yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیادو ہم جنس افراد معاہدہ نکاح کر لیں تو ان کا باہمی تعلق گناہ تصور کیا جاتا ہے؟ اسلا م کی روشنی سے پیروں سے زمین نکال دینے والی تحریر

MH Kazmi November 11, 2019 1 min read
If, homo, sexual, men, got, married, what, religion,says, in, this, regards
Share this:

دیکھیں جناب اگر آپ جھٹکا کریں گے تو جانور حرام اور اگر اللہ کا نام لے کر ذبیحہ کریں گے تو گوشت حلال۔ اب اس کے کباب بنائیں یا آلو کوفتے میں استعمال کریں، یہ آپ کی مرضی ہے۔ اصل بات ہے طریقے کی۔ اسی وجہ سے جب آپ سود کا معاہدہ کرتے ہیں تو آپ حرام کھاتے

شعبہ صحافت کی کالی بھیڑیں!

 

ہیں لیکن جب آپ منافع میں شراکت داری کرتے ہیں تو یہ رقم حلال ہو جاتی ہے” آپ یقین کریں یا نہ کریں، اسلامی بینکاری سے تعلق رکھنے والوں کی یہ دوسری پسندیدہ ترین دلیل ہے۔ ہمارے ایک دوست جو ان دلیلوں سے تنگ آ چکے تھے، انہوں نے ایک دفعہ ایک انتہائی ثقہ شرع بردار بینکر سے یہی کہانی سننے کے بعد رسمی تائید کرنے کے بجائے جھنجلا کر پوچھا ” اگر میں کتا اللہ کا نام لے کر ذبح کر دوں تو وہ حلال تو ہو جائے گا نا”تاہم اس سے بھی اچھوتی دلیل جس میں ہماری قوم کا اجتماعی ذہنی افلاس بھی جھلکتا ہے اسلامی بینکاروں کی پسندیدہ ترین ہے۔ انتہائی سرگوشی میں ادھر ادھر دیکھنے کے بعد معنی خیز انداز میں آپ پر انکشاف کیا جائے گا کہ یوں تو جنسی تعلق بلکہ محبت ہی گناہ ہے، حرام ہے مگر نکاح کا معاہدہ اسی گناہ کو نیکی میں بدل ڈالتا ہے۔ میرے ذاتی مشاہدے میں یہ بات ہے کہ اگر ان سے یہ پوچھا جائے کہ دو ہم جنس افراد معاہدہ نکاح کر لیں تو ان کا باہمی تعلق بھی کیا گناہ اور حرمت کے اس دائرے سے باہر نکل جائے گا جسے ان کی معاشرتی اور مذہبی اقدار نے بنایا ہے تو وہ جواب دینے کے بجائے ناراض ہو جاتے ہیں۔ کچھ تو باقاعدہ چیخم چلا پر اتر آتے ہیں اور اور بعضے تو معترض کے ایمان پر فتوی دینے سے بھی نہیں چوکتے۔ یاد رہے کہ یہ اس فتوے سے مختلف ہے جسے اسلامی شرعی عدالت سے دینے کے بعد

اعلی جج صاحب کا پورا خاندان مختلف بینکوں کے شریعہ بورڈ پر براجمان ہو کر ماہانہ کروڑوں کی پیداوار کرنے لگا تھا اور اب تک کر رہا ہے۔ اگرچہ ہمیں امید ہے کہ ان کی نیت بہرحال نیک ہو گی اور یہ ساری رقم بعد میں صدقہ و خیرات میں خرچ کی گئی ہو گی۔میرا تعلق مالیات کے شعبے سے ہے اور اب تیسری دہائی ہے اس دشت کی سیاحی میں لیکن حرام ہے جو کبھی اسلامی بینکنگ کا سر پیر سمجھ آیا ہو لیکن اس کی روز افزوں ترقی دیکھ کر لگتا ہے کہ یا تو آئن سٹائن نے انسانی حماقت کی لا محدودیت کے بارے میں سچ ہی کہا تھا یا پھر ہم ہی جاہل ہیں۔ میرے اکثر بینکار دوست دوسرے مفروضے سے نہ صرف متفق ہیں بلکہ اس کا باقاعدہ پرچار بھی کرتے ہیں۔ بھئی اگر جولیا کا نام جمیلہ رکھ دینے سے یا میکسی کی جگہ شٹل کاک برقع پہن لینے سے خاتون کو مسلمان گردانا جا سکتا ہے تو ہم واقعی جاہل ہیں۔برسبیل تذکرہ ایک قصہ یاد آیا۔شائید آپ میں سے کچھ کو یاد ہو کہ 1979 میں آل سعود کے باغیوں نے مسجد الحرام پر قبضہ جما لیا تھا۔ یہ باغی القہطانی کے مہدی ہونے کا دعوٰی لیے دنیا فتح کرنے نکلے تھے اور آغاز کیا تھا انہوں نے کعبہ سے۔ آل سعود کو ظاہر ہے یہ بات کچھ پسند نہیں آئی۔ باغیوں پر چڑھائی کی گئی مگر وہ انتہائی تربیت یافتہ نکلے اور سعودی فوجیں بھاری نقصان اٹھا کر پسپا ہوئیں۔ یہ قبضہ کوئی دو ہفتے جاری رہا۔ حتمی آپریشن کے لئے

