yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

توانائی بحران، نجات دہندہ منصوبہ

F A Farooqi August 27, 2016 1 min read
Energy
Share this:
Energy
Energy

تحریر : تصدق حسین
توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک اپنے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک ایک طرف جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لا رہے ہیںتو دوسری طرف کمزور اور پسماندہ ممالک پر جبری قبضہ کر کے ان کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں۔جیسا کہ عراق پر امریکی قبضہ کے بعد اس کے تیل کے کنوئوں سے وسیع پیمانے پر اسرائیل اور برطانیہ کو نوازا جارہا ہے۔عراقی تیل کے کنوئوں کے تمام ٹھیکہ جات برطانوی کمپنیوں کو دیئے گئے ہیں۔جبکہ ترقی پذیر ممالک یا تو اپنے معدنی ذخائر پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں یا دیگر ممالک سے معاہدات کے ذریعے تیل ،گیس حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان بھی ان ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا ہے جو اپنی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریا ت کو پورا کرنے کے لیے دوسرے ممالک پہ انحصار کرنے پر مجبور ہے۔حالانکہ پاکستان کو اللہ رب العزت نے ہر طرح کے بیش بہا وسائل سے نوازا ہے لیکن حکومتوں نے کبھی بھی ان وسائل سے مستفید ہونے کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی بلکہ ہمیشہ ہی یہ وسائل بیرونی کمپنیوں کے تصرف میں دیکر فی الوقتی فوائد حاصل کرنے کا آسان راستہ اختیا ر کیا ۔ایسی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں موجود تیل ، سونا، تانبا اور کوئلہ کے قیمتی ذخائر سے تاحال فائدہ نہیں اٹھایا جاسکااور نہ ہی توانائی کے بحران کا مسئلہ حل ہوا۔

بیرونی کمپنیوں پر ضرورت سے زیادہ انحصار اور غیرملکی ڈکٹیشن کی وجہ سے وطن عزیز کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے اور آج حالت یہ ہے کہ پاکستان کے جن علاقوں میں بجلی نہیں پہنچی وھاں موبائل کے نیٹ ورک کام کرتے ہیں ،پینے کا صاف پانی تو میسر نہیں لیکن کوک اور پیپسی وھاں بھی ملتی ہے۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی بہتات ہے لیکن گیس و پٹرول کی شدید قلت ہے۔ ہرگھر میں الیکڑانکس مصنوعات کثیر تعداد میں موجود ہیں لیکن ان کے استعمال کے لیے بجلی میسر نہیں ۔ توانائی کے شدیدبحران کو مدنظر رکھتے ہوئے تجزیہ نگار اور بیوروکریسی 2012سے خطرناک نتائج کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں۔دوسری طرف جب بھی کسی عوام دوست حکومت نے توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کی تو ان پر عملدرآمد روکنے کے لیے بڑی طاقتوں نے اپنی ایڑی چوٹی کا زور صرف کر دیا۔

یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ اکثر منصوبہ جات کی ابتدائی تجاویز پاکستانی تھنک ٹینکس کے بجائے طالب علموںیا متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پیش کی گئیں۔ پن بجلی پیدا کرنے کامنصوبہ ، کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کی تجویز انجنیئرنگ کے طالب علموں نے پیش کیں ۔گیس پائپ لائن کی تجویز بھی ایک نوجوان سول انجنیئر ملک آفتاب خان نے پیش کی ۔ملک آفتاب خان کی تجویزکی روشنی میں پاکستان اور ایران کی حکومتوں کے درمیان “پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ”تیا ر پایا۔اپنی اہمیت و افادیت کے اعتبار سے یہ منصوبہ اتنا اہم ہے کہ اسے امن پائپ لائن پراجیکٹ کا نام دیا گیا ۔ عوامی فلاح اور توانائی کی کمی پوری کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ منصوبہ نصف سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔

