yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں کسی کی حکومت ہے بھی یا نہیں، باراک اوبامہ

MH Kazmi May 17, 2020May 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے امریکی رہنماؤں اور انتظامیہ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کالج سے پاس ہونے والے طلبہ کے لیے آن لائن منقعدہ تقریب سے خطاب میں براک اوباما نے کہا کہ وبا سے واضح ہوگیا کہ کئی حکام تو یہ تک ظاہر نہیں کر رہے کہ وہ کسی منصب پر موجود ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر براک اوباما نے ‘ہسٹوریکل بلیک کالجز اینڈ یونیورسٹیز’ کے کامیاب ہونے والے طلبہ سے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر پر دو گھنٹے کا خطاب کیا۔ غیر متوقع طور پر وہ کئی سیاسی موضوعات کو بھی زیر بحث لائے۔انہوں نے کئی حالیہ واقعات کا ذکر بھی کیا جب کہ وبا سمیت دیگر امور کا معاشرے اور معاشی حالات پر اثرات کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم یہ ہے کہ وبا نے اس خیال کا پردہ چاک کر دیا ہے کہ کئی لوگ جن کے پاس ذمہ داریاں ہیں ان کو معلوم ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں تاہم کئی ایسے ہیں جو یہ ظاہر بھی نہیں ہونے دے رہے کہ ان پر کوئی ذمہ داری ہے۔ یہ ان کا ہائی اسکول سینئرز سے دوسرا خطاب تھا۔ جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد بڑے، بشمول خوبصورت القابات اور اہمیت کے حامل عہدے رکھنے والے وہ سب کر رہے ہیں۔ جو اچھا لگ رہا ہے۔ جو آرام دہ اور آسان ہے۔کرونا وائرس کی صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے چیزیں بگڑ گئی ہیں۔کرونا وائرس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جیسے مرض سے اس جانب توجہ جاتی ہے کہ وہ کیا بنیادی عدم مساوات اور اضافی بوجھ ہے جس کا سامنا سیاہ فام برادری تاریخی طور پر اس ملک میں کر رہی ہے۔

براک اوباما نے اپنی خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی اور اعلیٰ امریکی عہدیدار کا نام نہیں لیا۔ تاہم انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کرونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اوباما کا کالج کے کامیاب ہونے والے طلبہ سے خطاب اس بات کی علامت قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ رواں سال امریکی صدارتی انتخابات میں انتہائی فعال کردار ادا کریں گے۔سابق صدر نے اپنے منصب سے ہٹنے کے بعد عمومی طور پر خود کو کئی سال تک لو-پروفائل رکھا۔ متعدد بار صدر ٹرمپ نے بھی ان پر تنقید کی تاہم وہ زیادہ سامنے نہیں آئے۔

براک اوباما نے اپنے حامیوں کو کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت جوبائیڈن کی صدارتی مہم میں متحرک رہیں گے۔ جو بائیڈن ان کے دور صدارت میں نائب صدر تھے۔ سابق صدر نے طلبہ سے خطاب میں ایک جانب جہاں طلبہ کو کامیابی پر مبارک باد دی۔ وہیں ان کو مستقبل کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا کہ وائرس کے باعث کیا سماجی اور معاشی مشکلات ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں رواں سال فروری میں قتل ہونے والے سیاہ فام نوجوان کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے غیر متناسب اثرات کو اپنی برادری پر دیکھتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ہم دیکھتے ہیں کہ ایک سیاہ شخص جاگنگ کے لیے جاتا ہے تو کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ اسے روک کر کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں جب کہ وہ ان کے سوالوں کا جواب نہ دے تو وہ اسے قتل کر دیتے ہیں۔ طلبہ سے خطاب میں سابق صدر براک اوباما کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی نا انصافیاں نئی نہیں ہیں۔ تاہم اب نیا یہ ہے کہ نئی نسل بیدار ہو چکی ہے کہ وہ جانتی ہے کہ غلطیوں کو درست کیا جائے جب کہ پرانے طور طریقے اب نہیں چلیں گے۔

خیال رہے کہ بلیک کالجز اینڈ یونیورسٹیز کو پہلے ہی فنڈنگ کی کمی کا سامنا تھا اب کرونا وائرس کے باعث مزید مالی مشکلات کا پیش آ رہی ہیں۔ سابق صدر براک اوباما نے خطاب میں کامیاب ہونے والے طلبہ پر زور دیا کہ کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو ملک کے حالیہ چلینجز سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ تمام خیالات پیچھے چھوڑ دینے چاہیے جس سے ہم تقسیم ہوں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے آپریشن وارپ سپیڈ کا اعلان
Next Post ریسٹورنٹ اورکاروبار تو کھل جائینگے مگر سماجی فاصلہ کیا کیا گل کھلائے گا ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو سماجی فاصلے کے باعث کھانا نہ مل سکا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.