yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مریم نواز کی پیش کردہ جج محمد ارشد کی ویڈیو کا کیس سپریم کورٹ میں ۔۔

MH Kazmi July 19, 2019 1 min read
In the Supreme Court, the case of Judge Mohammad Arshad, presented by Maryam Nawaz in the Supreme Court.
Share this:

In the Supreme Court, the case of Judge Mohammad Arshad, presented by Maryam Nawaz in the Supreme Court.

لاہور (ویب ڈیسک) وڈیو اسکینڈل سپریم کورٹ پہنچ چکا اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے اس کیس کو گزشتہ روز سننا بھی شروع کر دیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وڈیو اسکینڈل غیر معمولی واقعہ ہے، وڈیوز درست ہیں یا نہیں اس بات کا تعین ہونا چاہئے،  نامور صحافی انصار عباسی اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے (اس معاملہ) میں فیصلہ دے دیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چلنے والے کیس کا کیا ہوگا؟ اب ذمہ داری ڈالی گئی ہے تو فیصلہ دیں گے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس میں پہلا سوال عدلیہ کی ساکھ، دوسرا سوال فیصلہ (جس کے تحت نواز شریف کو سزا دی گئی) کے درست ہونے یا نہ ہونے اور تیسرا سوال جج کے کنڈکٹ کا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے یہ بھی کہا کہ آڈیو اور وڈیو کے قابلِ قبول شواہد ہونے پر عدالتی فیصلے موجود ہیں، پہلے تعین ہونا چاہئے کہ وڈیو قابلِ قبول ہیں یا نہیں، وڈیو تصدیق کے بعد ہی بطور شواہد لائی جا سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اب کیس سماعت کے لیے مقرر ہوا ہے تو کچھ نہ کچھ فیصلہ تو دیں گے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کا اس معاملہ میں موقف سننے کے لیے سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی۔ یعنی وڈیو اسکینڈل اب اُس اعلیٰ ترین عدالتی فورم پر پہنچ چکا جس کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور جہاں اُس کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ ہو سکتا ہے۔یہ بھی درست ہے کہ العزیزیہ کیس میں میاں نواز شریف کو دی جانے والی سزا مشکوک ہو چکی لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی جیل میں پڑے ہیں۔ اسلام ہائیکورٹ نواز شریف کے کیس کو سالانہ چھٹیوں کے بعد ستمبر کے وسط میں سنے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ اس معاملہ میں کچھ نہیں کرتی تو نواز شریف فیصلہ کے مشکوک ہونے کے باوجود ابھی جیل ہی میں رہیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ وڈیو اسکینڈل کیس کی آئندہ سماعتوں میں سپریم کورٹ اس بارے میں کوئی ہدایت یا حکم نامہ جاری کرے لیکن اب جبکہ عدالت عظمیٰ کی طرف یہ کہہ دیا گیا ہے کہ وہ وڈیو اسکینڈل کے معاملہ پر کچھ نہ کچھ فیصلہ ضرور دے گی تو ضرورت اس امر کی ہے کہ عدالت نون لیگ اور مریم نواز صاحبہ کو طلب کرکے تمام وڈیوز کو اس کیس کا حصہ بنائے۔ یہ کام اس لیے ضروری ہے کیونکہ مریم نواز کے مطابق اُن وڈیوز جن کو ابھی پبلک نہیں کیا گیا، میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کچھ ایسے افراد کے نام لیے ہیں جو مبینہ طور پر اُن پر دبائو ڈال رہے تھے کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ دو۔ جج ارشد ملک نے مِس کنڈکٹ کیا یا نہیں، یہ معاملہ میری نظر میں اُس الزام سے بہت چھوٹا ہے جس کے مطابق چند اہم ترین افراد نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ سپریم کورٹ کی صوابدید ہے کہ ابھی تک پبلک نہ ہونے والی وڈیوز کی رازداری کو قائم رکھا جائے یا اُنہیں اوپن عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے لیکن میرے ذرائع کے مطابق جو نام ان وڈیوز میں لیے گئے ہیں اور جس نوعیت کے اُن پر الزامات لگائے گئے ہیں، وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں، جسے عدالت عظمیٰ کو ہر حال میں دیکھنا چاہئے۔ اگر جج ارشد ملک سے متعلق یہ ثابت ہوتا ہے کہ اُنہوں نے دبائو میں آ کر نواز شریف کو سزا دی تو پھر اصل سچ تو یہ سامنے آنا چاہئے کہ وہ کون کون افراد تھے اور اُن کا کن کن اداروں سے تعلق تھا جنہوں نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروانے کے لیے یہ سارا کھیل کھیلا۔ جو نام مبینہ طور پر ابھی تک پبلک نہ ہونے والی وڈیوز میں لیے گئے وہ میری معلومات کے مطابق بہت اہم ہیں اور اُن کا تعلق ایک قومی آئینی ادارہ سے ہے۔ اگر دبائو کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو اصل چیلنج اُن افراد کو سزا دینا ہوگا جنہوں نے مبینہ طور پر جج ارشد ملک پر دبائو ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ کروایا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Before sending Prime Minister Imran Khan, Pakistan sent his famous agent to America
Previous Post وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے پہلے ہی پاکستان نے اپنا مشہور ایجنٹ امریکہ بھیج دیا
Next Post شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری مشکوک ہو گئی ۔۔۔۔ ماہر آئین و قانون نے بڑا سوال کھڑا کر دیا
Shahid Khaqan Abbasi's arrest was suspicious. Expert Law and Law raised a big question

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.