yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یارمیں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں کیونکہ ۔۔۔۔۔ میاں بیوی میں گھریلو اختلافات پر مبنی شاندار قصہ آپ کی زندگی بدل دے گا

MH Kazmi October 25, 2019 1 min read
I, am, going, to, divorce, my, wife, and, want, to, marry, again, a, true, story
Share this:

”میں اپنی بیوی کو طلاق دے رہا ہوں‘‘… مقبول صاحب نے پہلی بار یہ بات مجھ سے کی تو میں چونک اٹھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ حالات اِس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ لیکن اُن کے لہجے سے صاف اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ واقعی حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔

میں کسی کے گھریلو معاملات میں دخل اندازی کے خلاف ہوں لیکن چونکہ بات خود انہوں نے شروع کی تھی اس لیے میں نے نہایت محتاط انداز میں پوچھا کہ وجہ کیا ہے؟ انہوں نے ایک نہیں کئی وجوہات گنوا دیں۔ مثلاً یہ کہ جب میں دفتر سے تھکا ہارا گھر آتا ہوں تو وہ مجھ سے کہتی ہے کہ ہمیں کہیں باہر گھمانے لے کر جائیں۔ انکار کروں تو منہ بنا کر بیٹھ جاتی ہے۔ بچوں کو بلا وجہ ڈانٹتی رہتی ہے۔ میں گھر کے لیے فروٹ بھی خود سے خرید کر لائوں تو اُس میں سے سو سو نقص نکالتی ہے۔ کھانا انتہائی بد مزہ بناتی ہے۔ گھر میں ہر وقت ایک لڑائی کی کیفیت طاری کیے رکھتی ہے۔ حالانکہ بیڈ روم میں ہر وقت اے سی چلتا رہتا پھر بھی اُس کا چڑچڑا پن ختم ہونے کو نہیں آتا۔‘‘ میں نے گہری سانس لی۔ ”وجوہات تو واقعی بڑی ٹھوس ہیں‘ یہ بتائیے کہ ایسے معاملات کو دیکھ کر یقینا آپ کو غصہ آتا ہو گا؟‘‘۔ وہ تلملائے ”ظاہری بات ہے، میں اتنی گرمی اور حبس میں گھر آتا ہوں تو سکون نام کی کوئی چیز نہیں ملتی‘ زچ ہو کر کئی دفعہ کھانا کھائے بغیر باہر نکل جاتا ہوں‘‘۔ میں سیدھا ہوا ”اوہو! پھر تو آپ بھوکے رہ جاتے ہوں گے؟‘‘۔ انہوں نے پیر پھیلائے ”نہیں! باہر کسی ہوٹل سے کھا لیتا ہوں یا کسی دوست کے پاس چلا جاتا ہوں۔‘‘ میں نے سر ہلایا ”ظاہری بات ہے بندے نے بھوکا تو نہیں مرنا ‘ یہ فرمائیے کہ جبآپ اپنی اہلیہ سے لڑتے ہیں اور کھانا کھائے بغیر چلے جاتے ہیں تو وہ کہاں سے کھانا کھاتی ہیں؟‘‘۔

مقبول صاحب ہڑبڑائے ”کیا مطلب؟ وہ گھر میں ہی ہوتی ہے‘ گھر کا ہی کھانا کھاتی ہے اُس نے بھلا کہاں جانا ہے؟‘‘ میں نے اُن کی طرف غور سے دیکھا ”اس کا مطلب ہے‘ کھانا اچھا نہ بنے تو آپ کو یہ سہولت ہے کہ آپ باہر جا کر کھا سکتے ہیں؟‘‘ وہ ایک لمحے میں بات سمجھ گئے اور پہلو بدلا ”دیکھئے میں کون سا اپنی مرضی سے باہر جاتا ہوں، گھر کا ماحول اور اُس کی بد تمیزی مجھے باہر جانے پر مجبور کرتی ہے۔‘‘ میں نے صوفے کی پشت سے ٹیک لگائی ”بالکل ٹھیک کہا‘ اچھا یہ بتائیے کہ آپ کی ڈریسنگ بڑی اچھی ہوتی ہے‘ شرٹ‘ ٹائی ‘ پینٹ پہنتے ہیں اور جتنی بھی گرمی ہو جرابوں کے ساتھ بوٹ پہنتے ہیں‘ آپ کو اِس موسم میں الجھن نہیں ہوتی؟‘‘۔ وہ ہنس پڑے ”یہ کیا سوال ہے‘ آپ جانتے ہیں کہ الحمدللہ گاڑی کا اے سی بھی بہت اچھا ہے اور میرا دفتر بھی سنٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہے۔‘‘ میں بھی مسکرایا ”اچھا یہ بتائیے آپ آفس کے ڈریس میں کتنی دیر دھوپ میں کھڑے ہو سکتے ہیں؟‘‘ وہ بوکھلائے ”دھوپ میں ؟ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ ایک منٹ بھی نہیں کھڑا ہو سکتا۔‘‘ میں نے کچھ آسانی پیدا کی ”چلیں اگر آپ کو نارمل سا ٹرائوزر اور ٹی شرٹ پہنا دی جائے اور پیروں میں چپل ہو‘ پھر آپ کتنی دیر دھوپ میں رہ سکتے ہیں؟‘‘۔

