yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

غیرملکی سرمایہ کاروں کا سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان

MH Kazmi July 18, 2017July 18, 2017 1 min read
Foreign investors expressions of satisfaction at security situation
Share this:

کراچی:  اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کی جانب سے جون 2017 میں منعقد کیے گئے سیکیورٹی سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک میں سیکیورٹی کے بہتر ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

Foreign investors expressions of satisfaction at security situation
Foreign investors expressions of satisfaction at security situation

یہ سروے 2015 سے ہر سال کیا جارہا ہے۔ یہ سروے2013 میں کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے ملک بھر سیکیورٹی کی بہتر صورتِ حال پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ 2017 کے سیکیورٹی سروے کے شرکا کے مطابق مجموعی طور پر اسٹریٹ کرائمزجیسے موبائل اور نقدی چھیننے میں 69فیصد کمی جبکہ بڑے جرائم جیسے گاڑی چھیننے میں 90فیصد تک کمی آئی ہے۔ سروے کے مطابق2016 کے مقابلے میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ جیسے سنگین جرائم میں لاہور، بقیہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کراچی میں بالترتیب 93، 94 اور92فیصد تک کمی آئی ہے۔ اوآئی سی سی آئی کے ممبران نے سروے میں سیکیورٹی معاملات پر اپنے عملے کے واضح اعتماد اور سکون کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کام کرنے والا عملہ اب گھر اور دفتر آنے جانے میں زیادہ اطمینان محسوس کرتا ہے۔ اوآئی سی سی آئی کے تازہ ترین سروے میں سب سے اہم ترین بات یہ سامنے آئی ہے کہ گزشتہ 1سال میں غیرملکی کاروباری افراد کی ایک بہت بڑی تعداد پاکستان آئی ہے اور زیادہ تر کاروباری میٹنگز اب پاکستان میں منعقد کی جاری ہیںجو 2013 میں سیکیورٹی کی ابتر صورت حال کی وجہ سے ملک سے باہر منعقد کی جارہی تھیں۔ یہ ایک مضبوط اشارہ ہے کہ پاکستان سیکیورٹی کے حوالے سے اب محفوظ جگہ ہے اور غیر ملکی کاروباری افراد کو ان کے سفارتخانوں اور ٹریول سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کے دورے کے لیے سفری اجازت دی جا رہی ہے۔

سروے کے 62فیصد ارکان نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کا دورہ کیا، او آئی سی سی آئی ممبران اور سیاحوں کی بڑی تعداد کا تعلق یورپ اور برطانیہ سمیت مشرق وسطیٰ، چین، سنگاپور، امریکا اور جاپان سے تھا۔ او آئی سی سی آئی کے حالیہ سروے پر تبصرہ کرتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے صدر خالد منصور نے کہا کہ 2017 کا سروے ایک بار پھر اس امر کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام اہم کاروباری اداروں کے لیے خطرات اور سیکیورٹی خدشات میں کافی کمی آئی ہے۔ سیکیورٹی کے ماحول میں نہ صرف سروے کے شرکا بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں اوران کے گاہکوں، سپلائرز اور ملازمین کے لیے بھی بہتری آئی ہے، اوآئی سی سی آئی کا 2017 کا سیکیورٹی سروے ملک بھر خصوصاً کراچی میں گزشتہ سال اور اگست 2013 کے بعد سے بہتر سیکیورٹی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

سیکیورٹی سروے میں شرکا نے کراچی کے سیکیورٹی ماحول پر بالخصوص اعتماد کا اظہار کیا جو اگست 2013 کے مقابلے میں بہت بہتر ہوا ہے۔ شرکا کے مطابق ان کے کاروبار کو درپیش سیکیورٹی خدشات میں نمایاں کمی آئی ہے جس میں کراچی کو 89فیصد مثبت، لاہور 85 فیصد مثبت اور بقیہ پنجاب کو 82فیصد مثبت قرار دیا گیا۔ سروے کے جواب دہندگان کی اکثریت کو یقین تھا کہ کاروبار کو لاحق عام خطرات میں جون 2016 کے سروے کے برعکس خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ خالد منصور نے کہا کہ مجموعی طور پر اوآئی سی سی آئی کے 2017 سیکیورٹی سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیکیورٹی کے ماحول کو بہتربنانے اورلا اینڈ آرڈر کے چیلنجوں سے نمٹنے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے پاکستان کو محفوظ ملک بنانے کے لیے حکومت کے عملی اقدامات اور سیکیورٹی ایجنسیز کی تعریف کی گئی ہے۔

سروے میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی توجہ سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے، لا اینڈ آرڈر کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے اور سی پیک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کو فروغ دینے پر مرکوز رکھے۔ واضح رہے کہ او آئی سی سی آئی 200غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ملک کے مجموعی ٹیکس محصولات کا تقریباً ایک تہائی دیتے ہیں، ممبران نے گذشتہ سال تقریباً 2.2ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری، 10لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ سی ایس آر اقدامات کے ذریعے کمیونٹی کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Acceleration of Nawaz Sharif's consultation, expected meeting with Chaudhry Nisar today
Previous Post نوازشریف کی مشاورت میں تیزی، چوہدری نثار سے ملاقات آج متوقع
Next Post ان لینڈ ریونیو کو پہلی سہ ماہی میں 708ارب جمع کرنا ہونگے
Inland Revenue will have to collect 708 billion in the first quarter

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.