yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Web Editor July 11, 2018 1 min read
Expanding the physical remand of Husain Lawai close companion of Asif Zardari
Share this:

کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق بینکر اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تصور کیے جانے والے حسین لوائی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین حسین لوائی اور طحٰہ رضا کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران ملزمان کو ہتھکڑی میں پیش کیے جانے پر ملزمان کے وکلاء نے اعتراض کیا۔

ملزمان کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ان کے موکل کو اس طرح پیش کرکے بدنام کیا جارہا ہے، سمٹ بینک سے لوگ کروڑوں روپے نکال کر جارہے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ملزم رئیس مما کو بھی بغیر ہتھکڑی کے عدالت میں پیش کیا جارہا جبکہ ان کے موکل کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی عادی مجرم نہیں ہیں جوہتھکڑیاں لگاکرلایا جارہا ہے، یہ بزرگ ہے یہ بھاگ نہیں سکتے، ہم اس بات کی ضمانت دیتے ہیں۔

دوران سماعت کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان سے مزید تفیش کرنے ہے، کئی بوگس اکاؤنٹس کی اکاؤنٹس کی تفتیش کرنی ہے، لہٰذا ان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

اس پر حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ دیکھنے والے وکیل حیدر امام کا کہنا تھا کہ ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج تک کچھ نہیں ملا، 2015 میں ختم ہونے والی تحقیقات 2018 میں دوبارہ کھولی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے بینک تباہ ہورہا ہے، لوگوں کا بینکوں پراعتماد ختم ہوجائے گا، 2ہزار سے زائد خاندان،سیکڑوں برانچز تباہ ہوجائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور بدنیتی کی بنیاد پر دوبارہ تحقیقات کھولی گئیں جبکہ ایف آئی اے کو تضحیک کا اختیار نہیں ہے۔

دوران سماعت ملزم حسین لوائی کے کیس کے مرکزی وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حسین لوائی کو پہلے گرفتار کیا گیا اور شواہد بعد میں اکٹھے کیے جا رہے ہیں، حسین لوائی کے خلاف کوئی ایک شکایت کنندہ تک نہیں ہے۔

شوکت حیات ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جو رقم اکاوئنٹس میں آئی وہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل ہوئی، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ہماری تفتیش فوائد حاصل کرنے والوں کی مکمل معلومات نہ ہونے کے باعث رکی ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ حسین لوائی سے مزید تفتیش کرکے درکار معلومات حاصل کرنا ہے، ہمیں بینکوں کا ریکارڈ نہیں دیا جا رہا۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ حسین لوائی کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں بھی پیش کرنا ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ حسین لوائی کو آج شام اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے انہیں 14 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

بعد ازاں سماعت کے بعد وکیل شوکت حیات نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حسین لوائی کے ریمانڈ کے لیے دوبارہ درخواست کی جس کی ہم نے مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات بند ہونے کے بعد دوبارہ کیوں کھولا جارہا ہے، سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ کسی بھی بینک کا صدر اکاؤنٹ خود نہیں کھولتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے عدالت کو واضح نہیں کیا کہ تحقیقات کیا کی اور کیا کر رہے ہیں۔

شوکت حیات کا کہنا تھا کہ سمٹ بینک کے لوگ اپنے اکائونٹ سے پیسے واپس نکال رہے ہیں، بینک کا دیوالیہ ہورہا ہے، اس کی بنیاد پر دیگر بینکنگ پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وکیل حیدر امام رضوی رواں ہفتے حسین لوائی کی درخواست ضمانت جمع کرائیں گے۔

درخواست ضمانت ملزم حسین لوائی کو جیل بھیجنے کے بعد لگائی جائے گی۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے 6 جولائی کو حسین لوائی سمیت 3 اہم بینکرز کو منی لانڈرنگ کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا۔

بعد ازاں 7 جولائی کو حسین لوائی اور طحٰہ رضا کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں 11 جولائی تک ان کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔

حسین لوائی و دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر کے اہم مندرجات

یاد رہے کہ حسین لوائی اور دیگر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اہم انکشاف سامنے آیا تھا جس کے مطابق اس کیس میں بڑی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے نام شامل تھے۔

ایف آئی آر کے مندرجات میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی کمپنی کا ذکر بھی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی ذکر ہے کہ زرداری گروپ نے ڈیڑھ کروڑ کی منی لانڈرنگ کی رقم وصول کی۔

ایف آئی آر میں انور مجید کی کمپنیوں کا تذکرہ بھی ہے جبکہ ابتدائی طور پر 10 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے درج ایف آئی آر میں چیئرمین سمٹ بینک نصیر عبداللہ لوتھا، انور مجید، نزلی مجید، نمرہ مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، محمد عارف خان، نورین سلطان، کرن امان، عدیل شاہ راشدی، طٰحٰہ رضا نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں اور افراد کو سمن جاری کردیا گیا جبکہ فائدہ اٹھانے والے افراد/ کمپنیوں سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ 6 مارچ 2014 سے 12 جنوری 2015 تک کی گئی۔**

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
'My original name is karen jit kaur, Sunny Leone is just a brand'
Previous Post ’میرا اصل نام کرن جیت ہے، سنی لیونی تو بس ایک برینڈ ہے‘
Next Post ’چیف جسٹس، الیکشن کمیشن لیگی کارکنان کے خلاف بلاجواز کارروائی کا نوٹس لیں‘
Chief Justice, took notice of unfair action against PML N workers.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.