yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف کو سزا دلوانے کے لیے کس نے اور کس طرح جج پر دباؤ ڈالا ؟ بیرون ملک مقیم ناصر بٹ کے حیران کن انکشافات

MH Kazmi October 18, 2019 1 min read
how, judgs, were, emphasized, to, deliver, statement, in ,favor, of, Nawaz Sharief, Nasir Butt, revealed, the, truth
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایک ’ادارہ‘ اور ایک جج نے احتساب عدالت کے سابق جج محمد ارشد ملک پر نواز شریف کو سزا دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی کردار ناصر بٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے بیانِ حلفی میں دعویٰ کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد ملک نے نوازشریفکو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنائی تھی البتہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا تھا۔تاہم ناصر بٹ کا جمع کروایا گیا بیانِ حلفی سابق جج ارشد ملک کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے متضاد ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جج ارشد ملک نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو دباؤ میں آکر سزا سنائی تھی۔جس کے بعد ارشد ملک نے بیانِ حلفی جمع کروایا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ، مہر جیلانی اور خرم یوسف نے انہیں سابق وزیراعظم کی بریت کے لیے بلیک میل کیا۔تاہم اپنے بیانِ حلفی میں ناصر بٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انہوں نے سابق جج کو بلیک میل کیا اور نہ ہی دھمکی دی اور اگر انہیں کسی نے دھمکی دی تھی تو انہیں اپنے سینیئر حکام کو بتانا چاہیے تھا۔ناصر بٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں سابق جج ارشد ملک کی غیر اخلاقی ویڈیو موجود ہونے کا علم نہیں تھا بلکہ یہ بات خود انہوں نے بتائی تھی کہ ایک ’ادارے‘ اور ایک جج نے ان پر نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے دباؤ ڈالا۔ناصر بٹ کے بیانِ حلفی کے مطابق کچھ شخصیات نے بھی ارشد ملک پر نواز شریف کو سزا دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سابق جج نے متعدد مرتبہ سزا دینے پر نواز شریف سے معافی مانگنے کے لیے ان سے ملاقات

کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر پہلے تو سابق وزیراعظم نے ملاقات سے انکار کیا تاہم ارشد ملک کے بارہا اصرار پر راضی ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ اپنے بیانِ حلفی میں ناصر بٹ نے ایک مرتبہ پھر ارشد ملک اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی گفتگو پیش کی۔ جس میں سابق جج مبینہ طور پر انہیں سزا سنانے کے پسِ پردہ حقائق سے آگاہ کررہے تھے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ناصر بٹ کے بیان حلفی اور سابق جج ارشد ملک کے خلاف مزید شواہد پیش کرنے کی درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جج ویڈیو اسکینڈل کیس میں ناصر بٹ کے بھتیجے حمزہ عارف بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ایف آئی اے سے گزشتہ 10 روز کے دوران ہونے والی پیش رفت کے بارے میں استفسار کیا جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور کچھ دوسرے شواہد برآمد کیے۔سماعت میں ملزم حمزہ کے وکیل ارشد جدون نے عدالت کو بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق شواہد پہلے ہی ہائی کورٹ کے سامنے پیش کیے جاچکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس لیپ ٹاپ کا عدالت میں ذکر کیا گیا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے اور اس معاملے پر سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔بعدازاں اے ٹی سی جج نے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حمزہ بٹ کو عدالتی ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس ادھر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کی بریت کے خلاف دائر درخواست کے سلسلے میں عدالتی ریکارڈ کے لیے مزید شواہد پیش کرنے کی اجازت دے دی۔نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ بیورو عدالتی ریکارڈ کے لیے شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات پر مشتمل ایک گراف پیش کرنا چاہتا ہے۔استغاثہ کے مطابق یہ گراف شریف خاندان کی اندرون اور بیرونِ ملک موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق ہے جو پراسیکیوشن کے کیس کے لیے نہایت اہم ہے۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر دلائل سننے کے بعد ہی درخواست قبول کرلی اور رجسٹرار آفس کو مذکورہ اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

how, judgs, were, emphasized, to, deliver, statement, in ,favor, of, Nawaz Sharief, Nasir Butt, revealed, the, truth

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
the, time, when, Pakistan, Army, Brigadiors, resinged, to, avoid, Lahories, anger
Previous Post وہ وقت جب لاہوریوں کی ناراضگی کی وجہ سے پاک فوج کے تین بریگیڈئیرز نے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ؟ جاوید چوہدری نے ملکی تاریخ کا حیران کن واقعہ بیان کر دیا
Next Post شہزادہ ولیم، وقار یونس سے گفتگو کے دوران جذباتی کیوں ہو گئے ؟ حیران کن انکشاف
Britain, Prince, Willam, and, Princess, Kate, got, emotional, while, meetig, to, Waqar, Younus, Famous, Pakistani, skipper

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.