yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جی ٹونٹی کانفرنس چین دنیا میں مضبوط معیشت کا خواہاں

F A Farooqi September 11, 2016 1 min read
G-20 Conference
Share this:
G-20 Conference
G-20 Conference

تحریر : محمد ارشد قریشی
چین کے شہر ہانگ ژو میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں دو روزہ جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کا انعقاد دنیا میں بدلتے حالات اور معیشت میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے سربراہان کا اجتماع نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں کئی ترقی پذیر ممالک کے سربراہوں کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹر، وزارت خزانہ، سرمایہ کار اداروں،عالمی بینک کے سربراہ اور کئی بڑے تجارتی اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔ جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس دس مرتبہ پہلے بھی دنیا کے مختلف شہروں میں منعقد کی جاچکی ہے لیکن گیارہویں کانفرنس کا حق پہلی بار چین کو ملا، چین نے اس کانفرنس کے انعقاد کے لیئے چین کے جنوبی شہر ہانگ ژو کا انتخاب اس لیئے کیا کہ اس شہر کو چین میں زمین کی جنت کہا جاتا ہے یہ شہر پہلے ہی قدرتی حسن کی دولت سے مالا تھا اور کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے اس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا نئی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور تزئین نے اسے چار چاند لگا دئیے تھے شہر کا قدرتی حسن ہی تمام مندوبین کو متاثر کرنے کے لیئے کافی تھا۔

چین کے صدر شی جن پھینگ نے جی ٹونٹی سر براہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹونٹی عالمی سطح پر معاشی نظم و نسق کا ایک اہم فورم ہے۔اس فورم سے مالیاتی امور،بین الاقوامی ٹیکسوں کے نظام اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کی جا سکتی ہے۔دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت چین کے صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر معاشی ترقی کے فروغ کے لیے پانچ نکاتی تجاویز بھی پیش کیں جن میں معاشی استحکام کے فروغ اور بہترین اقتصادی پالیسی سازی میں جی ٹونٹی اراکین کے درمیان روابط کا فروغ، معاشی ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنا، عالمی معاشی ترقی و نظم و نسق میں جی ٹونٹی ممالک کا فعال کردار، جی ٹونٹی ممالک میں وسیع معاشی پالیسیوں کے فروغ سے تجارت و سر مایہ کاری کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے ٹونٹی تھرٹی میں اشتراکی ترقی کو فروغ دینا شامل ہیں۔

China President
China President

چین کی صدر شی جن پھینگ نے کہا کہ جی ٹونٹی سر براہی اجلاس میں ترقی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اس ضمن میں ترقی پذیر بالخصوص افریقی ممالک کو خاصی اہمیت دی جائے اور افریقی ممالک کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جانا چاہیئے،انہوں نے واضح کیا کہ جی ٹونٹی فورم کو محض کانفرنسوں یا اعلانات تک محدود نہیں رکھنا چاہیئے بلکہ عملی طور ایک قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالمی مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔چین کے صدر نے کہا کہ اجلاس کے دوران معیشت کی بحالی اور ترقی کے لیے معاشی پالیسی سازی، تخلیقی ترقی کے فروغ،بہترین اقتصادی مالیاتی نظام اور تجارت و سرمایہ کاری میں روابط کے فروغ سے مشترکہ ترقی کے لیے اقدامات پر بات کی گئی۔

چین کے صدر نے کہا کہ عالمی معیشت میں بحالی کا عمل جاری ہے لیکن ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے کچھ چیلنجز کا سامنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آ ٹھ بر س قبل مالیاتی بحران کے بعد آج ایک بار پھر عالمی معیشت ایک نازک مرحلے سے گزر رہی ہے اور ابھی تک تیز رفتار صنعتی و تیکنیکی ترقی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے دنیا کی اہم معیشتوں کو آ بادی کے مسائل کا بھی سامنا ہے،لیکن جی ٹونٹی کے پلیٹ فارم سے معاشی مسائل کے حل کے لیے اقدامات سے پائیدار، جامع اور متوازن ترقی کو فروغ دیا جا سکتا ہے، جی ٹونٹی اجلاس سے لوگوں کی توقعات وابستہ ہیں لہذا اس فورم کو عالمی سطح پر ترقی و خوشحالی کے لیے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، جی ٹونٹی تزویراتی وژن کی روشنی میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرئے چین کے صدر نے بار ہا اس چیز پر ذور دیا کہ باہمی اتحاد سے جی ٹونٹی کو عالمی سطح پر اشتراکی تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔

Economía Global
Economía Global

جی ٹونٹی سربراہی کانفرنس کی کامیابیوں کا دارومدار ان پانچ پہلوں پر منحصر ہے جن پر جی ٹونٹی گروپ کے تمام ممبر ممالک کے سربراہ متفق ہوئے ،پہلا یہ کہ عالمی معیشت کے مستقبل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے گی، دوسرا یہ کہ معیشت کے اضافے کے نئے طریقے کی تلاش کی جائے گی تاکہ عالمی معشیت کے لیے ایک نئی متحرک قوت فراہم کی جا سکے،تیسرا یہ کہ عالمی مالیاتی نظم و نسق کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ خطرے سے نمٹنے میں عالمی معیشت کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے،چوتھا یہ کہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو اہم امور کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تشکیل دی جائے گی اور پانچواں یہ کہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ جی ٹونٹی تعاون کے مفادات کو پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

چین کے صدر نے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک بالخصوص افریقی ممالک کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی معاشی ترقی دیگر دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے اور عالمی برادری چین کی ترقی کے تجربات سے استفادہ کر سکتی ہے۔ایشین انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کا قیام اشتراکی ترقی کے عمل میں چین کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، اس بینک کے قیام سے دنیا کے ترقی پذیر ممالک بڑے پیمانے پر مستفید ہو سکتے ہیں اس بینک کے قیام کو عالمی سطح پر بھر پور پزیرائی ملی ہے اور ابھی حال ہی میں کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملک کی شمولیت اس ادارے کی اہمیت ظاہر کرتی ہے، چین کی معاشی اصلاحات کے نظام پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے غربت کا خاتمہ اور معاشی خوشحالی ممکن ہو سکتی ہے،چین نے باہمی معاملات اور تنازعات کے حوالے سے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے اور حالیہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران اہم عالمی رہنماوں کے درمیان مذاکرات کے لیے چین نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

Muhammad Arshad Qureshi
Muhammad Arshad Qureshi

تحریر : محمد ارشد قریشی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Eid Qurbani
Previous Post عید قرباں کا درس
Next Post راجن پور: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار ‘دہشت گرد’ ہلاک
Security Forces

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.