yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کاروبار

وقت کا صحیح استعمال

Web Editor November 24, 2017November 24, 2017 1 min read
Use, of, Time,
Share this:

وقت کا صحیح استعمال

Use, of, Time,
Use, of, Time,

ہر شخص کی زندگی ماضی، حال اور مستقبل میں تقسیم ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ ماضی اچھا تھا یا مستقبل اچھا ہو گا۔

ماضی کی تلخ و شیریں یادیں جن میں تبدیلی نا ممکن ہوتی ہے، بس ہم پچھتاوا کر سکتے یا فخر کر سکتے ہیں۔ حال منصوبہ بندی کے لیے ہوتا ہے ۔ اگر حال خوشحال ہو تومنصوبہ بندی بھی بہتر ہو گی اور حال اگر حال و بے حال ہے تو پھر منصوبہ بندی بھی مخدوش قِسم کی ہو گی۔ مستقبل میں یہ خوبی ضرور ہے کہ انسان امید پہ زندہ ہے اور وہ مستقبل کے بارے میں ہمیشہ سہانے سپنے دیکھتا ہے چاہے وہ کسی بھی حال میں ہو۔ مستقبل کی منصوبہ بندی جو بھی ہولیکن بہترین منصوبہ بندی وہ ہے جس میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت کو بھی سامنے رکھا جائے۔ انسان ہمیشہ آسائشات چاہتا ہے اور ان کے لیے ہی منصوبہ بندی کرتا ہے تا کہ آنے والے وقت میں اپنی زندگی لذتوں میں گزار سکے۔ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ لذتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتیں۔ جیسا کہ گرمی میں ٹھنڈا پانی پیاس کی حد تک ہی پیا جا سکتا ہے۔دھوپ موسمِ سرما میں کچھ دیر کے لیے تو لذت دے سکتی ہے زیادہ دیر برداشت نہیں ہوتی ۔ کھانے کی لذت بھی بھُوک کی حد تک محدود ہے۔ کوئی بھی انسان لذتوں کے دریا میں طویل عرصہ تک غوطہ زن نہیں رہ سکتا۔ضرورت سے زیادہ کسی چیز کا استعمال ہلاکت نہیں تو بیماری کا سبب ضرور بنتا ہے۔ اگر بے راہ روی کی لذتوں کا ذکر کریں تو کوئی وقت آتا ہے کہ انسان کے پاس ملال کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔

منصوبہ بندی میں اچھے اعمال کو ضرور مدِ نظر رکھا جانا چاہئیے کیونکہ وقت تو کوئی نظر آنے والی چیز نہیں۔ بس ایک ہی رفتار سے چلتا چلا جا رہا ہے۔ نہ رکتا ہے نہ تھکتا ہے۔ اس کا سب سے چھوٹا پیمانہ لمحہ ہے۔ جو لوگ اس چھوٹے سے چھوٹے پیمانہ لمحہ کو بھی ضائع کیے بغیر وقت کے ساتھ چلتے ہیں اور اپنے اعمال کو درست سمت میں رکھتے ہیں ، اچھے اعمال میں اچھے اعمال ملاتے چلے جائیں تو نتیجہ تریاق کی شکل میں نکلے گا اور یہ اعمال کے شفاف پانی کے چشمے کا بہاؤ اسے صراطِ مستقیم کی مانند سیدھا جنت میں لے جائے گا۔ اس میں اگر ذرا سا بھی گندا پانی شامل ہو جائے تو نتیجہ برعکس بھی ہو سکتا ہے۔

یوں تو انسانی زندگی کا آدھا وقت ، اس سے ذرا زیادہ یا ذرا کم حالتِ نیند میں گزر جاتا ہے ۔ کچھ وقت فارغ بیٹھنے میں اور کچھ وقت فضول مشاغل میں گزرتا ہے۔اور کچھ وقت سواری کے انتظار میں، بجلی، پانی، گیس اور ٹیلی فون کے بل جمع کروانے کے انتظار میں گزرتا ہے۔ اس طرح ایک زندہ اور ایک مردہ انسان میں کتنا فرق رہ جاتا ہے۔

اپنے وقت کے استعمال میں اپنے اپنے مذہب اور عقیدہ کے مطابق اپنے اللہ سے رابطہ اور امید وابستہ رکھیں۔ حصولِ علم یا کوئی تکنیک کے حصول میںیا سپورٹس میں اپنا وقت صرف کریں اور با عزت زندگی گزارنے کے لئے خود مختار اور خود کفیل ہوں۔حصولِ دولت میں نا جائز ذرائع استعمال کرنے میں اپنا وقت بالکل ضائع نہ کریں۔ کیونکہ دولت کی حرص انسان کو ذلت کی موت دیتی ہے۔ وقت کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ یہ آپ کووقتاٌ فوقتاٌ جھنجھوڑتا ہے۔ جب یہ ہاتھ سے نکل جائے تو تب کیا پچھتانا جب چڑیاں کھیت چُگ گئی ہوتی ہیں۔

دنیا کا کوئی کام نا ممکن نہیں صرف منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے اچھے نصب العین کو قلب و ذہن میں رکھتے ہوئے اس سمت چل پڑیں جدھر آپ کا مقصد ہے۔ منزل قدموں میں آ ہی جاتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post بڑھاپے میں ویڈیو گیم کھیلیے، دماغی امراض سے دور رہیے
Next Post ہاتھ کی رگوں میں خون نیلا کیوں نظر آتا ہے؟
Human, body, vein,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.