yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

منٹو وہ واحد لکھاری جنھوں نے اپنی شادی پر بھی مضمون لکھ دیا مگرکیوں؟ یوم پیدایش پرمنفرد خراج تحسین

MH Kazmi May 11, 2020May 11, 2020 1 min read
Share this:

’منٹو‘ کو خراج تحسین پیش کرتا گوگل کا ڈوڈل

برصغیر کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 108ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل جاری کردیا۔

منٹو کو ان کی برصغیر کی تقسیم پر لکھی کہانیوں کے باعث جانا جاتا ہے، وہ 11 مئی 1912 کو متوسط طبقہ کے مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے۔

بیس سال کی عمر میں انہوں نے روسی، فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں لکھی مختصر کہانیوں کا اردو ترجمہ کیا جس کے بعد خود بھی مختصر کہانیاں تحریر کرنا شروع کیں۔
منٹو نے اپنے کیریئر میں 22 مختصر کہانیوں کی کلیکشن، ایک ناول، ریڈیو ڈراموں کی پانچ سیریز تحریر کیں۔ان کی زندگی پر بولی وڈ اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں فلمیں بھی بنائیں گئیں جنہیں خوب پذیرائی ملی۔

گزشتہ سال سامنے آئی بولی وڈ فلم ’منٹو‘ کو کانز فلم فیسٹیول میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا بھی گیا، اس فلم کی ہدایات نندیتا داس نے دی تھی جبکہ نوازالدین صدیقی نے اس میں اہم کردار نبھایا تھا۔

یہی نہیں بلکہ پاکستان میں سرمد کھوسٹ نے فلم منٹو بنائی تھی جبکہ خود ہی اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا۔
ماضی میں منٹو کے افسانوں پر بننے والی چند معروف فلمیں

سن 1945ء میں معروف ہدایت کار ’جے کے نندہ‘ نے منٹو کے افسانے ’جھمکے‘ پر پہلی فلم بنائی، جس کو 1966ء میں ہدایت کار اقبال شہزاد نے دوبارہ ’بدنام‘ کے ٹائٹل کے ساتھ فلمایا، جس کے مکالمے معروف فلم ساز ریاض شاہد نے لکھے تھے۔

سن1975ء میں ہدایت کار حسن طارق نے فلم ’اک گناہ اور سہی‘ بنائی، جس کا مرکزی خیال منٹو کے افسانے ’ممی‘ سے لیا گیا تھا۔

سن1957ء میں منٹو کے افسانے ’لائسنس‘ سے متاثر ہوکر فلم ’یکے والی‘ بنائی گئی، جس میں سدھیر اور مسرت نذیر نے مرکزی کردار نبھائے تھے، کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی کمائی سے پروڈیوسر نے فلمی اسٹوڈیو بنالیا، اس فلم کے ہدایت کار ایم جے رانا تھے۔

سن1972ء میں اسی افسانے سے متاثر ہوکر پنجابی زبان میں بھی ایک فلم بنائی گئی۔

سن1961ء میں ہدایت کار خلیل قیصر نے منٹو کی انقلابی کہانی کو بنیاد بناکر فلم ’عجب خان‘ بنائی، جس میں سدھیر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس کے بعد 1971ء میں یہ فلم دوبارہ بنائی گئی، اس بار ہدایت کار رحیم گل تھے۔

