yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

” بھارت کے آلہ کاروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت”

H.Shazad July 6, 2015 1 min read
Altaf-Hussain
Share this:
Altaf Hussain
Altaf Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین
یہ نہایت حیران کن صورتحال ہے کہ متحدہ پر بھارت سے مدد حاصل کرنے کے گزشتہ دو دہایوں سے الزامات لگ رہے ہیں جس کی ابتداء 1992ء کے کراچی اپریشن سے ہوئی تھی جب متحدہ کے دفاتر سے بھارتی ساختہ اسلحہ کے علاوہ مبینہ طور پر جناح پور کا نقشہ بھی برآمد ہوا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں جنرل (ر) نصیراللہ بابر کی کی نگرانی میں ہونیوالے اپریشن کے دوران بھی حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے متحدہ کیخلاف ایسے شواہد سامنے لائے گئے اور ان حالات میں ہی متحدہ کے قائد الطاف حسین جلاوطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے تھے جنہوں نے 2002ء میں باقاعدہ برطانوی شہریت حاصل کرلی۔ انکے مخالف ان کے چند حالیہ بیانات سے بھی بھارت کے ساتھ متحدہ کے روابط کا تاثر لے سکتے ہیں جبکہ دو ماہ قبل ایس ایس پی رائو انوار نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے متحدہ کے گرفتار کارکنوں کے بیانات کی بنیاد پر بھارت سے رابطوں کے الزامات لگائے۔

اسی طرح سانحہ بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی متحدہ پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اور اب مشہور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گذشتہ بدھ کے روز جاری کی گئی اپنی خصوصی رپورٹ میں الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم متحدہ کو بھارتی حکومت سے مالی مدد ملتی رہی ہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ میں مقتدر پاکستانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ کے دو سینئر رہنمائوں نے برطانوی حکام کے روبرو بھارت سے مالی معاونت حاصل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق برطانوی حکام پہلے ہی ایم کیو ایم متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات کررہے ہیں۔ بی بی سی کے بقول متحدہ کے رہنمائوں نے یہ انکشافات باضابطہ ریکارڈ کئے گئے انٹرویوز میں کئے جو انہوں نے برطانوی حکام کو دیئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ پاکستانی اہلکار نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایم کیو ایم کے سینکڑوں کارکنوں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارت کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں قائم کیمپوں سے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کی تھی۔ متذکرہ اہلکار کے مطابق 2005ـ2006ء سے قبل ایم کیو ایم کے چند درمیانے درجے کے ارکان کو تربیت دی گئی جبکہ حالیہ برسوں میں متحدہ کے مزید جونیئر ارکان کو تربیت دی گئی ہے۔

MQM
MQM

برطانوی حکام نے ایم کیو ایم کیخلاف 2010ء میں اس وقت تحقیقات شروع کی تھیں جب اس پارٹی نے ایک سینئر رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کو شمالی لندن میں انکی رہائش گاہ کے قریب چاقو سے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس کو لندن میں متحدہ کے دفتر اور اسکے قائد الطاف حسین کے گھر سے پانچ لاکھ پائونڈ کی رقم ملی جس کے بعد منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی گئی۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تحقیقات کے دوران برطانوی حکام کو ایم کیو ایم کی ایک عمارت سے ہتھیاروں کی فہرست بھی ملی جس میں مارٹر گولوں اور بموں کا ذکر تھا اور انکی قیمت بھی درج تھی۔ اگرچہ بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان الزامات کی تصدیق یا تردید کیلئے بی بی سی کے نمائندے نے بھارتی ہائی کمشنر اور متحدہ کے قائدین سے کئی سوالات پوچھے مگر انکی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے

تاہم متحدہ کے عہدیداروں نے دوٹوک الفاظ میں بی بی سی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے متحدہ کیخلاف جاری میڈیا ٹرائل کا حصہ قرار دیا ہے۔ اگرچہ متحدہ پر پاکستانی حکام کے ذرائع سے پہلے بھی اس نوعیت کے الزام لگتے رہے ہیں جن پر متحدہ کی جانب سے فوری طور پر تردید بھی پیش کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم اس بار یہ الزامات ایک مستند برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے اسکی تحقیقاتی رپورٹ میں عائد کئے گئے ہیں اس لئے جہاں پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے یہ صورتحال پاکستانی حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے’ وہیں یہ رپورٹ متحدہ کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی پریشان کن ہو سکتی ہے۔ اس لئے اگر متحدہ کی قیادت اگر سمجھتی ہے کہ بی بی سی نے کسی کے اشارے پر اس کیخلاف یہ رپورٹ جاری کی ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے تو اسے فوری طور پر دادرسی کیلئے مجاز برطانوی فورم سے رجوع کرنا چاہیے اور بی بی سی کیخلاف برطانوی قوانین کے تحت ہتک عزت کا دعویٰ کرکے اپنی سرخروئی کا اہتمام کرنا چاہیے۔

اگر متحدہ کی جانب سے بی بی سی کیخلاف قانونی چارہ جوئی سے گریز کیا جاتا ہے تو اس سے بادی النظر میں متحدہ پر بی بی سی کی رپورٹ میں عائد کئے گئے الزامات درست ثابت ہونگے جس کا متحدہ کو بطور پارٹی پاکستانی قوانین کے تحت بھی خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ اسی طرح ایک دشمن ملک کی ایجنسی سے مالی معاونت اور تربیت حاصل کرنے کا الزام اتنا سنگین ہے کہ اس پر متحدہ کیخلاف ملک سے غداری کا کیس بن سکتا ہے۔ یہ سنگین الزامات خود متحدہ کی قیادت کیلئے بھی یہ لمحہ فکریہ ہیں کہ کہیں بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت اسکے چھوٹی سطح کے کارکنوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال تو نہیں کررہا ہے جن کی کارروائیوں سے ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ متحدہ کی اپنی ساکھ تباہ ہو سکتی ہے، اگر ایسا ہے تو متحدہ کی قیادت کو خود اپنی پارٹی میں تطہیر کا عمل شروع کرکے پارٹی کو ایسے گندے عناصر سے پاک کر دینا چاہیے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ قانونی اور آئینی اداروں کی خود معاونت کرنی چاہیے تاکہ انہیں ملنے والی سزائیں ملک کی سلامتی سے کھیلنے کی سوچ رکھنے والوں کیلئے باعث عبرت ہو سکیں۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Mango
Previous Post پھلوں کا بادشاہ… آم
Next Post دریائے جہلم کی پٹی سے تحریک انصاف کے نام
ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.