yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Yes 1 Webmaster July 21, 2015 1 min read
Kabaddi
Share this:
Kabaddi
Kabaddi

لاہور : بھارتی کھیل دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی، انتہا پسند جماعت شیو سینا کا دباؤ کام کر گیا، پروفیشنل کبڈی لیگ 2015 کے ساتھ معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی اور پونے میں ہونے والے مقابلوں سے باہر کر دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور ٹورنامنٹ کو کسی بد مزگی سے بچانے کے پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 18 جولائی کو شروع ہونے والی کبڈی لیگ میں جاپان، جنوبی کوریا، کینیا، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ٹاپ انٹرنیشنل کھلاڑی شریک ہیں، افتتاحی میچ میں ممبئی فرنچائز کی’’یو ممبئی‘‘ نے دفاعی چیمپئن جے پور پنک پینتھرز کو 28-29 سے شکست دی تھی۔

پروکبڈی 2015 کے منتظمین نے ایک تحریری بیان میں نجی ٹی وی کو بتایا کہ ان کی تنظیم پاکستانی کھلاڑیوں کو ممبئی اور پونے میں ہونے والے میچوں میں نہیں کھلائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکیورٹی خدشات اور ٹورنامنٹ کو کسی بد مزگی سے بچانے کے پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا، تاہم انھوں نے وضاحت نہیں کی کہ دراصل کس قسم کے ’’سیکیورٹی خدشات‘‘ لاحق ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں بھی بھارتی امپائروں نے جانبداری کی انتہا کرتے ہوئے ہاری ہوئی بازی میزبان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی تھی۔

بھارتی امپائروں کی کھلم کھلا دھاندلی کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان نے رنر اپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھارتی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس صورتحال کے بعد ورلڈ کپ انتظامیہ کی طرف سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔
جس کی رپورٹ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود منظر عام پر نہیں آ سکی ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ فیصلہ امیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیا اور انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کی مشاورت سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت سامنے آیا جب مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی بھارت کی بائیں بازو کی شدت پسند تنظیم شیو سینا نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت کے خلاف احتجاج کیا۔

رواں برس دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے پٹنہ فرنچائز کی ’’پٹنہ پائریٹس‘‘ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا تھا، جن میں سے پاکستانی ٹیم کے اہم رکن وسیم سجاد نے 2014 کے افتتاحی سیشن سے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔رواں سیزن پٹنہ فرنچائز کیلیے منتخب ایک اور پاکستانی کھلاڑی ناصر علی ہیں، جن کا پرو کبڈی لیگ میں ڈیبیو ہونا تھا، تاہم ممبئی میں ہونے والے میچ میں اب ان کو یہ موقع نہیں مل پائے گا اور انھیں اپنی ٹیم کے دوسرے میچ کا انتظار کرنا پڑے گا، جو کولکتہ میں بنگلورو بلز کے ساتھ ہوگا۔

اس حوالے سے پٹنہ فرنچائز کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ دستیاب نہ ہوسکے۔ پونے ٹیم کے ڈائریکٹر کیلاش کندپال کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی کھلاڑی بہت اچھے ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ انھیں لیگ میں شامل کیا گیا۔کیلاش کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ باہر بھی رہتے ہیں تب بھی ان کا پٹنہ بینچ بہت مضبوط ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
David Max
Previous Post پیرس: ٹیکسس امریکہ میں مسلم قبرستان کا قیام مسائل کا شکار، فرانس میں جگہ دے دی گئی
Next Post رنبیر کپور فلhttps://www.yesurdu.com/wp-admin/post-new.phpموں میں ولن کا کردار ادا کرنے کے خواہاں
Ranbir Kapoor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.