yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہفتہ رفتہ:بازار حصص بلند ترین سطح پر، انڈیکس 263 پوائنٹس ، سرمایہ 65 ارب بڑھ گیا

MH Kazmi October 17, 2016 1 min read
GE Saturday: market shares at the highest level, the index 263 points, 65 billion capital increase
Share this:
GE Saturday: market shares at the highest level, the index 263 points, 65 billion capital increase
GE Saturday: market shares at the highest level, the index 263 points, 65 billion capital increase

سرمایہ کار متحرک ، 2 نفسیاتی حدیں عبور ، انڈیکس 41629 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 41464 کی تاریخی سطح پر بند ہوا

کراچی: یوم عاشور کے باعث 3 دن تک محدود رہنے والے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس 41629 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 41464 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 65 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور مسلسل تیزی کے باعث انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ادارے ایمرجنگ مارکیٹس کی جانب سے پاکستان کو جنوبی ایشیا کا بہترین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ملک قرار دیئے جانے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 40 فیصد شیئرز کی فروخت کے معاملے پر امریکی سٹاک مارکیٹ کے بھی پاکستانی مارکیٹ میں حصہ دار بننے کی خبروں پر سرمایہ کار زیادہ متحرک دکھائی دیئے جبکہ چین کی شنگھائی سٹاک مارکیٹ بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہونے کی اطلاعات پر مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی تاہم نئے کاروباری ہفتے میں مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہے ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈیکس 41300 اور 41400 پوائنٹس کی 2 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 263.83 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 100 انڈیکس 41200.48 پوائنٹس سے بڑھ کر 41464.31 پوائنٹس پر جا پہنچا ، اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28275.07 پوائنٹس سے بڑھ کر 28527.41 پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 22.28 پوائنٹس کی کمی سے 22640.63 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں 65 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ 78 ہزار 174 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 88 ارب 45 کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 304 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 53 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ 22 ہزار 478 روپے ہوگیا ، گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 44 کروڑ 7 لاکھ 37 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 36 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے تک محدود رہی ، مجموعی طور پر 1360 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 669 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 648 میں کمی اور 43 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ، جاپان پاور ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ، سوئی ناردرن گیس کمپنی ، عائشہ سٹیل مل ، عسکری بینک ، این آئی بی بینک لمیٹڈ ، بینک الفلاح اور شبیر ٹائلز سرفہرست رہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
`Stability in vegetable oil prices in the European market
Previous Post یورپی مارکیٹ میں ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں استحکام
Next Post کیلیفورنیا میں خاتون کا مکان چوری
Female house stolen in California

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.