Energy Crisis
Energy Crisis

پاکستان کو اس وقت چار ہزار میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے یہ منصوبہ اس کمی کو بطریق احسن پوری کرسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی دور حکومت میں پاکستان کے دبائو پر ایران نے اپنے حصے کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کی، موجودہ حکومت بھی عوامی اور جمہوری حکومت ہے، جو کہ عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ مدت میں اپنے حصے کی لائن تعمیر کرسکتی ہے۔ اس پائپ لائن کی تعمیر سے حکمران جماعت ان الزامات کو بھی رد کرسکتی ہے کہ حکمران جماعت پر مسلکی رنگ غالب ہے ، یا کسی عرب ملک کے زیر دبائو ہے، یا امریکی ڈکٹیشن پر کاربند ہے، یا پاکستان سے زیادہ بھارتی تحفظات کو پیش نظر رکھتی ہے۔ پائپ لائن کی تعمیر و دیگر حوالوں سے بلوچستان اور سندھ کے پسماندہ عوام کے لیے اس منصوبہ میں روزگار کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں۔

پاکستان میں موجود گیس پائپ لائن مین ہوگی اور اس کے بعد اگر کوئی بھی ملک (چین، افغانستان، انڈیا) اس پائپ لائن سے گیس حاصل کرتا ہے تو ٹرانزٹ قوانین کی مد میںپاکستان کووسیع پیمانے آمدن ہوگی ۔ چین کی شمولیت کے بعد پاکستان کو ٹرانزٹ کی مد میں اتنی رقم حاصل ہوگی کہ پاکستان کو حاصل ہونیوالی گیس تقریباً مفت ہوگی۔علاوہ ازیں ایران کی جانب سے بجلی فراہم کرنے کی آفر بھی موجود ہے، ایران پہلے سے ہی بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی مفت سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے، اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں ایران نے نئے پاور پلانٹس اسی مقصد سے ہی لگائے ہیں کہ ان سے حاصل ہونے والی بجلی پاکستان کو فراہم کی جائے، اس حوالے سے متعدد بار پیش کش بھی کرچکا ہے۔

حکومت پاکستان بلوچستان کے ان دورافتادہ علاقوں کی محرومیوں کو بھی پیش نظر رکھے۔ اگر موجودہ حکومت اس پیش کش سے فوری فائدہ اٹھا کر بلوچستان کے ان دور افتادہ علاقوں تک بجلی فراہم کرتی ہے تونہ صرف ان کا احساس محرومی کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اس احساس محرومی کے نتیجے میں جنم لینے والی شدت پسندی کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اپنی حیثیت ،اہمیت اور افادیت کے اعتبار سے اتنا جامع ہے کہ سٹریجک سٹڈیز کے اداروں نے اس منصوبہ کو ایشین ٹائیگر بننے کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔

ایران پائپ لائن کے ذریعے ترکی اور آرمینیا کوبڑی کامیابی سے گیس فراہم کر رہا ہے۔ وطن عزیز کے نام نہاد دوست جو چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ کاسہ لیسی کا شکار رہے ، وہ سب سے زیادہ کوشش کررہے ہیں کہ یہ منصوبہ کسی بھی طور پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ڈالر و ریال کی محبت میں گرفتار بعض خودغرض اور ناعاقبت اندیش ،مخصوص ذہنیت کے مالک عناصر بھی حیلے بہانوں سے منصوبے کے خاتمے کیلئے سرگرم ہیں،جوکہ پاکستان اور پاک عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر بات چیت کا آغاز نوے کی دھائی میں ہوا لیکن اس وقت امریکہ نے اس منصوبہ کے خلاف اتنا زور صرف نہیں کیا ۔ تقریباً 17سال گزرنے کے بعد جب پاکستان میں توانائی کا بحران شدید ہوگیا اورپاکستان کے لیے یہ منصوبہ ناگزیر ہوگیا تو ایسے وقت میں امریکہ و دیگر دور کے دوست نما دشمنوں نے اپنا ردعمل شدید کردیا ہے ۔بنیادی طور پر اس پالیسی کی بھی دو وجوہات ہیں اول یہ کہ نام نہاد خیرخواہ یہ چاہتے تھے کہ پاکستان کا اس منصوبے پر زیادہ سے زیادہ توانائی اور وقت صرف ہو اور جب اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے آثار واضح ہوں تو پاکستان کو اس منصوبے سے باز رکھا جائے۔

