yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان نے کس بڑے سیاستدان کے حلقے میں کھڑے ہو کر اس سے یہ عہد لے لیا؟

Web Editor May 19, 2018 1 min read
Three members of the PTI change the loyalty
Share this:

لاہور (نیوز ڈیسک ) منڈی بہاﺅالدین سے پیپلزپارٹی کے ایک بہت ہی اہم رہنما ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وہ شاید واحد سیاسی رہنما ہیں جن کے لیے عمران خان کی اپنی یہ خواہش تھی وہ پی ٹی آئی جوائن کرلیں۔ اُن سے پہلے اُن کے چھوٹے بھائی وسیم افضل چن نامور کالم نگار توفیق بٹ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور اُن کے ماموں نذر گوندل بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، پارٹیاں بدلنا خاص طورپر بار بار بدلنا میرے نزدیک باعث عزت نہیں ہوتا۔ مگر پیپلزپارٹی اب ایسی سیاسی جماعت بن چکی ہے جس کے ساتھ رہنا بھی باعث عزت نہیں رہا، یہ جماعت اپنی کرپشن اور نااہلی کے باعث خود کو تباہی کے اُس مقام پر لے آئی ہے جہاں اِس سے جُڑے ہوئے اکثر سیاسی رہنما کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرکے خود کو اِس پارٹی سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ اور جو مسلسل جُڑا رہنا چاہتے ہیں اُنہیں یا تو کوئی دوسری جماعت خصوصاً پی ٹی آئی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں یا اُن سے یہ وعدہ کرنے کے لیے تیار نہیں کہ الیکشن میں اُنہیں ٹکٹ وغیرہ دیا جائے گا۔ یا پھر پیپلزپارٹی سے اُن کا کوئی نہ کوئی ایسا مالی مفاد ضرور وابستہ ہے جس کے تحت پارٹی چھوڑنے میں اُنہیں شدید دشواری کا سامنا ہے،

.ایک زمانے میں یہ جماعت وفاق کی علامت ہواکرتی تھی، اس کی شہید سربراہ کو ”چاروں صوبوں کی زنجیر“ کہا جاتا تھا۔ پوری دنیا اِس پر متفق ہے کہ اِس جماعت کا بیڑا غرق کرنے میں بنیادی کردار آصف زرداری کا ہے۔ مجھے ملک معراج خالد کی ایک بات اکثر یاد آتی ہے۔ وہ فرمایا کرتے تھے” جنرل ضیاءالحق ایڑی چوٹی کا پورا زور لگاکر بھی بھٹو کی پارٹی ختم نہ کرسکا۔ مگر یہ کام بھٹو کے داماد نے بھٹو کے نام پر بغیر زور لگائے کردیا “ ندیم افضل چن اور اُن کے چھوٹے بھائی وسیم افضل چن ایف سی کالج میں میرے شاگرد تھے، انتہائی مو¿دب اور اخلاقی قدروں سے لبا لب بھرے ہوئے یہ دونوں نوجوان مجھے ہمیشہ سے بڑے عزیز رہے ہیں۔ عزت ، دولت ، شہرت اللہ کی ہرنعمت اُن کے پاس ہے مگر اُن کی اصل شناخت اُن کی ”عاجزی“ ہے جس کی بنیاد پر وہ نہ صرف اپنے اپنے حلقوں کے عوام میں بلکہ پورے پاکستان میں مقبول ہیں۔ اُن کے والد حاجی افضل چن نے جس انداز میں اُن کی سیاسی واخلاقی تربیت کی وہ بڑی لائق تحسین ہے۔ وہ پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے، اُن کی پارٹی میں موجودگی سے لوگ اِس یقین میں مبتلا تھے پیپلزپارٹی کی ساری مچھلیاں گندی نہیں ہیں۔ اُن کے پارٹی چھوڑنے پر بلاول نے کہا ” چن صاحب نظریاتی نہیں تھے صرف نظر آتے تھے“۔….وہ واقعی نظریاتی نہیں تھے، کیونکہ پیپلزپارٹی کا نظریہ پچھلے کتنے ہی برسوں سے صرف اور صرف لُوٹ مار ہے ، ندیم افضل چن پر ایسا کوئی الزام نہیں، کوئی سیاسی رہنما حقیقت میں چاہے کتنا ہی ایماندار کیوں نہ ہو پیپلزپارٹی سے جُڑے رہنے کی وجہ سے اُس بے چارے کی ایمانداری خواہ مخواہ مشکوک سمجھی جانے لگتی ہے۔ چن فیملی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ” چن ہاﺅس“ منڈی بہاﺅالدین میں ایک بڑا اجتماع ہوا، جس میں عمران خان خصوصی طورپر مجھے ساتھ لے گئے۔

