yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہاتھ کی رگوں میں خون نیلا کیوں نظر آتا ہے؟

Web Editor November 24, 2017November 27, 2017 1 min read
Human, body, vein,
Share this:

ہاتھ کی رگوں میں خون نیلا کیوں نظر آتا ہے؟

Human, body, vein,
Human, body, vein,

نیویارک: عام طور پر انسانی جسم میں موجود خون کا رنگ سرخ یا گہرا سرخ ہوتا ہے۔ ایسا ممکن ہی نہیں کہ خون کسی اور رنگ میں ہو۔ تاہم جب بھی آپ اپنی کلائی پر دیکھتے ہیں تو نسیں (رگیں) نیلے رنگ کی نظرآتی ہیں حالانکہ نسوں میں دوڑنے والا خون سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ تو کیا وجہ ہے کہ سرخ ہونے کے باوجود ہاتھوں کی رگوں میں خون کا رنگ نیلا نظر آتاہے۔

رگوں کا باریک جال جنہیں کیپلریز بھی کہتے ہیں، ہمارے پورے جسم میں پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ یہ انتہائی باریک رگیں خون کو دل تک لے جانے اور واپس لانے کا کام انجام دیتی ہیں۔ان رگوں کے ذریعےجب خون دل سے نکل کر پورے جسم میں جاتا ہے تو آکسیجن سے بھرپور ہوتا ہے جسے عام طور پر صاف خون بھی کہتے ہیں۔ اور جب جسم سے واپس دل تک پہنچتا ہے تو خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہوچکی ہوتی ہے۔ جسم میں موجود ہیموگلوبن، آئرن اور مالیکیولر آکسیجن  مل کر خون کا رنگ سرخ بناتے ہیں۔ جب خون میں آکسیجن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو خون کا رنگ روشن سرخ نظرآتا ہے تاہم جب آکسیجن کی مقدار کم ہوچکی ہوتی ہے تو یہ گہرے سرخ رنگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔بعض لوگ سوچتے ہیں چونکہ جسم سے واپس دل تک پہنچنے  میں خون سے آکسیجن کم ہوجاتی ہے اس لیے خون کا رنگ سرخ کے بجائے نیلا یا گہرا نظرآتا ہے لیکن یہ حقیقت نہیں۔ خون کے رنگ میں تبدیلی آکسیجن سے مشروط نہیں ہوتی۔ہاتھوں کی رگوں میں خون کا رنگ سرخ کے بجائے نیلا نظر آنے کی  وجہ یہ ہے کہ روشنی خون میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن روشنی کو رگوں تک پہنچنے کےلیے جلد سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے۔ تاہم روشنیوں کے خون میں جذب ہونے کی صلاحیت دوسری سے مختلف ہوتی ہے مثلاً سرخ رنگ کی روشنی ہماری جلد میں نیلے رنگ کی روشنی کے مقابلے میں زیادہ گہرائی تک جذب ہوتی ہے۔ سرخ اور نیلی روشنی کا طول موج ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ہماری جلد میں مختلف گہرائی تک سرایت کرسکتی ہیں۔ سرخ روشنی کا بڑا حصہ جلد میں جذب ہوکراندرتک چلاجاتا ہے جب کہ نیلی روشنی ہماری کھال میں تھوڑی سی گہرائی تک اترنے کے بعد رگوں سے ٹکرا کر باہر کی سمت واپس لوٹ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہاتھوں کی رگیں سرخ کے بجائے نیلی نظر آتی ہیں۔ لہٰذا رگوں کا نیلا نظرآنا بصری دھوکے کے سوا اورکچھ نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Use, of, Time,
Previous Post وقت کا صحیح استعمال
Next Post ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 9 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی دیدی
Distributor, Strike, For, LPG 9, December,

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.