yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شہزادہ ولیم، وقار یونس سے گفتگو کے دوران جذباتی کیوں ہو گئے ؟ حیران کن انکشاف

MH Kazmi October 18, 2019 1 min read
Britain, Prince, Willam, and, Princess, Kate, got, emotional, while, meetig, to, Waqar, Younus, Famous, Pakistani, skipper
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) برطانیہ کا شاہی خاندان کرکٹ ٹینس اور گھڑ سواری سے گہری دلچسپی رکھتا ہے، بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اس خاندان کے خون میں رچی بسی ہوئی ہیں۔لاہور کے دورے میں آئے ہوئے برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے قومی کرکٹ اکیڈمی بھی گئے اس دورے کےموقع پراس کھیل سے شاہی خاندان کی اس کھیل سے اپنی والہانہ لگاؤ کی جھلک دکھائی دی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس ان لمحات کو یادگار اور دلچسپ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں شاہی جوڑا کھلاڑیوں سے گھل مل گی

ا۔سابق کپتان اور تاریخ کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ ولیم کرکٹ کھیلنے کیلئے جاگرز پہن کر آئے اور کہا کہ میں میچ کی تیاری سے آیا ہوں جبکہ انہیں کرکٹ سے زیادہ ٹینس میں دلچسپی ہے۔وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ ولیم نے لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے مجھ سے کھل کر بات چیت کی۔ اس دوران شہزادہ ولیم جذباتی ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ یادگار میچ تھا جسے میں نہیں بھول سکتا۔ میں نے لارڈز میں کئی میچ دیکھے ہیں لیکن یہ سنسنی خیز میچ کبھی نہیں بھول سکتا۔وقار یونس نے کہا کہ ’میں نے ولیم کو بتایا کہ میں ملکہ برطانیہ اور آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا سے بھی مل چکا ہوں لیکن آپ سے میری پہلی ملاقات ہے۔ شہزادے نے قومی اکیڈمی کے بارے میں پوچھا کہ اس کی کیا حیثیت ہے؟ میں نے بتایا کہ 20 سال سے یہ پاکستان کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘۔سابق کپتان نے کہا کہ شہزادے نے پاکستان میں کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں پوچھا تو میں نے ہاکی اور اسکواش کے بارے میں انہیں بتایا کہ جہانگیر خان اور عمران خان سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی پاکستان کا پرچم کھیلوں کے ذریعے بلند کر چکے ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ ’میں نے شہزادہ ولیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ آپ نے یہاں آکر پاکستان کی ساکھ اور سافٹ امیج میں اضافہ کیا ہے۔ پہلے میں بھی سڈنی میں رہتا تھا لیکن اب میں بھی سڈنی سے پاکستان آگیا ہوں۔

شہزادہ ولیم نے پوچھا آپ پاکستان آکر کیا کررہے ہیں تو میں نے بتایا کہ میں پاکستان ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ ہوں اور پاکستان اب ایک مختلف ملک ہے جس میں نوجوانوں کے رول ماڈل عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں ملکہ برطانیہ کھلاڑیوں سے ملا کرتی تھیں اور ہر کھلاڑی کیلئے ملکہ سے ملاقات والی تصویر نایاب تصاویر میں سے ایک سمجھی جاتی تھی۔سنہ 1971 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انتخاب عالم لارڈز ٹیسٹ کے دوران اپنے کھلاڑیوں کا تعارف ملکہ برطانیہ سے کروا رہے تھے۔ اس ٹیم میں ایک 18 سالہ نوجوان بھی شامل تھا جو اس دورے میں پہلی بار پاکستانی ٹیم میں منتخب ہوا تھا۔یہ نوجوان آنے والے برسوں میں دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز کے طور پر پہچانا گیا اور پھر اپنے ملک کا وزیراعظم بھی بنا۔ اس وقت کا نوجوان کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کرکے اب پاکستان میں سب سے بڑے منصب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہے۔قومی کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرتے ہوئے یہ بات واضح طور پر دکھائی دی کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اس کھیل سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ ولیم کرکٹ کے اچھے کھلاڑی دکھائی دیے انہوں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی کو چھکا مار دیا۔کیٹ مڈلٹن نے اعتراف کیا کہ وہ کرکٹ سے دلچسپی رکھتی ہیں لیکن انہیں اس کھیل کی باریک بینی کا زیادہ علم نہیں ہے۔ماضی کے عظم فاسٹ بولر وقار یونس کو شہزادہ ولیم اچھی طرح جانتے تھے انہوں نے وقار یونس سے کرکٹ پر کھل کر بات چیت کی۔یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ شاہی جوڑا پاکستان کرکٹ بورڈ کا مہمان بنا۔ سنہ 1997 میں ملکہ برطانیہ نے دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تو اس موقع پر راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔ملکہ برطانیہ پنڈی اسٹیڈیم آئیں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ان کا روایتی تعارف کروایا گیا۔ اس سال مئی میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران کپتانوں کو بکنگھم پیلس میں بھی ملکہ برطانیہ سے ملنے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔پاکستانی کپتان سرفراز احمد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ملکہ تمام کپتانوں سے ملیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر شہزادہ ہیری بھی موجود تھے جنہوں نے سرفراز سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں۔ اس پر سرفراز نے انہیں بتایا کہ وہ وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جس پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ وہ انہیں کسی دن بولنگ کروائیں گے۔سرفراز احمد کا جواب تھا ضرور۔ لیکن حیران کن طور پر اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی مدعو ہی نہیں کیا۔قومی اکیڈمی میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیے۔ جبکہ حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا۔ جبکہ دوسری گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آؤٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔ اس سے پہلے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اسکول کے بچوں نے اکیڈمی میں مہمانوں کا استقبال کیا۔برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی، کھلاڑیوں میں حسن علی، اظہرعلی، شاہین آفریدی، ثناء میر، عروج ممتاز اور عائشہ ظفر شامل تھے۔

Britain, Prince, Willam, and, Princess, Kate, got, emotional, while, meetig, to, Waqar, Younus, Famous, Pakistani, skipper

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
how, judgs, were, emphasized, to, deliver, statement, in ,favor, of, Nawaz Sharief, Nasir Butt, revealed, the, truth
Previous Post نواز شریف کو سزا دلوانے کے لیے کس نے اور کس طرح جج پر دباؤ ڈالا ؟ بیرون ملک مقیم ناصر بٹ کے حیران کن انکشافات
Next Post بریکنگ نیوز: سرفراز احمد کی تینوں فارمیٹ سے چُھٹی۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ؟ اعلان ہو گیا
Sarfraz Ahmed, got, fired, in, all, 3, formats,of, cricket, as, a, captain

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.