yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے موثر اقدامات کیے جائیں، سندھ ہائیکورٹ

Web Editor December 8, 2017 1 min read
Effective steps should be taken to recover missing persons, Sindh High Court
Share this:

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے 120 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر وفاق و صوبائی اداروں کو موثر اقدامات کرنے اور ایک درخواست گزار کو مقدمے کے اندراج کے لیے مبینہ ٹاون پولیس سے رابطہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 2 رکنی بینچ کے روبرو 120 سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ خاتون مہر رشید نے آہ بکا کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود سے رینجرز نے 2 بیٹوں کو حراست میں لیا ہے، جسٹس نعمت اللہ نے ریماکس دیے کہ پولیس اور دیگر کو بول بول کرتھک گئے ہیں، پولیس والوں شہریوں کو بازیاب کرنے کے معاملے پر خدا کے لیے Effective steps should be taken to recover missing persons, Sindh High Courtکچھ کرلو، درخواست گزار نے کہا کہ ڈاکٹر جنید رشید اور دانش کو رینجرز گرفتار کرکے لے گئی ہے۔

عدالت میں موجود رینجرز کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے مہلت طلب کرلی، عدالت نے درخواست گزار کو مقدمے کے اندراج کے لیے مبینہ ٹاؤن پولیس سے رابطہ کرنے کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ رینجرز کے مبینہ مخبر اریب رائے کو گرفتار کرلیا،رینجرز کا مبینہ مخبر فرقان کے اہلخانہ سے پیسے مانگتا رہا، ایک درخواست میں بتایا گیا کہ شہری محمد فرقان کو ناگن چورنگی سے حراست میں لیا گیا، عدالت نے صوبائی اور وفاقی اداروں کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ائیرپورٹ حملہ کیس میں سی ٹی ڈی سے ملزم کے الزامات کا جواب 17 جنوری تک طلب کرلیا،2رکنی بینچ کے روبرو ائیر پورٹ حملہ کیس کے ملزم سرمد صدیقی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،پولیس افسر کے وکیل نے کہا کہ لاپتہ شخص واپس آگیا ہے، درخواست نمٹائی جائے۔

ملزم سرمد صدیقی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے افسر راجہ عمر خطاب نے 28 دن تک اپنے پاس رکھا، راجہ عمر خطاب کے وکیل نے کہا کہ جس مقصد کے لیے درخواست دائر کی گئی وہ مقصد پورا ہوچکا ،لاپتہ شخص عدالت میں موجود ہے، ملزم سرمد صدیقی نے بیان دیا اب بھی مجھے ہراساں کیا جارہا ہے، کہا جا رہا ہے جیل توڑنے کے کیس میں فٹ کریں گے، پولیس افسر کے وکیل نے کہا کہ ہم لکھ کر دینا کو تیار ہیں ہراساں کیا ہے نہ کریں گے، سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کی سزا کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کردی۔

دوسری جانب 2رکنی بینچ کے روبرو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی،عدالت نے مجرم اشتیاق کی سزا برقراررکھنے کا حکم دیدیا۔

مجرم اشتیاق کو انسداددہشت گردی عدالت نے 19 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھیمجرم کو 2015 میں ناظم آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت مجرم سے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن سے صوبے بھر کی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

علاوہ ازیں دورکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن کو سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلی رپورٹ سمیت طلب کرلی، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

لا افسر نے بتایاکہ چیف سیکریٹری کے فوکل پرسن سندھ ہائیکورٹ سکھر سرکٹ بینچ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی تجاویز کی روشنی میں کیا اقدامات ہوئے؟، لا افسر نے بتایا سیکریٹری تعلیم کی جانب سے نجی اداروں کی مشاورت سے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں، سندھ میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اہم مسئلہ ہے اسے حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The five hundred year-old painting was purchased by Saudi Wali-era Mohammad Bin Salman
Previous Post پانچ سو سال قدیم پینٹنگ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خریدی لی
Next Post پولیس اور دیگر ادارے بچے کے چالاک اغوا کاروں کو پکڑ نہ سکے
Police and other institutions could not caught child cheek kidnappers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.