yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیرون ملک افراد کیلئے بڑی خوشخبری: قطر نے بڑا اعلان کردیا

Web Editor October 29, 2018 1 min read
Great news for people abroad...
Share this:

دوحہ (ویب ڈیسک) قطر نے اپنے متنازع ایگزٹ ویزا نظام میں اصلاحات منظور کرلی۔ واضح رہے کہ متنازع ایگزٹ ویزا نظام کے تحت ملازمین کو ملک چھوڑنے کے لیے اپنے آجر کی اجازت درکار تھی۔ وزارت داخلہ نے ایگزٹ ویزا نظام سے متعلق اصلاحات کے بارے میں ٹوئٹ کیا کہ ‘2018 کے
قانون نمبر 13 کے تحت انٹری، ایگزٹ اور رہائش کی ریگولیٹری پہلے دن سے شروع ہو جائے گی’۔ نئے قوانین کے تحت کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز غیر ملکی افسران اجازت حاصل کیے بغیر ہی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔اس حوالے سےکہا گیا کہ اگر کسی وجہ سے قطر چھوڑنے کی اجازت نہیں ملی تو وہ متاثرہ شخص کمیٹی میں اپنی شکایت پیش کر سکتا جس کا تدارک 3 دن میں کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ اس معاہدے کے امکانات اس وقت سامنے آئے جب بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے دوحہ میں اپنا دفتر کھولا جو ایک معاہدے کا حصہ تھا جس کے تحت اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی 2022 میں ورلڈ کپ کی میزبانی سے قبل لیبر ریفارم کا پوری طرح جائزہ لے گی۔ انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اور قطر کے لیبر قوانین کے خلاف آواز اٹھانے والے شیرین بررو کا کہنا تھا کہ ہم ایگزٹ ویزا کے حتمی تفصیلات کو دیکھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران معاہدہ طے پاجائے گا۔اس معاملے پر مذاکرات کے حوالے سے معلومات رکھنے والے دیگر ذرائع نے بھی جلد معاہدہ طے پانے سے متعلق تصدیق کی تھی۔ ایگزٹ ویزا سسٹم پر کافی عرصے سے تنقید کی جارہی تھی کیونکہ قطر کے لیبر قوانین کو خلیجی ممالک کی اپنے مہاجر ملازمین کے استحصال کی مثال سمجھا جاتا تھا، ان افراد کی تعداد تقریبا 20 لاکھ کے قریب ہے۔وزیر مزدور عیسیٰ سعد الجفلی جنہوں نے آئی ایل او کے دفتر کا افتتاح کیا تھا نے کہا تھا کہ یہ ایک نیا قدم ہے جس کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ قطر میں مزدوروں کا نظام موجود ہے جو عالمی سطح کا بہترین نظام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر کی حکومت کا اب ایک اور شراکت دار ہے جو ہمارے مہمان ملازمین کے حقوق کی رکھوالی کریں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
What's the matter that the government ..
Previous Post ایسی کون سی چیز ہے جو حکومت ۔۔۔ مریم اورنگزیب نے حکومت سے انوکھا مطالبہ کر ڈالا
Next Post ن) لیگ کا عمران حکومت کے خلاف بننے والی سازش کا حصہ بننے سے انکار ۔۔۔ مگر بدلے میں شریفوں کو کیا پیشکش کی گئی ؟ معروف صحا فی نے بتا دیا
The famous journalist told

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.