یہاں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اُترا تو اجتماع میں موجود سینکڑوں لوگ دیوانہ وار اُس جانب بھاگ اُٹھے۔ کپتان کے ساتھ لوگوں کی اِس والہانہ محبت کا یہ منظر میں کوئی پہلی بار نہیں دیکھ رہا تھا، ندیم افضل چن نے اِس موقع پر بہت خوبصورت گفتگو کی۔ وہ ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر بہت اچھا بولتے ہیں۔ اُس سے قبل اُن کے والد حاجی افضل چن ، اُن کے ماموں نذر حیات گوندل اور چھوٹے بھائی وسیم افضل چن کی تقریریں بھی بڑے غور اور توجہ سے سنی گئیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی خوب بولے ۔ ندیم افضل چن کا انداز مگر سب سے منفرد تھا۔ عمران خان نے تو کمال ہی کردیا۔ سب سے پہلے اُنہوں نے چن فیملی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔ پھر ندیم افضل چن کی تقریر کے جواب میں فرمایا ” آپ اگر واقعی اِس نظریے کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک نیا اور اچھا خصوصاً ایسا پاکستان جو امیر غریب کے لیے برابر ہو، بنائیں گے، تو پھر آج آپ اپنے حلقے کے لوگوں کی موجودگی میں مجھ سے حلفاً وعدہ کریں، آپ کو ذرا سا بھی جب یہ احساس ہو حکومت بنانے کے بعد ہم اپنے اِس نظریے سے ہٹ گئے ہیں آپ مجھے اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگا ئیں گے“…. ایسی بات عمران خان ایسا سچے جذبے اور سوچ رکھنے والا انسان ہی کرسکتا ہے، اس اجتماع میں کمپیئرنگ کے فرائض عمران خان کے ایک انتہائی مخلص ، جاںنثار اور پرانے کارکن عابد غوری نے ادا کیے۔ ایسے انتھک اور دلیر کارکن پی ٹی آئی کا ایسا اثاثہ ہیں اُن کے مقابلے میں انتخابی ٹکٹ محض کسی نمبر ٹانکنے والے کو دی گئی یہ بڑی زیادتی ہوگی۔ ….جہاں تک پیپلزپارٹی کا تعلق ہے کبھی کبھی مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کچھ عرصے بعد پیپلزپارٹی میں صرف وہی لوگ رہ جائیں گے بلاول بھٹو زرداری پر جن کی نظریں ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Money laundering case: notice issued to Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif and Ishaq Dar
Previous Post شہباز شریف نے نواز شریف کو اس کام سے منع کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ, مگر بڑے میاں نے اپنے پاؤں پر کیوں کلہاڑی مار لی ؟ شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں انکشاف
Next Post امام جعفر صادق ؑنے اپنے شاگرد سے سوال کیا کہ کان کا میل کڑوا کیوں?،منہ میں لعاب کیوں اور آنکھ کے آنسو نمکین کیوں ہیں ؟ شاگرد جواب دینے سے قاصر رہا تو آپ نے فرمایا۔
Imam Ja’far e Sadiq a.s

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.