yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

منہ کے چھالوں سے نجات کے گھریلو نسخے

Web Editor December 6, 2018 1 min read
Household prescriptions from mouth bars
Share this:

کراچی: منہ میں چھالے ہوجائیں تو کھانا پینا دشوار ہوجاتا ہے لیکن کچھ آسان ٹوٹکوں سے فائدہ اٹھاکر منہ کے چھالوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

مٹھاس اور تیزابی مشروبات سے پرہیز
سافٹ ڈرنک کے علاوہ کھٹے اور ترش ذائقے والے مشروبات میں تیزاب ہوتا ہے جبکہ ہمارے منہ میں موجود جراثیم بھی شکر کو تیزاب میں تبدیل کرتے ہیں۔ یعنی اگر منہ میں چھالوں کے دوران سکون چاہتے ہیں تو کھانے میں کم سے کم مٹھاس استعمال کیجئے اور تیزابی خصوصیات والے مشروبات کا استعمال تو بالکل ہی چھوڑ دیجئے۔

ٹوتھ پیسٹ کی تبدیلی:
ماؤتھ فریشنر اور ٹوتھ پیسٹ میں عام طور پر جھاگ بنانے کےلئے سوڈیم لاریل سلفیٹ استعمال ہوتا ہے جس سے منہ کے چھالوں میں جلن بڑھ سکتی ہے۔ اگرچہ ٹوتھ پیسٹ کی تبدیلی سے منہ کے چھالے ختم تو نہیں ہوں گے لیکن سادہ ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ پاؤڈر یا منجن استعمال کرنے سے منہ کی تکلیف میں اضافہ نہیں ہوگا۔

نمکین پانی سے غرارے
نمک کی جراثیم کش خصوصیات سے سب ہی واقف ہیں۔ نمکین پانی سے غرارے، منہ میں چھالوں کی وجہ بننے والے جراثیم کا خاتمہ کرنے میں بہت مفید ہیں لیکن یاد رہے کہ پہلے پہل نمکین پانی سے غرارے کرنے پر منہ کے چھالوں میں شدید جلن ہوتی ہے لیکن کچھ دیر بعد آرام آجاتا ہے اور یہ ایک آزمودہ گھریلو ٹوٹکا بھی ہے۔

کھانے کے سوڈے سے کُلّیاں
نمک کے علاوہ کھانے کا سوڈا بھی منہ کے چھالوں میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، البتہ واضح رہے کہ یہ الکلی اثرات رکھتا ہے جو تیزاب کے بالکل اُلٹ ہوتے ہیں اور اپنی اسی خاصیت کی وجہ سے یہ منہ کے چھالوں میں تیزابیت ختم کرتے ہوئے تکلیف کم کرتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کےلئے ایک کپ (200 ملی لیٹر) نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچہ کھانے کا سوڈا ملا لیجئے، ایک سے دو منٹ تک اس پانی کو منہ میں ادھر سے اُدھر کرتے رہئے اور پھر کُلّی کردیجئے۔ یہ عمل دن میں کئی بار دوہرائیے۔

ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے منہ کی صفائی؛
زخموں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلئے ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کا استعمال بہت کیا جاتا ہے اور اسی سے آپ منہ کے چھالوں میں بھی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ہائیڈروجن پرآکسائیڈ میں پانی کی مساوی مقدار ملاکر اسے ایک سے دو منٹ تک منہ میں بھر کر رکھئے اور پھر کُلّی کیجئے، اچھی بات یہ ہے کہ اس سے منہ میں جلن نہیں ہوتی اور یہ اپنا کام بہت آرام سے کرتا ہے۔

میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ سے استفادہ
سینے کی جلن اور قبض کی حالت میں میگنیشیم ہائیڈرو آکسائیڈ استعمال کیا جاتا ہے لیکن چونکہ یہ بھی کھانے کے سوڈے کی طرح الکلی خصوصیات رکھتا ہے یعنی منہ کے چھالوں میں بھی اس سے افاقہ ہوتا ہے۔ یہ منہ کے چھالوں پر ایک جھلی بنالیتا ہے جو انہیں جلن پیدا کرنے والے مادّوں کی پہنچ سے دور کردیتی ہے۔ اسے مساوی مقدار کے پانی میں حل کرکے کُلّیاں بھی کی جاسکتی ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اسے (خالص حالت میں) انگلی پر لگائیے اور منہ میں چھالوں پر کچھ دیر کےلئے رکھ دیجئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
A few easy breaks for good sleep
Previous Post اچھی نیند کے لیے چند آسان ٹوٹکے
Next Post اسدعمر کو ہٹانے سے معاشی بحران شدید اور عمران خان کی سیاست کا خاتمہ ہوگا:حفیظ اللہ نیازی
Removing Assad al-Assad will end the economic crisis and Imran Khan's politics will end: Hafeezullah Niazzai

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.