yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عدل و انصاف اور ہمارا معاشرہ

Yes 1 Webmaster March 11, 2016 1 min read
Justice
Share this:
Justice
Justice

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب
قارئین محترم عدل و انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ انسان سب سے پہلے اپنے گھر سے عدل کرے اگر ہمارے رویوں میں عدل ہو جائے تو وہی گھر اچھا ہو سکتا ہے۔اور انسان جب اپنی ذات سے عدل کرے گا تو بہت سی برائیوں سے بچ جائے گا۔حضور پر نور آقا دو جہاں سرکار دو عالم ۖ کا فرمان مبارک ہے۔ جو شخص عدل کرے گا وہ قیامت کے دن نور کے منبر پر ہو گا۔جیسا کہ اللہ پاک نے قرآن مجید فرقان حمید میں بھی عدل و انصاف کا حکم دیا ہے۔اور ہمارے پیارے آقا ۖ نے اپنی حیات طیبہ میں عدل و انصاف کے ساتھ کام کیا۔ناظرین آج جس طرح ہمارے معاشرے میں بگا ڑ آ رہی ہے مثال کے طور پر ہم لوگ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ہمیں کسی دوست،یا رشتہ دار کے ساتھ گواہی دینی پڑے تو ہم اکثر جھوٹ بولتے ہیں۔

اور قرآن پاک میںارشاد باری تعالیٰ ہے جس کا ترجمعہ یہ ہے ،،کہ ناپ تول میں کمی نہ کرو،ہر چیز میں عدل کروچاہے تمہیں والدین اور رشتہ داروں کے ساتھ گواہی بھی دینی پڑے۔قارئین مشاہدہ کیا جائے تو کائنات کا سارا نظام عدل و انصاف پر ہے یہاں تک کہ چاند اور ستارے بھی عدل و انصاف پر قائم ہیں۔اسلام میں ہمیں عدل و انصاف کی بے شمار مثالیں ملتی ہیں۔ایک مرتبہ حضور سرو کائنات قلب سینہ سرکار دو عالم ۖ کی بارگاہ رسالت میںایک فاطمہ نامی عورت کو چوری کے الزام میں لایا گیاتو آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اورآپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ بھی ایسا جرم کرتی تو اس کا بھی ہاتھ کاٹنے کا حکم صادر فرماتا۔قارئین محترم آج ہمیں اپنے معاشرے کے حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے کاش ہمارے ملک میں بھی عدل و انصاف اور اسلامی قانون نافذ ہو جاتا۔

آج ہمارے معاشرے میں کرپشن ،لوٹ مار عروج پر ہے۔اور عدل و انصاف کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔کاش ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں کے اندر بھی خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی سوچ آجاتی ناظرین ایک مرتبہ آپ کو دوا کے لیے شہد کی ضرورت تھی تو آپ نے اپنی رعایا سے پوچھا کہ مجھے شہد چاہیے۔آپ نے اپنی خلافت میں عدل و انصاف کی ایک مثال قائم کر دی۔ایک موقع پر حضرت عمر فاروق کو رومی وفد ملنے کے لیے آیا تو انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ آپ کے امیر المومنین کہاں ہیں ایک شخص نے کہا ہمارے خلیفہ پیچھے گلی میں گارا اٹھا رہے ہیں۔جب وفد یہاں پر پہنچے تو آپ ایک درخت کے نیچے آرام فرما رہے تھے۔

رومی وفد نے آپ سے پوچھا کہ امیر المومنین آپ کو یہاں پر نیند آجاتی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو مخمل اورنرم بستروں پر بھی نیند نہیں آتی ہے آپ نے رومی وفد کو جواب میں ارشاد فرمایا کہ جس ملک میں ظلم و ستم ہو رہا ہو ،عدل و انصاف قائم نہ ہو وہاں کے حکمرانوں کومخمل کے نرم بستروں پر بھی نیند نہیں آتی ہے۔اور جس معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو وہاں کے حکمرانوں کو کانٹوں پر بھی نیند آ جاتی ہے۔اس سے بڑھ کر عدل و انصاف کی کیا مثال ہے۔لیکن ناظرین ہم تو صرف دعا تک محدود ہیں۔اللہ پاک ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو ہدایات دے۔یہ بات بھی قابل غور ہے ہدایات اسی کو آتی ہے۔جو اللہ پاک سے ہدایات مانگتا ہے۔قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ہدایات اللہ کریم صرف متقی اورپرہیز گار لوگوں کو دیتا ہے۔قارئین آخر میں دعا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی عدل و انصاف اور اسلامی قانون نافذ ہو جائے تاکہ غریب عوام بھی سکھ کا سانس لے اور حکمرانوں کو اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔ ۔۔۔۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan
Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان خوشاب

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Women's Rights
Previous Post خواتین کے حقوق کے دعویداروں کے نام
Next Post پولیس کا ہے فرض لوٹ مار آپکی۔۔۔
Sindh police

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.