GOOGLE PAYS TRIBUTE TO LEGENDARY FICTION AND DRAMA WRITER, PHILOSOPHER, SADAAT HASSAN MANTO

منٹو پر 1987ء میں برطانوی فلم میکر کن میک کولن نے سب سے پہلے منٹو کی کہانی ’ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ کو انگلینڈ میں فلمی شکل دے کر پردہ اسکرین پر پیش کیا، 90 منٹ کی یہ فلم انگریزی زبان میں تھی جس کے اسکرپٹ رائٹر معروف پاکستانی نژاد برطانوی دانشور طارق علی تھے، اس فلم کا نام ’پارٹیشن‘ تھا، اس کے اداکاروں میں روشن سیٹھ، زہرا سہگل، ضیا محی الدین اور بھارتی آرٹ فلموں کے شہرت یافتہ اداکار سعید جعفری نے کام کیا تھا، بی بی سی پر ٹیلی کاسٹ ہونے والی اس فلم کو بہت پسند کیا گیا تھا۔ 1994ء میں نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کلکتہ میں بنگالی زبان میں فلم ’انتارین‘ بنائی، جس کی کہانی منٹو کے افسانے ’بادشاہت کا خاتمہ‘ سے متاثر تھی، جبکہ منٹو کے ہی 3 دیگر افسانوں ’ہتک‘، ’ممد بھائی‘ اور ’بابو گوپی ناتھ‘ کو بھی کارپوریشن نے اپنی اس فلم کے اسکرپٹ میں شامل کیا تھا، اس فلم کے ہدایت کار مرنال سین تھے۔ 2002ء میں ہدایت کارہ فریدہ مہتا نے منٹو کے افسانے ’کالی شلوار‘ پر فلم ’دی بلیک گارمنٹس‘ بنائی، جس میں معروف بھارتی اداکار عرفان خان سمیت کئی معروف اداکاروں نے کام کیا۔

سن 1995ء میں بھارت میں ہی ہدایت کار شکتی میرابھا نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فلمایا، جس میں پاکستان سے شجاعت ہاشمی اس فلم میں کام کرنے گئے۔

سن 2005ء میں ہدایت کارہ عافیہ نتھائیل نے اسی افسانے پر فلم بنائی۔

سن 2009ء میں معروف بھارتی اداکار عامر خان نے بھی منٹو کے اسی افسانے پر فلم بنانے کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے کیٹ ونسلیٹ کو کاسٹ کرنے کی بات کی لیکن یہ فلمی منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔

متوازی سنیما کے فلم سازوں نے اس افسانے کو متعدد بار اپنی فلموں کا موضوع بنایا حتیٰ کہ 2018ء میں نندیتا داس کی فلم ’منٹو‘ کا کلائمکس بھی اسی افسانے پر مبنی تھا۔

پاکستان ٹیلی وژن اور کئی نجی چینلوں نے بھی منٹو کے افسانوں پر شارٹ فلمیں بنائی ہیں اور جامعات کے طلبہ بھی اس تناظر میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سن 2019ء میں نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ نے بھی منٹو کے حوالے سے شارٹ فلم بنائی ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔
منٹو کی اپنی لکھی ہوئی فلمیں

سعادت حسن منٹو نے اپنے فلمی کیرئیر میں زیادہ تر فلمیں بھارت کے قیام کے دوران لکھیں، جو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ ہے اور انہیں عوامی پہچان یہیں سے ملنا شروع ہوئی۔

ان فلموں کی بالترتیب فہرست کچھ یوں ہے:

کسان کنیا
اپنی نگریا
نوکر
چل چل رے جوان
بیگم
شکاری
آٹھ دن
گھمنڈ
مرزا غالب

تاہم پاکستان میں انہوں نے کُل 3 فلمیں لکھیں، جن میں

بیلی
دوسری کوٹھی اور
کٹاری شامل ہیں
منٹو نے گھر والوں کی مرضی سے 1936 میں شادی کرنے کے بعد ‘میری شادی’ کے نام سے ایک مضمون بھی لکھا۔

منٹو اور ان کی اہلیہ صفیہ دونوں ہی 11 مئی کو پیدا ہوئے، (شوہر 1912 کو جبکہ بیوی 1916 میں)، سیاہ فریم کے چشمے، دونوں کا کشمیر سے تعلق اور دونوں ہی کے ناموں کا پہلا لفظ ایس سے شروع ہوتا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان میں تنقید مگر دنیا بھر میں خراج تحسین، جسٹس (ر)جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کااعزاز، سارک اینٹی کرپشن فورم کا سربراہ بنا دیا گیا
Next Post پیرس، سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے یوم بدر کے موقع پر آن لاین سیرت کانفرنس کا انعقاد، معروف مذہبی سکالر قاری سید صداقت علی اوردیگرعلما کرام اور شعرا کرام کی شرکت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.