yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اگر دعوت دینے والا لباس پہننا بھی مجبوری ہو اور جنسی ہراسانی سے بھی بچنا ہو تو کیا کیا جائے ؟ ایک حسینہ نے پوری دنیا کی خواتین کو طریقہ بتا دیا

MH Kazmi October 6, 2019 1 min read
IF, GIRLS, WANT, TO, WEAR, TIGHTS, AND, NUDE, DRESS, AND, WANT, ALSO, TO, SAVE, FROM, SEXUAL, HARRASENT, A, GIRL, TOLD, BEST, WAY, TO, ALL, WOMEN, OF, THE, WORLD
Share this:

میونخ (ویب ڈیسک) می ٹو مہم کے بعد میونخ میں ہونے والے سالانہ اکتوبر فیسٹیول میں پھول فروخت کرنے والی خواتین اب جنسی ہراسانی سے زیادہ آگاہ ہیں۔ یہ خواتین اس سے بچنے کے لیے کیا کرتی ہیں آئیے یہاں ان پر نظر ڈالتے ہیں۔دو ہفتے دورانیے کے اکتوبر فیسٹ میں پھول فروختکرنے والی یا بیئر کے ٹینٹوں میں جنہیں جرمن زبان میں ویزن کہا جاتا ہے، مہمانوں کو بیئر یا کھانے پینے کی فروخت کرنے والی خواتین کا روزانہ کا معمول قریب ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ میک اپ، ایسا بلاؤز زیب تن کرنا جیسی میں سینہ واضح ہوتا ہو اور پھر روایتی لباس پہننا جسے ڈرنڈل کہا جاتا ہے۔

ڈرنڈل پر لگے ربن کو خواتین اپنے رشتے کی مناسبت سے دائیں جانب، بائیں جانب یا پھر درمیان میں باندھتی ہیں۔اور پھر گلے میں ایک روایتی اسکارف اور کپڑوں کے نیچے سائیکلنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹائٹس یا خصوصی زیریں لباس۔ مگر یہ سائیکلنگ شارٹس کیوں؟ویزن یا ہالز میں میزوں کے درمیان بیئر یا پھر باہر پریٹزل اور پھول بیچنے والی خواتین ان سائیکلنگ شارٹس کو ان لوگوں سے بچنے کے لیے بطور تحفظ پہنتی ہیں جو ان کے جسموں کو دبانے یا چھونے کی کوشش کرتے ہیں۔ابھی دوپہر بھی نہیں ہوتی کہ ویزن اکتوبر فیسٹ میں شرکت کے لیے آنے والوں سے بھر چکا ہوتا ہے اور یہ خواتین کھانوں یا بیئر کے بڑے بڑے گلاسوں سے بھرے ہوئے ٹرے لیے میزوں کے درمیان کام میں مصروف ہوتی ہیں۔ لوگ موج مستی میں ہوتے ہیں اور جیسے جیسے شراب کا نشہ بڑھتا ہے، میوزک کے آغاز سے قبل ہی وہاں موجود انجان لوگ بھی دوست لگنے لگتے ہیں۔اکتوبر فیسٹیول میں کام کرنے والی خواتین یا وہاں آنے والی مہمان ان سب کو جنسی ہراسانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رواں برس 186 ویں فیسٹیول کے محض پہلے ہی ہفتے میں 33 لاکھ لوگ اس میں شریک ہوئے۔

میونخ پولیس نے اس دوران جنسی ہراسانی کے 25 مقدمات رپورٹ کیے جن میں جنسی زیادتی کے تین واقعات بھی شامل تھے۔اچھی خبر یہ ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ پولیس نے 2017ء کے فیسٹیول کے دوران کام کرنے والی اور مہمان خواتین کی طرف سے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ریکارڈ 67 معاملات درج کیے تھے۔ پولیس ترجمان کلاؤڈیا کُنزل کے مطابق 2018ء میں یہ تعداد کم ہو کر 45 رہی تھی۔می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد جنسی ہراسانی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خواتین اور بعض اوقات مرد حضرات بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کو برداشت کرنے کو اب تیار نہیں اور ایسی صورت میں پولیس سے رابطہ کرتے ہیں۔ویٹرس کے کولہوں پر چپت لگا دینا، پھول فروخت کرنے والے لڑکی کے گالوں کو سہلانا یا پھر اپنے ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی کا بوسہ لے لینا: اب اس طرح کے رویے برداشت نہیں کیے جاتے اور اس کے نتائج ہوتے ہیں۔ اس طرح سے حدود سے تجاوز کرنے کے بارے میں عوامی رویے اب بہت زیادہ بدل چکے ہیں۔اب بہت سے پیچیدہ سوالات سامنے آن کھڑے ہوئے ہیں جن کے جواب سادہ نہیں ہیں: مردوں کو کس بات کی اجازت حاصل ہے؟ اور خواتین کے بارے میں کیا ہے؟ ایک مرد ایک خاتون کے کس حد تک نزدیک آ سکتا ہے؟ سرحدیں کہاں تک ہیں؟ کیا باس کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والی کسی خاتون کارکن کو پھول دے؟ کیا کسی کے ساتھ لگاؤ کی علامات کو غلط بھی سمجھا جا سکتا ہے؟ان معاملات پر اب بحث جاری ہے اور نتیجتاﹰ جنسی ہراسانی کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بھی واضح ہو رہی ہیں۔

IF, GIRLS, WANT, TO, WEAR, TIGHTS, AND, NUDE, DRESS, AND, WANT, ALSO, TO, SAVE, FROM, SEXUAL, HARRASENT, A, GIRL, TOLD, BEST, WAY, TO, ALL, WOMEN, OF, THE, WORLD

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
WHO, FORBID, DONALD, TRUMP, FOR, MEETING, HASSAN , ROOHANI, PRESIDENT, IRAN, HE, TOLD
Previous Post ایرانی صدر کیساتھ ملاقات کرنے سے کس نے منع کیا تھا اور کیوں ؟ ٹرمپ نے بالآخر خاموشی توڑ دی
Next Post زلزلوں کا سبب ”فالٹ لائن“ متحرک ہوگئی،پاکستان کے کن علاقوں میں خوفناک زلزلہ آسکتاہے؟ماہرین خبردار کر دیا
FAULT, LINE, FOR, EARTH, QUAKES, ACTIVE, NOW, ANYTIME, PAKSITAN, CAN, BE, EFFECTED, BY, EARTH QUAKES

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.