yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کیسے ممکن ہوئی؟

Web Editor February 19, 2019 1 min read
How was it possible to release of Pakistaniis in prison in Saudi Arabia jail?
Share this:

پاکستان اور اس کے عوام کیلئے اتنا کچھ کرنے کیلئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ۔ وزیراعظم عمران خان آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے دو مسلم برادر ممالک (سعودی عرب اور پاکستان) کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تاریخی موقع فراہم کیا۔ کوئی شک نہیں کہ سعودی ولی عہد نے یہ کہہ کر پاکستانی قوم کے دل جیت لیے ہیں کہ ’’آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔‘‘اور جب وزیراعظم عمران خان نے ان سے درخواست کی کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہا کریں تو سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’’ہم پاکستان کو انکار نہیں کر سکتے۔‘‘ سعودی عرب میں سفیر سمجھنے اور پاکستان کو انکار نہ کرنے کے ان کے بیان کے 24؍ گھنٹے کے اندر ہی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم کو خوش خبری سنائی کہ سعودی ولی عہد نے 2؍ ہزار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس کم کر دی گئی ہے جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دو روزہ دورۂ پاکستان کے موقع پر 20 ارب ڈالرز مالیت کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔ پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات اور اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی درخواست کے بعد، سعودی عرب نے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کیلئے تین ارب ڈالرز کا نرم شرائط کا قرضہ بھی دیا اور استھ ہی تین سال کیلئے تین ارب ڈالرز مالیت کا تیل فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ صرف آج نہیں بلکہ ماضی میں بھی جب پاکستان کو کوئی مشکل پیش آئی، سعودی عرب نے سگے بھائی کی طرح مدد کی۔ پاکستان بھی سعودی عرب کا قابل اعتماد دوست رہا ہے اور اس کے ساتھ دفاعی اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کی سعودی حکمرانوں نے ہمیشہ تعریف کی ہے۔ مکّہ اور مدینہ جیسے مقدس مقامات کی وجہ سے پاکستان اور اس کے عوام نے ہمیشہ سے ہی سعودی عرب اور اس کے عوام کیلئے خصوصی طور پر محبت کا اظہار کیا ہے۔ پاک سعودی تعلقات کو ’’دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے‘‘ کے محاورے میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس بات کا سہرا وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے۔ تکلفات کا خیال رکھے بغیر اور کچھ سفارتی انتظامات اور پروٹوکول کو ملحوظ خاطر نہ رکھتے ہوئے، وزیراعظم نے ولی عہد کا استقبال غیر رسمی انداز سے کیا تاکہ وہ کچھ حاصل کیا جا سکے جو طویل سفارتی تبادلوں سے بھی حاصل کرنا مشکل ہوتا۔ جب سعودی ولی عہد نے کہا ’’سعودی عرب میں مجھے پاکستان کا سفیر سمجھیں‘‘ اور ’’ہم پاکستان کو انکار نہیں کر سکتے‘‘ ، اس وقت ان کی حرکات و سکنات (باڈی لینگوئج) سے واضح ہوتا ہے کہ وہ پاکستان اور اس کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کی جانے والی مہمان نوازی اور شاندار استقبال سے متاثر تھے۔ یہ بہتر ہوتا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر تقریبات میں سرکردہ اپوزیشن رہنمائوں کو بھی مدعو کیا ہوتا لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کے اس ہائی پروفائل دورے کے نتائج بہت ہی شاندار رہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Former president of the state was arrested
Previous Post سابق صدر مملکت کو گرفتار کر لیا گیا
Next Post وزیراعظم عمران خان نے کہاں جانے کا فیصلہ کر لیا؟
Where did Prime Minister Imran Khan decide to go?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.