Pak-Iran Gas Pipeline Project
Pak-Iran Gas Pipeline Project

اسی دبائو کے زیراثر ہی جب پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ساٹھ فیصد مکمل ہوچکا ہے تو ”تاپی” ”کاسا” جیسے منصوبوں سے عوام کو تسلیوں کا لولی پوپ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کیا حکومت اور ماہرین پر یہ حقیقت عیاں نہیں ہے کہ افغان سرزمین خلفشار و انتشار کا شکار ہے اور امن و استحکام سے کوسوں دور ہے۔ امریکہ و بھارت، اسرائیل سمیت دیگر پاکستان دشمنوں کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے، جس ملک کی فضا میں پاکستان کا ہیلی کاپٹر محفوظ نہیں وہاں سے آنے والی پائپ لائن یا ہائی وولٹیج تاریں کیسے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ باالفاظ دیگر جیسے آج پاکستان کے دریائوں کا پانی بھارتی تصرف میں ہے، اسی طرح مستقبل میں توانائی ذخائر کا راستہ بھی ناقابل اعتبار قوتوں کے تصرف میں ہوگا۔آئے روز افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزامات عائد کئے جاتے ہیں،حالانکہ افغانستان میں اشرف غنی کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان میں شادیانے بجائے گئے تھے کہ پاکستان دوست حکومت برسراقتدار آئی ہے، مگر اسی دوست حکومت کے دور میں نہ صرف طورخم بارڈر پر میجرعلی چنگیزی جیسے نڈر افسروں کو جام شہادت نوش کرنا پڑا ، بلکہ پاکستان میں سرگرم دہشتگردوں کو پہلے سے زیادہ محفوظ اسرائیلی و بھارتی شیلٹر میسر آئے۔

سوال یہ ہے کہ حالات کے اتار چڑھائو میں توانائی کا یہ روٹ طالبان،داعش،بھارت نواز دہشتگردوں،اسرائیلی پراکسی،امریکی عناصراور خود پاکستان مخالف افغان عناصر سے کس حد تک محفوظ ہوگا۔ لہذا ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے اور کرغزستان،پاکستان،قازقستان،افغانستان بجلی منصوبے سکیورٹی خدشات کا شکار رہیں گے۔ خدانخواستہ کسی ایمرجنسی ،خاص طور پر جب حالت جنگ میں ہوں تو دشمنوں کیلئے پاکستان کی توانائی کی سپلائی لائن کاٹنا آسان ترین ہوگا۔ چنانچہ ان امور کے پیش نظر موجودہ حکومت کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرکے عوام اور پاکستان دوستی کا ثبوت دینا چاہیئے۔ کوئی بھی جب حالت جنگ میں ہو تو تیل و دیگر توانائی ذرائع کی بلا تعطل فراہمی اس کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، جوکہ صرف ایران کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ پاک ایران گیس منصوبہ پر گزشتہ 17سال سے کام جاری ہے اور تمام تر معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ ترکمانستان سے ہونیوالے معاہدہ کو ابھی عملی شکل میں لانے کے لیے بھی وسیع عرصہ درکار ہوگا ۔ ترکمانستان سے آنیوالی گیس پائپ لائن سے 42فیصد پاکستان ، 42فیصد انڈیا اور 16فیصد افغانستان کو حاصل ہوگی ۔ ترکمانستان گیس فیلڈ میں گیس کے ذخائر بھی کم ہیں جبکہ ایران کے سائو تھ پارس گیس فیلڈ میں گیس کے ذخائر بہت زیادہ ہیںجن میں آئندہ 100سال میں بھی گیس کی کمی کا کوئی اندیشہ نہیں۔

عوام اور صنعت کاروں میںبھی غم وغصہ کی شدید لہر پائی جارہی ہے کہ بنیادی اہمیت کے حامل اہم ترین منصوبے کو مکمل کئے بغیر ناقابل عمل منصوبوں کی تسلیاں کیوں جاری ہیں۔ایران کے ساتھ گیس و بجلی کے ان کامیاب معاہدات کے بعد پاک ایران ترکی ٹرین سروس پر بات چیت بھی جاری ہونے لگی ہے، جو کہ خطے میںعوامی روابط اور دوستی میںسنگ میل ثابت ہوگی۔حکومت کو چاہیے کہ اللہ اور پاکستانی عوام کی مرضی و منشاء پر اور پاکستان کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔اگر توانائی کے معاہدے عوامی ضروریا ت کے تحت کئے جا رہے ہیں تو ان معاہدات میں عوامی ترجیحات کو فوقیت دینی چاہیے۔

Tasadaq Hussain
Tasadaq Hussain

تحریر : تصدق حسین
ttsnews786@gmail.com
0300-6885426

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Islam
Previous Post اسلام میں اقتدار کا تصور اور پاکستانی سیاست دان
Next Post جنرل راحیل شریف… راست اقدام اٹھائیں
Raheel Sharif

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.