yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پھلوں کا بادشاہ… آم

H.Shazad July 6, 2015July 6, 2015 1 min read
Mango
Share this:
Mango
Mango

تحریر: رانا اعجاز حسین
موسم گرما اور گرما کا موسم برسات کا مزہ پھلوں کے بادشاہ سلامت آم کے بغیر ادھورا ہے۔ مرد ہو یا عورت بچے ہوں یا بوڑھے ہر فرد کو موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی اس لذیذ پھل کا شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ آم برصغیر پاک و ہند کا قومی پھل ہے، اسی باعث اسے پاکستان و بھارت میں پھلوں کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔لوگ اس کے میٹھے ذائقے اور نرالی خوشبو پر جان چھڑکتے ہیں۔ اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر، امیرخسرو نے آم کو ”فخرگلستاں” کا خطاب دیا تھا۔ ایک بارآخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر باغ کی سیر فرما رہے تھے۔

مرزا غالب بھی ان کے ہمراہ تھے، جو پر تجسس نظروں سے آم کے درختوں کو دیکھ رہے تھے۔ بادشاہ نے پوچھا: ”مرزا صاحب! آپ درختوں کو اتنی گہری نظروں سے کیوں دیکھ رہے ہیں؟” جس پر مرزا صاحب گویا ہوئے ”میں نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ جو شے جسے ملنی ہو، اس کے دانے دانے پر اسی کے نام کی مہر لگی ہوتی ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ کسی پر میرے نام کی مہر بھی لگی ہے یانہیں” یہ سن کر بہادرشاہ ظفرمسکرائے اور مرزا صاحب کامطلب سمجھ گئے،انہوں نے آموں کی ایک ٹوکری مرزا صاحب کو بطور تحفہ بھجوائی۔اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرزاغالب کوآم سے کتنی ر غبت تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیسویں صدی میں اردو کے عظیم ترین شاعر علامہ اقبال بھی آموں کے بے حد شوقین تھے۔ نوجوانی میں آپ کا دستور تھا کہ آموں کی دعوتوں میں شریک ہوتے۔ ان دعوتوں میں اہل لاہور سیروں آم کھا جاتے تھے۔ مرزا غالب کے بقول آم میں دو خصوصیات ہونی چاہئیں”اوّل وہ میٹھے ہوں،دوم بہ کثرت ہوں”۔آم طبی لحاظ سے بھی بڑا مفید پھل ہے۔

Vitamin C
Vitamin C

مالٹے کی طرح یہ بھی وٹامن سی کا خزانہ رکھتا ہے۔ صرف ایک پیالی آم کھانے سے وٹامن سی کی سو فیصد ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ وٹامن سی ہمارا مامون نظام مضبوط کرتا اور ہمیں امراض سے بچاتا ہے۔ ایک پیالی آم میںتقریباً پچاس ملی گرام وٹامن سی ملتا ہے۔ آم میں ایک اور اہم وٹامن اے بھی ہے۔ ایک پیالی آم ہماری روزانہ کی ”35فیصد” غذائی ضرورت پوری کرتا ہے۔ وٹامن اے بینائی مضبوط کرتا ہے۔ نیز وہ جلد کے لیے بھی مفید ہے۔آم میں وٹامن بی ‘ وٹامن ای’ وٹامن کے’ تھیامین’ ربوفلاوین’ نائنین اور فولیٹ بھی ملتے ہیں۔ یہ سبھی انسانی تندرستی کے لیے بہت ضروری ہیں۔معدنیات میں سب سے زیادہ تانباآم میں ملتا ہے۔ اس کے بعد پوٹاشیم’ میگنیشم’ کیلشیم’ مینگنیز اور فولاد کا نمبر ہے۔ یہ سبھی معدنیات اپنے اپنے طور پر انسان کو تندرست و توانارکھتے ہیں۔ ماہرین طب کے مطابق آم کھانے سے خون بڑھتا ہے ،چنانچہ خون کی کمی کے مریض اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔آم کی تاثیر گرم ہے اس لیے آم کھانے کے بعد دودھ کی لسی پینا مناسب ہے۔اطبا کی رو سے آم دل’ دماغ’ پھیپھڑوں’ معدے’آنتوں’ گردے’ مثانے’ دانت اورآنکھوں کو طاقت دیتا ہے۔ قبض کشا اور پیشاب آورہے۔ حاملہ خواتین کے لیے طاقت بخش غذا ہے۔

