yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اگرموت مانگنا حرام نہ ہوتا تویہ دیکھ کرمیں مرنے کی دُعا کرتا۔۔۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے ایسا آنکھیں نم کر دینے والا اعلان کیوں کیا؟

Web Editor October 30, 2018 1 min read
If I did not have to do it, I would not be able to do it.
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب کی جانب سے ان دنوں ملک بھر میں احتساب کا عمل جاری ہے اور دھڑا دھڑ گرفتاری بھی ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے بلکہ ملک کا دانشور اور تعلیم یافتہ طبقہ بھی خوفزدہ نظر آرہا ہے۔ ایسے میں جہاں نیب کی کارروائیوں پر سیاسی لوگ اعتراض اٹھا رہے ہی وہیں پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی سامنے آئے ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کالم روزنامہ جنگ میں گاہے بگاہے شائع ہوتے رہتے ہیں جن میں وہ اصلاح معاشرہ اور انفرادی اصلاح کیساتھ معاشرے میں پھیلی برائیوں کی نشاندہی قرآن پاک ، احادیث اور روایات سے کرتے رہتے ہیں ۔ ان کی تلقین کا انداز نہایت ہی دلچسپ اور دل موہ لینے والا ہوتا ہے۔ اپنے تازہ کالم میں انہوں نے نہ صرف اساتذہ کی اہمیت اور ان کے احترام کا درس دیا ہے وہیں حال ہی میں نیب کی جانب سے گرفتار کئے گئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ہتھکڑیاں پہنانے پر سخت ردعمل کا بھی اظہار کیا ہے۔ اپنے کالم میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان لکھتے ہیں کہ یوں تو روز ہی ٹی وی پر نہایت شرمناک، قابل مذمّت واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں مگر پچھلے دنوں جو واقعات دیکھنے میں آئے سر شرم و غیرت سے جھک گیا۔ اگرموت مانگنا حرام نہ ہوتا تو یقیناً ان واقعات کو دیکھ کر مرنے کی دُعا کرتا۔(1)پہلا واقعہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہدکامران کو نیب کے کارندے ہتھکڑی لگا کر عدالت لے جارہے تھے سر شرم و غیرت سے جھک گیا۔ میں مجاہد کامران صاحب کو 35,30سال سے جانتا ہوں بلکہ ان کے والد شبّیر حسین شاہ صاحب (ایڈیٹر پاکستان ٹائمز) کو بھی بہت اچھی طرح سےجانتا تھا ۔ پروفیسر مجاہد کامران ایک اعلیٰ درجہ کے فِزسٹ (Physicist) ہیں۔ بیرون ملک سے ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ ڈگری لی ہے۔پنجاب یونیورسٹی اورکنگ عبدالعزیزیونیورسٹی ریاض میں فزکس کے پروفیسر رہے۔ لاتعداد اعلیٰ مقالہ جات لکھے ہیں۔ نہایت کمتر اور بھونڈے الزام میں نیب نے ان کوہتھکڑی لگا دی۔ الزام ہے کہ انھوں نے غیرقانونی بھرتیاں کیں۔ کیا یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ آپ سرعام ایک اعلیٰ استاد کی اس طرح توہین کریں۔ اوّل تو بات یہ ہے کہ ملک میں بہت زیادہ بیروزگاری ہے غرباء کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں۔ اگر ان کو نوکری دے دی توکونسیغدّاری کردی کہ اس طرح کا سلوک کیاجائے۔ محترم جناب چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار صاحب نے فوراً نوٹس لیا اور ڈی جی نیب لاہور کی سخت سرزنش کی۔ نوکری سے فارغ کرتے تو صحیح انصاف ہوجاتا۔ نیب کے چیئرمین جناب جسٹس (ر) جاوید اقبال صاحب نے سخت ردِّ عمل کا اظہار کیا۔ کیا یہ مناسب نہ تھا کہ انکوائری آفیسر اُن کے دفتر جا کر بیان قلم بند کرلیتا اور جج کی خدمت میں پیش کردیتا۔