وہ چلا اٹھے ”یہ آپ کیوں مجھے دھوپ میں کھڑا کرنے پر تلے ہوئے ہیں، بھائی صاحب اس موسم میں تو سادہ کمرے میں بیٹھنا محال ہے آپ دھوپ کی بات کرتے ہیں۔‘‘ میں ہنس پڑا ”چلیں دھوپ کو چھوڑتے ہیں، یہ بتائیں آپ ہیٹر کے سامنے بیٹھ سکتے ہیں؟‘‘۔ اُن کا بے اختیار قہقہہ نکل گیا ”ہاں سردیوں میں پورا دن بیٹھ سکتا ہوں لیکن اِن دِنوں تو ہیٹر کا نام سن کر بھی پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔‘‘ میں نے تیسری آپشن پیش کی ”چلیں ہیٹر بھی رہنے دیں‘ اگر ایک چھوٹے سے کمرے کے ایک کونے میں آگ جلا دیں تو وہاں آپ موجودہ موسم میں کتنی دیر بیٹھ پائیں گے؟‘‘۔ مقبول صاحب جھنجھلا گئے ”آپ کیوں مجھے زندہ جلانے پر تلے ہوئے ہیں‘ ظاہری بات ہے چھوٹے سے کمرے میں آگ جل رہی ہو گی تو اِس موسم میں تو وہ کمرہ تندور بنا ہوا ہو گا، یہاں کوئی پاگل ہی رہ سکتا ہے‘‘۔ درست فرمایا… ہماری بیویاں ہی وہ پاگل ہیں جو ایسے موسم میں بھی کچن جیسے چھوٹے کمرے میں ہمارے لیے کھانا تیار کرتی ہیں‘ چائے بناتی ہیں‘ روٹیاں پکاتی ہیں اور ٹھنڈے کمروں میں ہمارے سامنے لا کر پیش کرتی ہیں۔ یہ دن میں تین دفعہ باقاعدہ اس جہنم نما کمرے میں ایک ایک گھنٹے سے زائد گزارتی ہیں۔ اس دوران اِن سے کبھی غلطی سے نمک بھی زیادہ ڈل جاتا ہے‘ مرچوں کے تناسب میں بھی کمی بیشی ہو جاتی ہے لیکن یہ اپنا کام ادھورا نہیں چھوڑتیں۔ بچے اکثر تین ٹائم کے علاوہبھی نوڈلز ٹائپ کھانے کی کوئی ایسی فرمائش کر دیتے ہیں جو صرف کچن میں ہی تیار ہو سکتی ہے۔ یہ اُن کو بھی مایوس نہیں کرتیں۔ شام کو جب تھکے ہارے گھر آتے ہیں تو یہ ہم سے زیادہ تھکی ہوئی ہوتی ہیں‘ لیکن اِس اُمید پر سارا دن گزارتی ہیں کہ شام کو جب شوہر واپس آئیں گے تو اُن کے ساتھ چند لمحات گھر کے باہر کی فضا میں گزارنے کا موقع ملے گا‘ تھوڑی تبدیلی مل جائے گی۔ لیکن ہم نے چونکہ اِن کو دن کے وقت کچن کی آگ کے سامنے جھلستے نہیں دیکھا ہوتا اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ گھر میں اے سی چل رہا تھا لہٰذا یہ سارا وقت اے سی ہی میں بیٹھی رہتی ہیں۔ رہی بات آپ کی خریدی ہوئی چیزوں میں سے نقص نکالنے کی… تو محترم! یاد کیجئے… جو فروٹ ہم گھر کے لیے لاتے ہیں اُس میں سے ہم اور ہمارے بچے کتنا کھاتے ہیں اور ہماری بیویاں کتنا؟ یہ بیچاری اس لیے نقص نکالتی ہیں کہ گلے سڑے پھل کھا کر اِن کے بچے یا بچوں کا باپ نہ بیمار پڑ جائے۔ گھر میں لڑائی کی کیفیت اس لیے بھی ہوتی ہے کہ ہم باہر کی دنیا کے لیے نہایت میٹھے اور ہنس مُکھ بنے رہتے ہیں لیکن گھر میں داخل ہوتے ہی ہماری ہیبت جاگ اٹھتی ہے کیونکہ طے پا چکا ہے کہ صرف بیوی کا کام ہی شوہر کو خوش رکھنا ہے۔ ہمیں گرمی لگے تو ہم تڑپ اٹھتے ہیں‘ کاٹ کھانے کو دوڑتے ہیں

