yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ 7 بڑی غلطیاں جو چہرے سے تروتازگی کو چھین لیتی ہیں

MH Kazmi September 4, 2016 1 min read
Health & Fitness seven mistakes which affect our face fresh
Share this:

اگر آپ کی جلد بے جان اور روکھی نظر آتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ آپ کچھ ایسی غلطیاں کر رہے ہوں جن کا اثر آپ کی جلد پر پڑ رہا ہو۔

Health & Fitness seven mistakes which affect our face fresh
Health & Fitness seven mistakes which affect our face fresh

بظاہر یہ غلطیاں بہت معمولی لگتی ہیں لیکن اگر طویل عرصے تک کی جاتی رہیں تو یہ جلد پر انتہائی برے اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔ غور کیجئے کہ کہیں آپ بھی یہ غلطیاں تو نہیں کررہے۔

پانی کی کمی:

Health & Fitness 2
Health & Fitness 2

ہوسکتا ہے کہ آپ کم مقدار میں پانی پی رہے ہوں۔ اگر ایسا ہے تو جان لیں کہ آپ کی جلد پر وقت سے پہلے جھریاں پڑنے کی ایک وجہ آپ کے جسم میں پانی کی قلت (ڈی ہائیڈریشن) بھی ہوسکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ روزانہ 2 سے 3 لیٹر (8 سے 12 گلاس) پانی پئیں۔ اس سے آپ کو صحت کے بہت سے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی اور آپ کی جلد بھی زیادہ ہشاش بشاش نظر آئے گی۔

مٹھاس اور چکنائی سے بھرپور غذائیں:
Health & Fitness 3
Health & Fitness 3

آکسیڈیشن وہ عمل ہے جو ہمارے جسم میں آزاد ریڈیکلز پیدا کرتا ہے اور یہ آزاد ریڈیکلز جلد سمیت ہمارے کئی اعضاء کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ زیادہ مٹھاس والی اور چکنائی سے بھرپور غذائیں آزاد ریڈیکلز کی پیداوار بڑھاتی ہیں اس لیے ان سے پرہیز کریں۔ اچھی صحت اور جلد کے لیے سبز چائے پئیں، شکر کا استعمال کم رکھیں اور تازہ پھل و سبزیاں کھانے کی عادت ڈالیں۔

کیفین کا استعمال:
Health & Fitness4
Health & Fitness4

چائے، کافی اور کولا مشروبات میں کیفین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور ان کا زیادہ استعمال آپ کے جسم میں پانی کی قلت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آکسیڈیشن بڑھانے کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں زیادہ استعمال کرنے کے باوجود ان کی طلب کبھی ختم نہیں ہوتی۔ بہتر ہے کہ ان سے چھٹکارا پائیں اور اگر یہ ممکن نہ ہوسکے تو انہیں کم سے کم مقدار میں استعمال کریں۔

شراب نوشی:

اُم الخبائث حرام تو ہے ہی لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ کیفین سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ اس میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی جو جسم میں آکسیڈیشن بڑھاتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن کا باعث بھی بنتی ہے۔ یہ جگر کو شدید نقصان پہنچانے کے علاوہ چہرے کو بھی تازگی سے محروم کردیتی ہے۔

تمباکو نوشی:

Health & Fitness 5
Health & Fitness 5

تمباکو میں شامل نکوٹین اور دوسرے مرکبات آپ کے جسم میں آزاد ریڈیکلز اور عمر رسیدگی کی رفتار بڑھانے کا موجب بنتے ہیں۔ وٹامن سی، جو ہمارے جسم کا قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے، سگریٹ نوشی کا پہلا شکار بنتا ہے۔ اپنی جان کو ہزار امراض سے بچائیں اور سگریٹ کی جگہ سبز پتوں والی سبزیوں کے علاوہ رس دار پھلوں کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنائیں۔

سبزیوں سے پرہیز:
Health & Fitness6
Health & Fitness6

وہ لوگ جو سبزیاں کھاتے وقت ناک منہ بناتے ہیں ان کے لیے سبزیوں کا رس پینا اس سے بھی بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ لیکن یقین رکھیں کہ سبزیوں کا رس آپ کی صحت، بطورِ خاص آپ کی جلد کو بہت فائدہ پہنچائے گا۔ سبزیوں کے رس سے بہتر فائدہ اٹھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ پہلے 3 کچی سبزیوں کا رس نکال کر جگ میں اکٹھا کرلیإ لیکن بچ رہنے والے پھوک (پلپ) میں سے آدھا اس جگ میں (رس کے ساتھ) ملا دیں اب اس میں تھوڑا سا پانی اور معمولی مقدار میں کالی مرچ اور نمک بھی ملالیں تاکہ اس کا ذائقہ بہتر ہوجائے۔ اس طرح سے تیار ہونے والے سبزیوں کے رس کا ایک گلاس روزانہ پئیں اور جلد پر اس کے حیرت انگیز اثرات صرف ایک مہینے بعد خود ملاحظہ کریں۔

نیند کی کمی:
Health & Fitness 7
Health & Fitness 7

نیند ہمارے معمولات کا وہ حصہ ہے جس کے دوران ہماری اپنی مرمت خودکار طور پر کرتی ہے۔ اگر آپ کو پوری نیند نہ مل رہی ہو تو آپ کے چہرے پر عمر رسیدگی کے اثرات زیادہ نمایاں ہوں گے۔ پوری نیند سے مراد یہ ہے کہ جب آپ سو کر اٹھیں تو خود کو تازہ دم محسوس کریں نہ کہ تھکا ماندہ ہوا۔ پوری نیند کا دورانیہ مختلف افراد کے لیے مختلف ہوسکتا ہے۔ کچھ لوگ صرف 4 گھنٹے سونے کے بعد بھی تازہ دم ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ جب تک 8 گھنٹے نہ سوئیں، ان پر سستی سوار رہتی ہے۔

ان تمام مشوروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر آپ مجموعی طور پر صحت مند رہنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد بھی جوان، پرکشش اور تر و تازہ نظر آئے تو اس کے لیے آپ کو اپنے زندگی گزارنے کے انداز میں تبدیلی کرنا ہوگی۔ یعنی آپ کی صحت آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
London Police siezed Pakistani young boys's Golden Car
Previous Post لندن پولیس نے پاکستانی ارب پتی نوجوان کی سونے کی کار ضبط کرلی
Next Post جماعت اسلامی ہند کی مہم امن و انسانیت کے تحت فرید آباد میں ایک بڑے اجلاس کا انعقاد
JAMAAT-E-ISLAMI HIND

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.