yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں پیدا ہونے والے معروف بالی ووڈ اداکار

Web Editor September 9, 2017 1 min read
Famous Bollywood actor who born in pakistan
Share this:

ممبئی: دنیا بھر میں اپنی اداکاری کے ذریعے کروڑوں دلوں پرراج کرنے والے بہت سے بھارتی اداکار ایسے بھی ہیں جو بھارت کے بجائے پاکستان میں پیدا ہوئے۔

Famous Bollywood actor who born in pakistan1947 میں بر صغیر کی تقسیم کے بعد لاکھوں لوگوں کے ساتھ اداکار بھی پاکستان سے بھارت اور بھارت سے پاکستان منتقل ہوئے ان ہی میں بالی ووڈ کے بہت سے اداکاربھی شامل ہیں جو پیدا تو پاکستان میں ہوئے لیکن بھارت منتقلی کے بعد بالی ووڈ میں نہ صرف اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ آج بھارتی فلم انڈسٹری پر اپنی اداکاری کی بدولت راج کررہے ہیں۔

دلیپ کمار:

ناموربالی ووڈ اداکار دلیپ کمار صرف اداکار ہی نہیں بلکہ اداکاری کی پوری اکیڈمی ہیں ، انہیں ٹریجڈی کنگ بھی کہاجاتا ہے ، بالی ووڈ پر کئی دہائیوں سے راج کرنے والے دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان ہے، ان کا تعلق پشاور کے قصہ خوانی بازار سے ہے۔یوسف خان پشاور کے ایک ہندکو خاندان میں پیدا ہوئے، 1930 میں ان کا خاندان بھارت کے شہر ممبئی منتقل ہوگیا جہاں انہوں نے دلیپ کمار کے نام سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

دیوآنند:

بالی ووڈ کے ماضی کے نامور اداکار دیو آنند 26 ستمبر 1923 کو غیر منقسم پنجاب کے ضلع گورداس پور کی تحصیل شکر گڑھ میں پیدا ہوئے یہ علاقہ اب پاکستان میں ضلع نارووال کی تحصیل ہے، دیو آنند نے اپنا بچپن گھروٹا گاؤں میں گزارا جبکہ انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی پاکستانی پنجاب میں حاصل کی بعد ازاں انہوں نےگورنمنٹ کالج لاہور سے انگلش لٹریچر میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ، بعد ازاں ان کا خاندان بھی بھارت منتقل ہوگیا جہاں انہوں نے ایک اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی۔

ونود کھنہ:

نامور بالی ووڈ اداکار ونود کھنہ کا جنم بھی 6 اکتوبر 1946 میں پشاور میں ہوا تھا، ان کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ان کی فیملی پشاور سے ممبئی منتقل ہوگئی۔

پریم چوپڑا:

بالی ووڈ کے نامور ولن پریم چوپڑا 23 ستمبر 1935 میں لاہور میں ایک ہندو فیملی کے گھر پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ان کی فیملی بھارتی شہر شملہ منتقل ہوگئی، جہاں ان کی پرورش ہوئی۔

امجد خان :

بھارتی فلم انڈسٹری کے تاریخی ولن امجد خان المعروف گبر سنگھ کی جائے پیدائش پشاور کی ہے، بعد ازاں وہ اور ان کی فیملی بھی بھارت منتقل ہوگئی جہاں وہ اداکاری کا ایک بڑانام بن کر ابھرے ، امجد خان نے تقریباً 130  فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم شعلے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امریش پوری:

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار امریش پوری 1932 میں لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجابی فیملی لالہ نہال سنگھ پوری سے تھا ،بعد ازاں وہ پڑھائی کی غرض سے شملہ گئے اور وہیں سےاداکاری کا آغاز کیا۔

راج کپور:

بھارتی سینما کے نامور اداکار راج کپور کا تعلق بھی پاکستان سے ہے، تقسیم ہند سے قبل راج کپور 1924میں پشاور میں پیدا ہوئے، بعد ازاں وہ بھی پڑھائی کی غرض سے بھارت منتقل ہوئے اور پھر وہیں کے ہوکر رہ گئے۔

قادر خان:

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار قادرخان تقسیم ہند سے قبل بلوچستان کے علاقے پشین میں پیدا ہوئے، انہوں نے بچپن کا ابتدائی دور اپنی والدہ کے ساتھ پشین میں گزارا، بعد ازاں ان کے والد بزنس کے سلسلے میں اپنی پوری فیملی کو لے کر ممبئی منتقل ہوگئے۔

راج کمار:

ناموربالی ووڈ اداکارراج کمار8اکتوبر 1926کو بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیدا ہوئے تھے، ممبئی منتقل ہونے کے بعد انہوں نے سب انسپیکٹر کے طورپر فرائض انجام دئیے بعد ازاں انہوں نے اداکاری میں قسمت آزمائی اور کامیاب رہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Onions, banana, petrol, eggs, sugar expensive, tomato, tea leaves, potatoes cheap
Previous Post پیاز، کیلا، پٹرول، انڈے، چینی مہنگی، ٹماٹر، پتی، آلو سستا
Next Post ملائکہ سےعلیحدگی کے بعد اربازخان کو پچھتاوا
After separation with the Malaika regret to arbaaz Khan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.