دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز پنجاب نے 74 طلائی تمغوں کیساتھ نمبر ون ، سندھ کی شفق آفرین 100 تیز ترین ایتھلیٹ قرار،بلوچستان دوسرے اور خیبرپختونخواکی تیسری پوزیشن

ون ، سندھ کی شفق آفرین 100 تیز ترین ایتھلیٹ قرار،بلوچستان دوسرے اور خیبرپختونخواکی تیسری پوزیشن رہی پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی رہی پنجاب نے 74 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 151 تمغے جیت کر نمبر وون پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا، میڈلز کی دوڑ میں بلوچستان 26 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 86 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 21 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 94 تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر رہا، سندھ 20 طلائی تمغے جیت کر چوتھے، فاٹا 7 طلائی تمغے جیت کر پانچویں، اسلام آباد 6 طلائی تمغے جیت کر چھٹے، گلگت بلتستان 4 طلائی تمغے جیت کر ساتویں اور آزاد جموں و کشمیر ایک طلائی تمغہ جیت کر آٹھویں نمبر پر رہا،سندھ کے عبدالمعید بلوچ 100 اور 200 میٹر دوڑ کے چیمپئن رہے جبکہ سندھ کی شفق آفرین 100 اور پنجاب کی توراب زہرہ 200 میٹر دوڑ میں تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائیں۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ، ایمبیسڈرز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرابھی موجود تھے، ٹیموں کے مارچ پاسٹ کے بعد زبردست دھمال کا مظاہرہ کیا گیا، گلوکار وقاص علی نے پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے اختتامی تقریب میں خوب سماں باندھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روز گیمز اختتام پذیر ہو گئے، گیمز میں مجموعی طور پر 574 تمغوں کیلئے آٹھ ٹیموں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے، گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی پنجاب نے میدان مار لیا،











