yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عید قرباں کا درس

F A Farooqi September 11, 2016 1 min read
Eid Qurbani
Share this:
Eid Qurbani
Eid Qurbani

تحریر :خان فہد خان
ہر سال 10ذی الحج کواہل اسلام عید الاضحٰی بڑے جوش جذبے سے مناتے ہیں۔اس دن کرڑوںفرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے بکرے ،دُنبے،گائے،بیل یا اونٹ کی قربانی کرتے ہیں۔اس لیے تو آج کل مویشی منڈیوںمیں خریداروں کا بہت رش ہے جبکہ ہر گلی ،محلہ ہی مویشی منڈی کامنظر پیش کر رہاہے۔جس گلی میں دیکھودو ،چار مویشی ضرور نظر آئیں گے جن کو دیکھ کر عید کی آمد آمد محسوس ہوتی ہے ۔ان مویشیوں کی محلوں میں آمد سے گلی محلوں کی رونق میں اضافہ ہو جاتاہے۔آج مہنگائی کے اس دور میں بھی امیر کے ساتھ ساتھ غریب آدمی کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کو زندہ رکھے تب ہی تو ہر کوئی اپنی حثیت سے بڑھ کر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانور خریدتا ہے اور 10ذی الحج کواللہ کی راہ میں قر بان کر دیتاہے۔یوں وہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتا ہے اور ایک نیک کام کر کے مسرت اطمینان محسوس کرتا ہے لیکن وہ اس قربانی سے کیاحاصل کرتا ہے۔

آج کے دور میں قربانی کرنے والاہزاروں ،لاکھوں روپوں سے خریدے گئے پسندیدہ اور محبوب جانور کی قربانی کے بعد ڈھیر ساراگوشت اور سری پائے ،چانپیں،کلیجی اور چار دن کی انجوائے منٹ کے سواء کچھ حاصل نہیں کرتا۔ ہم ہر سال ہزاروں ،لاکھوں روپے لگا کر ایک مصعوم جانور کے گلے پرچھری چلا کر اس کے گوشت سے باربی کیو،نہاری،پلائو بنا کر کھا کرفرض سے فارغ ہو جاتے ہیںلیکن اس قربانی کی اہمیت اور سبق سے نا آشنا ہیں۔ہم نے کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی یہ جو ہر سال ہم قربانی کرتے ہیں آخر اس کا درس کیا ہے یہ عمل ہمیں کیا سکھا رہا اور ہماری توجہ کس جانب مبذول کروا رہا ہے ۔بس ہم ہر سال اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیںاور جانور کے پایوں چانپوںپرتوخودہی قربان ہوجاتے ہیںکیا یہ ہی قربانی ہے . ….. …………..؟ہماری سوچ ہی نہیںہوتی کہ ہم اس قربانی سے کوئی سبق حاصل کریںاگر ایسا ہو تا تو آج ہم گوشت کی چھانٹی نہ کر رہے ہوتے۔

Fridge filled with meat
Fridge filled with meat

ہم میں سے کچھ لوگ وسائل نہ ہونے کے باوجود دنیاوی رکھ رکھاو کی وجہ سے توکچھ دنیا کو دیکھانے کیلئے کئی کئی جانوروں کی قربانی کرتے ہیںاور پھر فریج کو گوشت سے بھرتے ہیں۔ابھی کل ہی میں خبر سن رہا تھا کہ عید قرباں کے قریب آتے ہی فریج اور ڈی فریزر کی خریداروں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور صرف کراچی والوں نے ایک دن میں پچیس کروڑ کے فریج اور ڈی فریزرخریدے ۔اگر ہم نے قربانی اللہ کی رضا کی خاطر کی ہو تو ڈی فریزر نہ بھرتے پھرتے بلکہ اس کی تقسیم بھی اسی کی حکم کے مطابق کرتے کہ سارے گوشت کو اچھی طر ح ملا کر اس کے تین حصے کرتے جس میں سے ایک حصہ غریبوں ،مسکینوںکا دوسراحصہ عزیز رشتہ داروں کا تیسرا حصہ قربانی کرنیوالے خود رکھتے ۔مگر ہم گناہ گار بندے جو سارا سال لوگوں کے حق کھا کر اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں وہ اس قربانی کے گوشت کو اپنی مرضی سے بانٹتے ہیں۔ اب کچھ لوگ سوچ رہے ہوں گہ ہم تو ایسا نہیں کرتے ارے بھائی اگر آپ گوشت کو مکمل ایمانداری سے بانٹ بھی دو مگر قربانی کا اصل سبق ہی نہ سیکھا تو بھی کوئی فائدہ نہیں کیونکہ قربانی کا اصل مقصد جانور کے گوشت کی اچھی تقسیم ہی نہیں بلکہ اس جانورکی قربانی کے پیچھے ایک عظیم قربانی اور فرمانبرداری کی مثالی داستان اور ساتھ کئی اسباق جڑے ہیں۔

