yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سابق صدر مملکت کو گرفتار کر لیا گیا

Web Editor February 19, 2019 1 min read
Former president of the state was arrested
Share this:

لاہور: مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران گواہوں کو رشوت دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے سابق صدر کو منی لانڈرنگ کے ٹرائل کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔

عبداللہ یامین کو گزشتہ برس ستمبر میں صدارتی انتخابات میں ناکامی کے بعد مشکوک ادائیگیوں کے الزام میں ٹرائل کا سامنا ہے اور گرفتاری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عدالت میں 15 لاکھ ڈالر کی مشکوک رقم وصول کرنے کے الزام میں ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔عدالتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پراسیکیوٹر کہہ رہے ہیں کہ یامین نے گواہوں کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو چار گھنٹے تک عدالت میں رکھنے کے بعد پولیس نے کشتیوں کے ذریعے مافوشی جیل منتقل کردیا جہاں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سابق صدر یامین کا اسی جیل میں رکھا گیا ہے جہاں ان کے دور حکومت میں ان کے مخالفین کو رکھا جاتا تھا۔ سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ عبداللہ یامین نے گواہوں کو بیان تبدیل کرنے کے لیے رشوت دینے کی پولیس کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔یاد رہے کہ عبداللہ یامین نے 2013 میں حکومت سنبھالی تھی جس کے بعد اپنے کئی مخالفین کو قید یا جلاوطن کردیا تھا جبکہ منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت میں طلب کیا گیا تھا جہاں ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم انہوں نے اپنی جگہ اپنے وکیل کو بھیجا دیا تھا۔

جج احمد حیلام کو پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ عبداللہ یامین گواہوں کے معاملات میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں جس پر سماعت تیزی سے جاری تھی۔دوسری جانب عبداللہ یامین کے تمام مخالفین ان کی شکست کے بعد وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور اکثر کی سزائیں بھی ختم ہوچکی ہیں۔عبداللہ یامین نے اپنے 5 سالہ دور حکومت میں سیاسی اور مالی تعاون کے لیے چین پر انحصار کیا جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے وہ عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا شکار رہے۔3 لاکھ 40 ہزار مسلم آبادی کا حامل مالدیپ اس وقت چین کے بھاری قرضوں پر ڈوبا ہوا ہے۔مالدیپ کی موجودہ حکومت کا کہنا ہے کہ عبداللہ یامین کی جانب سے لاکھوں ڈالرز کی کرپشن کی گئی اور اس کو باہر بھیجوادیا گیا ہے اور غیرملکی حکام سے اس حوالے سے مذاکرات کیے جارہے ہیں۔عدالت نے ایک فیصلے میں عبداللہ یامین کے مقامی بینک اکاؤنٹ کو منجمد کردیا ہے جس میں تقریباً 65 لاکھ ڈالر موجود تھے۔انسداد کرپشن کے ادارے نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ دی تھی جس کے مطابق مالدیپ کے سرکاری میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن کارپویشن میں یامین کے دور میں مبینہ طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کرپشن ہوئی ہے۔عبداللہ یامین کی قانونی ٹیم کی جانب سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔قبل ازیں عبداللہ یامین کی چیف وکیل اور سابق وزیرانصاف عظیمہ شکور پر غبن اور اپنے سربراہ کو منی لانڈرنگ میں تعاون کے الزامات لگے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Saudi Arabia's investment in Pakistan and India
Previous Post سعودی عرب کی پاکستان اور بھارت میں سرمایہ کاری
Next Post سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فوری رہائی کیسے ممکن ہوئی؟
How was it possible to release of Pakistaniis in prison in Saudi Arabia jail?

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.