yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اچھی نیند کے لیے چند آسان ٹوٹکے

Web Editor December 6, 2018 1 min read
A few easy breaks for good sleep
Share this:

سان ڈیاگو: کچھ سادہ اور آسان مشورے جن پر عمل کرکے آپ رات کو بہتر نیند لے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی ٹیم نے 11 لاکھ لوگوں میں سونے جاگنے اور عمومی صحت سے متعلق معلومات کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ اگر رات کے وقت ٹھیک سے ساڑھے 6 گھنٹے کی نیند بھی لے لی جائے تو وہ کافی ہوتی ہے۔ وہ بالغ افراد جو رات میں ساڑھے 6 گھنٹے کی بھرپور نیند لیتے ہیں وہ 8 گھنٹے سونے والوں کے مقابلے میں زیادہ عرصے تک زندہ بھی رہتے ہیں۔

مطالعے سے معلوم ہوا کہ نیند کے دورانیے سے زیادہ نیند کا معیار اہمیت رکھتا ہے۔ یعنی اگر بے چینی کی نیند آئے اور اس میں وقت بے وقت خلل پڑتا رہے تو ایسی نیند کے باعث وزن بڑھنے، دل کے امراض اور کینسر تک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے کچھ باتوں کا خیال کرلیا جائے تو معیاری نیند لی جاسکتی ہے۔

تیز روشنی

سونے سے کم از کم آدھا گھنٹا پہلے تیز روشنی سے بچیں، چاہے وہ موبائل یا ٹیبلٹ اسکرین کی ہو، ٹیوب لائٹ یا انرجی سیور کی ہو، یا پھر ٹی وی اسکرین ہی کی کیوں نہ ہو۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 5 منٹ کی تیز روشنی کی وجہ سے نیند کا باعث بننے والے ہارمون ’’میلاٹونین‘‘ کی مقدار جسم میں کم ہوجاتی ہے جس سے نیند میں خلل پڑتا ہے اور نیند کا معیار متاثر کرسکتا ہے۔

تشدد اور ماردھاڑ سے گریز

سونے سے پہلے تشدد، خوف و ہراس اور ماردھاڑ سے بھرپور فلمیں یا ڈرامے نہ دیکھے جائیں تو اچھا ہے۔ اور تو اوراگر آپ گیم کھیلنے کے شوقین ہیں تو آپ کو سونے سے پہلے پُرتشدد ویڈیو گیم سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ اس طرح کی سرگرمیاں آپ کے اندر ہیجان پیدا کرتی ہیں جو نیند میں خلل ڈالتا ہے۔

ورزش

اگر آپ اچھی نیند چاہتے ہیں تو سونے سے 2 گھنٹے پہلے تک کوئی ورزش نہ کریں البتہ آپ سانس کی مشقیں اور ہلکا پھلکا یوگا ضرور کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ وہ لوگ جو دن کے کسی بھی وقت پابندی سے ورزش کرتے ہیں انہیں رات میں اچھی نیند آتی ہے۔ یعنی رات کی بہتر نیند کے لیے آپ کو دن میں کچھ نہ کچھ ورزش ضرور کرنی چاہیے، خواہ وہ تیز قدموں سے پندرہ بیس منٹ تک چہل قدمی کی صورت ہی میں کیوں نہ ہو۔

چائے اور کافی کا استعمال

ماہرین کے مطابق بہتر ہے کہ دوپہر 2 بجے کے بعد چائے اور کافی نہ پی جائے اور ایسی کوئی چیز بھی استعمال نہ کی جائے جس میں کیفین موجود ہو۔ لیکن اس سے بھی بہتر یہ ہوگا کہ آپ اپنے سونے کے وقت کا حساب رکھیں اور اس سے 8 گھنٹے پہلے تک چائے یا کافی نہ پئیں۔ لیکن یہ کوئی لگا بندھا فارمولا بھی نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ خود بھی کیفین کے روزمرہ استعمال اور نیند سے اس کے تعلق کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں سونے سے کتنے پہلے کیفین کا استعمال ترک کردینا چاہیے۔

وقت پر سوجائیے ورنہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات 10 بج کر 45 منٹ سے لے کر 11 بجے تک کے درمیان وہ وقت آتا ہے جب ہم قدرتی طور پر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں اور ہم میں سونے کی فطری خواہش پیدا ہوتی ہے لیکن اگر ہم اس دوران سونے کے بجائے جاگتے رہیں تو پھر جسم میں کورٹیسول نامی پروٹین کا اضافہ ہوجائے گا جو ہمیں رات 2 بجے تک جاگنے پر مجبور رکھے گا۔ یعنی صحیح وقت پر سوجانا ہی ہماری نیند اور صحت دونوں کے لیے بہترین ہے۔ بصورتِ دیگر ہمیں اگلے پورے دن اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
"Maulana Tariq was sorry to hear this from Jail's mouth", the Muslim League announced
Previous Post ”مولانا طارق جمیل کے منہ سے یہ بات سن کر افسوس ہوا“مسلم لیگ ن نے اعلان کردیا
Next Post منہ کے چھالوں سے نجات کے گھریلو نسخے
Household prescriptions from mouth bars

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.