لیکن بیویاں کچن میں آگ کے سرہانے کھڑی رہ کر ہماری پیٹ پوجا کا انتظام کریں تو پھر بھی ہماری خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے لہجے کا میٹھا پن برقرار رکھیں۔ ہم اے سی والی گاڑی سے اتر کر اے سی والے دفتر میں بیٹھتے ہیں‘ واپسی پر گھر کے اے سی والے کمرے میں آ کر لیٹ جاتے ہیں‘ پھر بھی ہمارے مزاج ٹھنڈے کیوں نہیں ہوتے؟ جب ہم گھر کا کھانا چھوڑ کر ہوٹل میں یا دوستوں کے گھر جا کر پیٹ کی بھوک مٹاتے ہیں تو وہاں بھی کھانے میں ہزار نقص ہوتے ہوں گے لیکن وہ ہمیں کیوں قابل قبول ہوتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ تب ہمیں پتا ہوتا ہے کہ یہاں کوئی دادا گیری نہیں چلے گی۔‘‘مقبول صاحب دم بخود میری ساری باتیں سنتے رہے۔ اُن کی آنکھوں میں ہلکی ہلکی سی نمی آ گئی تھی۔ میں نے شکر ادا کیا کہ عین موقع پر وہ بات سمجھ گئے تھے؛ تاہم ایک ہفتے بعد اطلاع ملی کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے کر اپنے دفتر کی کسی کولیگ سے شادی کر لی ہے۔ میں نے بڑا سوچا کہ مقبول صاحب نے ایسا کیوں کیا؟ ایک ہی وجہ سمجھ میں آئی کہ وہ چونکہ کولیگ سے شادی کا ارادہ کر چکے تھے لہٰذا انہیں کوئی بہانہ درکار تھا۔ انہوں نے ایک کی بجائے کئی بہانے تراشے اور پھر عمل کر گزرے۔ اُن کی دوسری شادی کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس عرصے میں اُن سے بہت کم ملاقاتیں رہیں۔ کل وہ اچانک رات کے 9 بجے بغیر اطلاع تشریف لے آئے۔ بڑے خوش نظر آ رہے تھے۔ ڈرائنگ روم میں بیٹھتے ہی بے تکلفی سے بولے ”یار باقی باتیں بعد میں‘ بھوک بہت لگی ہے‘ جو بھی پکا ہے لے آئو…!!!‘‘۔

I, am, going, to, divorce, my, wife, and, want, to, marry, again, a, true, story

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Falcon, got, importance, in, Pakistan, and, Arab, countries, instead, of, oil, and, gas, and, gold
Previous Post نہ گیس اور نہ ہی تیل بلکہ۔۔۔ پاکستان اور خلیجی ممالک کے تعلقات میں کونسی نایاب چیز کی اہمیت بڑھنے لگی؟ حیران کن تفصیلات
Next Post خان صاحب ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگو ، پاکستان کی قسمت بدلنی ہے تو یہ کام کرو ۔۔۔۔ نامور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مند مبارک نے وزیراعظم عمران خان کے کام کی بات کہہ دی
Sindh, have, more, and, more, coal, reserves, says, Dr. Samar Mubarak Mand

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.