یہ واحد پھل ہے جو اپنی افزائش کے ہر مرحلے پر قابل استعمال ہے۔ ورنہ بیشتر پھل صرف پکنے ہی پر کھائے جاتے ہیں۔کچے آم کا اچار بہت لذیذ ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بر صغیر پاک و ہند کے عام آدمی کی زندگی میںآم بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ آم کی کئی اقسام ہیں جن کی تعداد 450تک پہنچتی ہے ، جن میں مشہور اقسام دیسی’ چونسہ ‘دسہری’ فجری ‘ لنگڑا’ سہارنی’ سندھڑی اور انور رٹول مشہور ہیں۔ ملتان کا چونسہ آم پچھلے دس پندرہ برس کے دوران نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ترین آم بن چکا ہے، یہ جسامت میں بڑا ہوتاہے، مگر نہایت شیریں گودا اور اپنی مخصوص خوشبو رکھتا ہے۔ جبکہ لنگڑا آم بھی خاصہ مشہور ہے جس کی وضع قطع لنگڑے جیسی ہے، اس آم کے باغات ملتان’ بہاولپور’ رحیم یار خان’ ڈیرہ غازی خان اور میرپور خاص میں واقع ہیں، یہ بھی میٹھا اور اور خوشبودار گودا رکھتا ہے۔

Langra Mango
Langra Mango

لنگڑا آم علامہ اقبال کوبہت مرغوب تھا۔ ایک بار مشہور شاعر’ اکبر الہ آبادی نے علامہ اقبال کو لنگڑے آموں کا تحفہ بذریعہ ڈاک بھجوایا، علامہ اقبال نے پارسل کی رسید پر یہ یادگارمصرع لکھ بھیجا ”الٰہ آباد سے لنگڑا چلا’ لاہور تکپہنچا” چونکہ سندھ میں گرمیوں کا آغاز پہلے ہوتا ہے اس لیے سندھ کے سندھڑی آم فصل پہلے تیار ہوکر مارکیٹ میں آجاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ آم کی اس قسم کی کاشت سب سے پہلے مرحوم وزیراعظم پاکستان’ محمد خان جونیجو کے خاندان والوں نے کی تھی،یہ آم بھی بڑا میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے اور اس کی پیداوار کثیر تعداد میں ہوتی ہے۔چونکہ یہ قسم آموں میں سب سے پہلے آتی ہے اس لیے حکومت پاکستان اکثر سندھڑی آم ہی بیرونی ممالک کے سربراہوں کوبطور تحفہ بھجواتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال تقریباً چار کروڑ ٹن آم کی پیداوار ہوتی ہے۔ اس رسیلے پھل کی چالیس فیصد پیداوار بھارت میں ہوتی ہے۔ اس کے بعد چین’ تھائی لینڈ’ انڈونیشیا اور پاکستان کا نمبرآتا ہے۔ وطن عزیز میں ہر سال اٹھارہ سے انیس لاکھ ٹن کے لگ بھگ آم کی پیداوار ہوتی ہے۔وطن عزیز میں کسی سیزن یہ پھل کثیر تعداد میں ہوتا ہے تو اتنا سستا ہوتا ہے کہ عام آدمی بھی خرید سکے جبکہ کسی کبھی کبھی غریبوں کی پہنچ سے دور بھی ہوجاتا ہے، اعلیٰ اقسام اور کوالٹی کا آم ذیادہ تر ایکسپورٹ کیاجاتا ہے، پاکستان سے یہ لذیذ ترین پھل مشرق وسطیٰ’ یورپ اور امریکا سمیت درجنوں ملکوں کو برآمد کیا جاتا ہے۔

آم کی پیداوار تو کئی ملکوں میں ہوتی ہے مگر مٹھاس ، لذت اور ذائقے میں پاکستانی آم اور پاکستان کے علاقوں میں سب میں زیادہ ملتان کا آم دنیا بھر میں مشہور ہے۔ آم کی فصل کی تیاری کے ساتھ ہی آندھیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے جن کے باعث بہت سے آم درختوں سے جھڑ کر ضائع ہوجاتے ہیں۔ آم کے سیزن میںآم سے لدے درخت اور دکانوں پر رنگین ٹوکریوں میں سجے آم دیکھ کر آم کی لذت منہ میں کھولنے لگتی ہے۔یہ شیرینی پھل اہل نبی نوع انسان کے لیے قدرت کا اعلیٰ ترین تحفہ ہیں۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل:ra03009230033@gmailcom
رابطہ نمبر:0300-9230033

Mango
Mango
Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Previous Post پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹر ی خان یوسف کے بہنوئی پاکستان میں رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔
Next Post ” بھارت کے آلہ کاروں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت”
Altaf-Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.