINHA, ALIA BHATT, , ACTRESSES, WHO, WORKED, ON, LESS, PROFIT, IN, YEAR, 2017
Previous Post سال 2017میں کم معاوضے پر کام کرنے والی بھارتی اداکارائیں
Next Post کتوں کو کھیر ہضم نہ ہوئی، بھارتی میڈیا نے کلبھوشن یادو اہلخانہ ملاقات کی تصویر کو متنازعہ بنادیا
Indian, Media, started, speaking, on, Kulbhushan, Jadav, and, his, family,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.