yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 ہارر فلمیں

MH Kazmi March 10, 2017 1 min read
HORROR, FILMS, WHICH, WERE, HAVING, ENORMOUS, BUSINESS, RESULTS
Share this:

میمونہ رضا نقوی

ہولی وڈ کی فلمیں عام طور پر ہر افراد کو دیکھنا پسند ہیں، ان فلموں میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین ایکشن بھی پیش ہوتا ہے، لیکن اگر ہولی وڈ کی کوئی خاص بات ہے تو وہ اس کی ہارر فلمیں بھی ہیں۔ہولی وڈ جیسی ہارر فلمیں نا تو اب تک بولی وڈ میں بنی اور نہ ہی پاکستانی فلم انڈسٹری میں اس قسم کی ڈراونی کہانیوں کو پیش کیا گیا۔ہولی وڈ میں بننے والی ہارر فلموں نے دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے اور ساتھ ساتھ ان فلموں نے باکس آفس پر خاصہ شاندار بزنس بھی کیا۔ان فلموں کی بہترین کمائی اور عوام کی ہارر فلموں میں لی جانے والی دلچسپی کے بعد ہولی وڈ میں ہارر فلمیں بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔اس لیے یہاں ہولی وڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی 10 بہترین فلموں فہرست ترتیب دی گئی ہے، جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ بھی کئی راتوں تک سو نہیں پائیں ہوں گے:

10- شٹر آئی لینڈ (2010)

اس فلم میں 1954 کا دور پیش کیا گیا جہاں ایک قاتل مریض ہسپتال سے فرار ہوجاتا ہے، جس کے بعد امریکی مارشل اس کی تلاش کرتے ہیں۔

فلم میں ہولی وڈ اداکارہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس فلم نے 29کروڑ 48لاکھ 4ہزار 1سو 95 ڈالر یعنی 30ارب 90کروڑ 46لاکھ 24ہزار پاکستانی روپے کمائے۔

9- وین ہیلسنگ (2004)

اس فلم کا شمار مکمل ہارر فلموں میں تو نہیں کیا جاتا لیکن اس کی رازدار کہانی شائقین کو بےتاب رکھتی ہے۔اس فلم میں وین ہیلسنگ نامی ایک شخص کو کئی برائیوں کے خاتمے کے لیے ٹرانسلوانیا منتقل کیا جاتا ہے، جس کے آگے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔اس ہارر فلم کو 30کروڑ 2 لاکھ 57ہزار 4سو 75ڈالر ملے جو کہ 31ارب 47کروڑ 59لاکھ 91ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

8- دی کونجورنگ (2013)

فلم ‘دی کونجورنگ’ 2013 کی کامیاب ہارر فلم قرار پائی تھی، اس فلم میں ایک خاتون پر بھوت چڑھ جاتا ہے جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک نئے مکان میں رہنا شروع کرتی ہیں، جس کے بعد دو پادری ایڈ اور لورین ان کی مدد کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے۔اس فلم نے 31 کروڑ 80لاکھ ایک سو 41 ڈالر یعنی 33ارب 33کروڑ 53لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے کمائے۔

7- دی کونجورنگ 2 (2016)

فلم ‘دی کونجورنگ-2’ ایڈ اور لورین نامی 2 پادریوں کا ایک اور کیس تھا، یہ دونوں ایک خاتون اور ان کی چار بیٹیوں کی مدد کرتے ہیں جن کے گھر میں ایک خوفناک روح کا ڈیرا ہے، اس فلم کی کہانی کافی ڈراونی ہے جسے اکیلے دیکھنا کافی مشکل مانا جاتا ہے۔اس ہارر فلم نے 32کروڑ 1 لاکھ 70ہزار 8 ڈالر کمائے جو کہ 33ارب 56کروڑ 34لاکھ 22ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

6- سیون (1995)

1995 کی فلم ‘سیون’ میں اداکارہ مارگن فری مین اور بریڈ پٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم اپنے سال کی کامیاب ترین ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم میں دو جاسوس ایک قاتل کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو پاگل ہیں اور کئی جرائم کرچکا ہے۔اس فلم نے 32کروڑ 73لاکھ 11ہزار 8سو 59 ڈالر یعنی 34ارب 31 کروڑ 21لاکھ پاکستانی روپے حاصل کیے۔

5- ہینبل (2001)

2001 کی یہ فلم جرائم اور ایک راز پر مبنی کہانی ہے جو ایک قتل کا بدلہ لینے کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کو ہولی وڈ کے کئی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا، جس نے متعدد شوز میں 8 ایوارڈز حاصل کیے۔اس فلم نے 35کروڑ 16لاکھ 92ہزار 2 سو 68 ڈالر حاصل کیے جو کہ 36ارب 86کروڑ 79لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

4- سائنز (2002)

اس فلم کی کہانی ایک ایسی شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کی ایک حادثے میں موت کے بعد خدا پر سے اپنا بھروسہ ہٹا دیتا ہے، وہ ایک فارم ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزارتا جہاں ان کے ساتھ کچھ عجیب واقعات پیش آنے لگتے۔فلم نے 40کروڑ 82لاکھ 47ہزار 9 سو 17 ڈالر یعنی 42ارب 79کروڑ 66لاکھ 29ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔

3- دی ایگزورزسٹ (1973)

‘دی ایگزورزسٹ’ اپنے سال کی کامیاب فلم تھی، اس فلم میں ایک نوجوان لڑکی پر بھوت سوار ہوجاتا ہے جسے بچانے کے لیے اس کی ماں دو پادریوں کی مدد لیتی ہے۔اس فلم نے 44 کروڑ 13 لاکھ 6 ہزار ایک سو 45 ڈالر کمائے جو کہ 46 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے پنتے ہیں۔

2- جاز (1975)

یہ ہارر سے زیادہ ایک راز پر مبنی ڈرامائی فلم تھی، جس نے 3 آسکر ایوارڈز حاصل کیے، اس فلم میں شارک کے جانلیوا حملوں اور اس سے ختم کرنے کو پیش کیا گیا۔اس فلم نے 47 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار ڈالر یعنی 49 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ 54ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔

1- دی سکستھ سینس (1999)

فلم ‘دی سکستھ سینس’ ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو بچوں کا نفسیاتی معالج ہے، اس کی ملاقات ایک ایسے بچے سے ہوتی جو روحوں سے باتیں کرتا تھا، اور اس کی صحتیابی کا آخری سہارا یہ ڈاکٹر تھا۔اس فلم نے 67 کروڑ 28 لاکھ 6 ہزار 2سو 92 ڈالر کمائے جو کہ 70ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 83 ہزار5 سو 90 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔


کیا آپ نے یہ تمام ہارر فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟ اگر ہاں تو اپنی پسندیدہ ہارر فلم کے بارے میں کمنٹس میں بتائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NEW, RESEARCH, CAME, OUT, ABOUT, MOIN, JODARO
Previous Post دریائے سندھ کی تہذیب سے متعلق نئے انکشافات
Next Post فاٹا-خیبرپختونخوا انضمام: فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
FATA, MERGER, WITH, KHYBER, KPK, CHALLENGED, IN, SUPREME, COURT

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.