مختلف ممالک سے مدد طلب کی گئی جن میں سر فہرست فرانس تھا۔ فرانس کی انسداد دہشت گردی کا یونٹ  جی آئی جی این دنیا میں ایسے معاملات سے نمٹنے کے لئے سب سے بہتر مانا جاتا تھا۔ یہ فیصلہ ہوا کہ اس کے تین کمانڈر اس آپریشن کی سربراہی کریں گے۔اب اگر آپ کبھی مقدس سرزمین پر گئے ہوں تو یہ جانتے ہوں گے کہ ایک آیت کی خود ساختہ تشریح کا سہارا لے کر تمام غیر مسلموں کا داخلہ مکہ میں سعودی حکومت نے ممنوع کر رکھا ہے۔ 1979 میں بہرحال تھوڑی دیر کے لئے یہ تشریح بھلا کر فرانسیسی ناپاک سپاہی مکہ میں آنے دئیے گئے لیکن فیصلہ کن معرکہ ہونا تھا حرم کی حدود میں اور وہاں تو ان کا جانا کتے کی حرمت جیسا ہی تھا۔ عالی دماغ سر جوڑ کربیٹھے تو حرم میں داخلہ حلال کرنے کا طریقہ نکالا گیا۔ ایک سادہ تقریب میں تینوں فرانسیسی کمانڈر کلمہ پڑھ کر عارضی طور پر حلقہ بگوش مسلمان ہوئے اور اگلے دن حملے کی سربراہی کرتے ہوئے اپنے عارضی ایمان کے ساتھ حرم میں داخل ہو کر انہوں نے مزاحمت کو کچل ڈالا۔تینوں اگلے دن فرانس روانگی سے پہلے مرتد ہوکر اپنے پرانے مذہب کو لوٹ گئے۔ سعودی حکومت تاہم ان پر ارتداد کا مقدمہ چلا کر ان کا سر قلم کرنا بھول گئی۔ اتنی ہڑبونگ میں بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی موٹی بھول ہو ہی جاتی ہے۔ یادش بخیر اسماعیل تارا صاحب ففٹی ففٹی میں کہا کرتے تھے ” یہ ہے صحیح طریکا”۔ اب یہ طریکا ذرا طریقے سے آگے کی چیز ہے اور یہ خاص اس وقت استعمال ہوتا ہے جب کچھ حلال کرنا ہو۔ اب وہ داخلہ ہو، کتا ہو، محبت ہو یا سود۔ نیت ٹھیک ہو تو سب چلتا ہے۔

If, homo, sexual, men, got, married, what, religion,says, in, this, regards

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How, Qadiani, Islam, is, progressing, day, by, day, and, how, we, can,stop, it, molana masroor qadiani, spreaded, the, beautiful, women, army, to, preach, for, qadianiat
Previous Post خبردار ہوشیار!قادیانی لابی کس طرح پاکستا نی نوجوانوں کو اپنے اندر شامل کر رہی ہے؟تہلکہ خیز تفصیلات
Next Post کیا آپ نوکری کے لیے دیے گئے انٹرویو سے ہمیشہ مسترد ہوتے آ رہے ہیں؟ تو مایوس ہونا چھوڑیے اور صرف ایک مرتبہ یہ تحریر پڑھ لیں
are, you, worried,of, un successful, in, job, interviews,then, we, can,guide,you, in, this, regard

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.