yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

بھارت اوربھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اورمالی جرائم میں ملوث ہیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بے نقاب ہوگئی، ترجمان دفتر خارجہ

MH Kazmi October 1, 2020 1 min read
Pakistan on No.46 of Money laundering in world list
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے کہا ہے بھارت اور بھارتی انٹلیجنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں بھارت دنیا بھر میں ریاستی دہشت گردی کا پشتی بان ہے ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ بھارت نہ تو جمہوریہ ہے نہ ہی بحارتی عدالتیں آزاد ہیں, پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا سے سفارتی تعلقات ہیں دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت آج بے نقاب ہو چکی ہے، ایک فراڈ عدالت کے جانب دارانہ فیصلے نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت آج بے نقاب ہو چکی ہے، گذشتہ روز ایک فراڈ عدالت کے ذریعہ بابری مسجد کیس میں ایک جانبدارنہ فیصلے نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نہ تو جمہوریہ ہے نہ ہی بھارتی عدالتیں آزاد ہیں,انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیتا ہےان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کیس میں تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا جو کہ شرم ناک ہے، آج بھارت میں نہ تو جمہوریت ہے نہ ہی اس کی عدالتیں آزاد ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے حوالے سے بھارتی عدالت کا فیصلہ ہندو توا نظریے کے تحت کیا گیا اور بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت ہی حکومت چلائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کے فیصلے کو نہ تو بھارت کے عوام، نہ ہی پاکستان اور نہ ہی عالمی برادری تسلیم کرتی ہے۔بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمسایے سب سے پہلے کی پالیسی کا وجود ہی نہیں ہے بلکہ ان کی پالیسیاں چانکیہ ڈاکٹرائن کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسیاں منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہیں اور بھارت دہشت گردی کا ریاستی پشتی بان ہے، اسی طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بھارت کی پوزیشن دنیا بھر میں ابتر ہے۔بھارت میں پاکستانی ہندووں کی پراسرار ہلاکت سے متعلق انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا پاکستان ہندو کونسل کا حق ہے، 11 پاکستانی ہندوں کے قتل کا جونہی علم ہوا، پاکستان نے بھارت سے فوری رابطہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے سربراہ کی بیٹی شیریمتی مکھی نے اس معاملے میں را کے ملوث ہونے کی بات کی اور ہم اس کو بھرپور انداز میں اٹھاتے رہیں گے۔زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والد سے ملاقات کی پیش کش اب بھی موجود ہے تاہم پاکستانی پیش کش کا اب تک بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کووڈ-19 کے باعث قرضوں کی معافی اور علاقائی امن پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم معصوم کشمیریوں پر پیلٹ گنز کے استعمال کو اجاگر کیا اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کرتے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات مزید ابتر ہو رہے ہیں اور وہاں محاصرے کو 428 روز ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 6 نہتے کشمیری شہید ہوئے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بابر قادری کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔لائن آف کنٹرول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24، 28 اور 30 ستمبر کو بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ کے دورے کے بارے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پر افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جہاں افغان امن کے حوالے سے بات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع میں برادر ملک آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہیں کرتا نہ ہی آرمینیا سے سفارتی تعلقات ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی شہریوں کے سعودی عرب میں اقاموں کی مدت ختم ہو رہی ہے تاہم اس معاملے کو سعودی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ اقاموں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر کفیل ایک نجی شہری ہو تو اقاموں کی تجدید ایک ویب سائٹ سے ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اقاموں کی توسیع کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور پاکستانی ویب سائٹ یا سفارت خانے سے اقامے کی توسیع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 100 میں سے 45 پروازیں سعودی جارہی ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک تمام 100 پروازیں فعال ہوں گی، سعودی حکام کے ساتھ پروازوں کی کلیئرنس پر بات چیت جاری ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کر رہا ہے اور اس کی رپورٹ باقاعدہ طور پر عدالت میں جمع کرائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں گرفتار پاکستانیوں کے حوالے سے فرانس کی حکومت نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کہ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ہتھیاروں کا استعمال، بھارتی سینئر سفارتکار دفتر خارجہ طلب
Next Post پی آئی اے اگلے ماہ سعودی عرب کیلئے 118 پروازیں چلائیگی۔

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.