اگر ہم نے اس درس کو ہی نہ سوچا،سمجھا تو میرے خیال میں قربانی کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کو آپ کا گوشت نہیںچاہیے بلکہ آپ کی نیک نیت ،قربانی کا احساس اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔مگر ہم کو اس قربانی کے درس کیا خبر کہ یہ قربانی کس فرمانبرداری اور اطاعت کے بعد مسلمانوں واجب کی گئی ۔قربانی کا درس ،قربانی کی یاد،قربانی کا مقصدیہ سب ہم کو بتائے کون ہماری توجہ اس طرف کون دلائے ہمارے عالم ،پیش امام ،خطیب،مولوی سب کے سب سنی ،شیعہ، وہابی، دیووبندی کی جنگ میں کود پڑے ہیں ۔ سب کا اپنا اپنا مسلک ہے اپنی اپنی مسجد ،اپنی اپنی تفسیر اور فتوے ہیں۔یہ ایک دوسرے کو کفر کے سرٹیفکیٹ جاری کرتے اور اپنے مومن ہونے کی دلیل بیان کرتے نظر آتے ہیںایسی صورت حال میں کون ہم کو عید قرباں کا درس سمجھائے گا …..؟بہر حال عید قرباں عظیم قربانی اور فرمانبرداری کے مثالی واقعہ کی یاد تازہ کرتی ہے اور ہمیں درس دیتی ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم نے اللہ کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے اپنے لخت جگر کو قربانی کیلئے پیش کیا اسی طرح ہمیں اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہناچاہیے۔عید قرباں والدین کی فرمانبرداری کا بھی درس دیتی ہے کہ کس طرح حضرت اسماعیل باپ کی فرماں برداری میں قربان ہونے کو تیا رہو گئے۔

Eid Qrban Meat Distributed
Eid Qrban Meat Distributed

عید قرباں پر گوشت کی تقسیم ہمیں انصاف کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں ،رشتے داروںکو خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتی ہے۔اس درس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔میرے معزز قارئین اس بار جب 10ذی الحج کو عید کی نماز پڑھ لیں تو عید گاہ سے یہ عظم لے نہ لوٹنا کہ اب جا کر قربانی کریں اور ہانڈی پکائیں مزے اُڑائیںبلکہ عظم یہ ہوکہ اے اللہ آج تیرے حکم کی پیروی اورتیرے پیغمبر کی سنت پر چلتے ہوئے ایک جانور قربان کرنے جا رہا ہوں اگر اس دن حضرت اابراہیم کے بیٹے کی قربانی ہو جاتی تو میں بھی آج اپنے لخت جگر قربان کرتا۔جب جانور کے گلے پر چھری چلاو تو یہ سمجھنا کہ یہ چھری آج میرے نفس پر چل رہی ہے جو مجھے میرے رب سے دور اور نا فرمانی پر مجبور کرتا ہے۔

یہ دعا کرنا کہ اے میرے رب میں تیری خوشنودی کیلئے ہر وقت کوشاں اور دعا گو ہوں تو میری اس قربانی کو قبول فرما بے شک تو بہتر اجر دینے والا ہے ۔معزز قارئین ہمیں خود سے یہ سوچنا اور سمجھنا ہے کہ عید قربان پرجانور کی قربانی محض ایک رسم یا رواج نہیں بلکہ ایک اہم سبق حاصل کرنے ذریعہ ہے ۔جانور کی قربانی اللہ کی فرمانبر داری کے سبق کاپریکٹیکل ہوتا ہے ۔ جس کے بعدسے اللہ رب العزت کی فرما برداری مزید احساس ہوتاہے کہ حکم الٰہی پر صرف ایک جانور کی قربانی ہی نہیں بلکہ ہمیں ساری زندگی میں اللہ کی رضا کی خاطر اپنے مال واسباب ،تن من ،اولادغرض یہ کے ہر اُس خواہش اور حسرت کی قربانی دینی ہے جس سے ہمارا رب راضی ہو جائے ۔آخر میں میری اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور قربانی کے درس کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں(آمین)۔

Khan Fahad Khan
Khan Fahad Khan

تحریر :خان فہد خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
World Trade Center Attack
Previous Post 9/11 نے کیا دیا؟
Next Post جی ٹونٹی کانفرنس چین دنیا میں مضبوط معیشت کا خواہاں
G-20 Conference

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.