اگر وہ مناسب اور ضروری سمجھتے تو ڈاکٹر صاحب کو بلا کر پوچھ گچھ لیتے۔  زیادہ سے زیادہ آپ کا پاسپورٹ رکھ لیتے۔ پنجاب یونیورسٹی اور طلباء پر ان کے لاتعداد احسانات ہیں۔ سرکاری ملازمت میں جہاں آپ کے پاس اختیار ہوچھوٹی موٹی غلطی ہوجاتی ہے۔ آپ کے علم میں ہوگا کہ اٹلی میں ہمارے مشہور، ہردلعزیز مصنف اشفاق احمد صاحب کا ٹریفک میں چالان ہوگیا تھا وہ جب عدالت گئےاور جج کو علم ہوا کہ وہ پروفیسر ہیں تو اُٹھ کر آیا عزت سے کرسی پر بٹھایا، معافی مانگی اور باہر گاڑی تک چھوڑنے آیا۔ یہاں ہتھکڑی لگائی جاتی ہے۔نیب کے چیئرمین جناب جسٹس (ر) جاوید اقبال سپریم کورٹ کے سابق جج اور عبوری چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور قوانین سے پوری طرح واقف ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اس قسم کے قابل نفرت اور غیرمہذبانہ عمل سے اسٹاف کو منع کردی(2)دوسرا اتنا ہی شرمناک اور قابل مذمّت واقعہ سرگودھایونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری کا ہے میں ان کو بہت قریب سے جانتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے جو یونیورسٹیاں دیکھی ہیں ان میں سرگودھا یونیورسٹی سرفہرست ہے انھوں نے اس کو بوٹانیکل گارڈن بنا دیا تھا۔ نہایت خوبصورت کیمپس ہے۔ آپ نے وہاں پینے کے پانی کا پلانٹ لگایا جو ’’خوش آب‘‘نامی پانی بوتلوں میںفروخت کرتاہے اس کے علاوہ نہایت اعلیٰ فارماسیوٹیکل فیکٹری بنائی ہے ۔ پانی کے پلانٹ اور دوائوں کی فروخت سے اتنی آمدنی ہوئی کہ یونیورسٹی تقریباً خود کفیل ہوگئی۔ میں کئی بار وہاں گیا ہوں۔ میری آنکھوں دیکھے کا واقعہ ہے کہ ن لیگ کے متوالے بار بار جعلی بل لاکر ان کے سامنے رکھتے تھے کہ اس پر دستخط کردیں اورلاکھوں روپیہ بٹور لیں۔ان کے انکار پر ان کو دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ نوکری سےنکلوا دینگے۔ کیس بنا کر FIA یا NAB سے گرفتار کرادینگے۔ دھمکیاں رنگ لے آئی ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری ایک عالم دین بھی ہیں قرآن کی تفسیر کے ماہر ہیں، طویل عرصہ مدینہ منورہ میں پروفیسر رہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر رہے ہیں۔ ان پر الزامات لگانا بالکل ناقابل یقین اور غلط ہے۔ وہ باقاعدگی سے T.Vپردرس قرآن دیتے رہے ہیں اور کئی دینی کتب کے مصنف ہیں خاص طور پر کلام مجید پر ان کی کتاب قابل مطالعہ ہے اور اس نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔چیئرمین نیب سے مودبانہ درخواست ہے کہ خدا کے لئے اس قسم کے قابل نفرت اور قابل مذمّت اقدامات سے اسٹاف کو روک دیں۔ یہ مناظر دیکھ کر مجھے پہلی مرتبہ یہاں کے بااثر لوگوں سے نفرت ہوگئی۔ مجھے اُمید ہے کہ چیئرمین نیب اور چیف جسٹس صاحب ان پروفیسروں کے ریمانڈ کو کالعدم قرار دے کر ان کو اپنے گھروں میں، اہل خانہ کے ساتھ رہنے کی اجازت دےدیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The incredible event has come
Previous Post میں سو کر اٹھا تو ایک خاتون میرے سینے پر بیٹھی تھی ، اس کے بعد ۔۔۔ شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اداکار گووندا کے ساتھ ناقابل یقین واقعہ پیش آ گیا
Next Post ڈیل نہیں بلکہ۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتنا عرصہ خاموش رہنے کی وجہ بتا دی
Dale but not ..

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.