yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ابھی ابھی تو یہاں تھے، کہاں گئے وہ لوگ؟

MH Kazmi December 30, 2017December 30, 2017 1 min read
beautiful, blog, by, Zain, Ali, The, legend, people, who, left, us, in, this, world
Share this:

beautiful, blog, by, Zain, Ali, The, legend, people, who, left, us, in, this, worldکچھ دن قبل مال روڈ لاہور سے اتفاقاً گزرا تو میری نظر فیروز سنز کی تاریخی عمارت پر پڑی۔ دکان چونکہ ایک عرصے سے بند ہے تو عمارت انتہائی خستہ حالت اختیار کرچکی ہے۔ فیروز سنز، غلام رسول بلڈنگ میں موجود ہوا کرتی تھی۔ اس عمارت کی حالت دیکھ کر مجھے فیض صاحب کا وہ مصرع ’’ہم کسے بیچنے الماس و گہر جائیں گے‘‘ یاد آگیا۔

فیروز سنز 1894 میں مولوی فیروز الدین نے قائم کیا تھا۔ یہ ادارہ ایک صدی سے زائد عرصے تک لوگوں میں علم کی پیاس بجھاتا رہا۔ گو کہ یہ ادارہ اب بھی موجود ہے مگر یہ اپنی تاریخی حیثیت کھوچکا ہے۔ مال روڈ پر واقع فیروز سنز کی عمارت مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔ اس دکان کے بند کواڑوں نے میرے اندر وہ تمام احساسات جگادیئے جو میں نے لاہور اور اس سے وابستہ شخصیات کے متعلق سن اور پڑھ رکھے تھے۔ میں اسی کشمکش میں مال روڈ پر چلتا چلتا پرانی انارکلی پہنچا تو پرانی انارکلی کے چوک سے جالب صاحب مجھے یاد آگئے۔ جالب صاحب کے آخری ایام علیگ صاحب کے پرانی انارکلی والے چوبارے میں بسر ہوئے۔

ایک مرتبہ جالب صاحب نے وہاں روزانہ جانا شروع کر دیا۔ جالب صاحب جب پرانی انارکلی والے چوک میں پہنچتے تو وہاں پان شاپ پر ایک نوجوان ان کے استقبال کےلیے موجود ہوتا۔ وہ جالب صاحب کو پان اور سگریٹ کی ڈبیا دیتا، ان کا بستہ ان کے بغل سے ہاتھ میں لیتا اور انہیں مسعود باری صاحب کے ہاں پہنچاتا۔ لوگ اسے جالب صاحب کا دیوانہ سمجھتے تھے۔ ایک دن کیا ہوا کہ جالب صاحب اپنا بستہ خود بغل میں دبائے ہوئے چوبارے پر پہنچے، ان کا دیوانہ ان کے پیچھے تھا، وہ بہت غصے میں تھا اور بری طرح جالب صاحب کو گھور رہا تھا۔ جالب صاحب کے ہوش اڑے ہوئے تھے، کسی کی سمجھ میں کچھ نہ آیا۔ بڑی مشکل سے اس نوجوان کو بولنے پر آمادہ کیا گیا تو کہنے لگا ’’آپ لوگوں نے مجھے ان پڑھ سمجھا ہوا تھا اور میرے ساتھ دھوکا کیا ہوا تھا۔ ہاں! میں ان پڑھ ہوں مگر میری باجی نے تو بی اے کیا ہوا ہے۔ کل رات میں نے ذکر کردیا کہ آج کل ’’غالب صاحب ‘‘ کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہوں، تو میری باجی نے بتایا کہ غالب کو مرے ہوئے تو سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔‘‘ یہ واقعہ خاور ندیم ہاشمی صاحب نے تحریر کیا تھا۔

مال روڈ سے مجھے ایک اور واقعہ یاد آیا کہ انتظار حسین صاحب نے ایک مرتبہ لکھا تھا کہ ناصر کاظمی کو نیچر سے بہت پیار تھا۔ ’’ایک مرتبہ جون کی گرمی میں انتظار حسین صاحب دفتر جارہے تھے تو انہوں نے دیکھا کہ ناصر کاظمی سگریٹ کے کش لگاتے ہوئے مال کے فٹ پاتھ پر جارہے تھے۔ انتظار حسین نے علیک سلیک کی تو کہنے لگے کہ پتے دیکھنے جا رہا ہوں، اس وقت لارنس باغ میں پتے جھڑ رہے ہوں گے۔‘‘

لیکن آج مال روڈ پر درخت بھی موجود ہیں، پتے بھی موجود ہیں۔ چڑیاں آج بھی ان لوگوں کو ڈھونڈتی ہیں۔ وہ قہوہ خانے بھی موجود ہیں۔ پاک ٹی ہاؤس بھی وہیں ہے۔ پرانی انارکلی بھی موجود ہے۔ مگر نہیں موجود تو وہ لوگ نہیں موجود جو شہر کی رونقیں ہوا کرتے تھے۔ وہ لوگ جو خود تو اداس تھے مگر ان کی موجودگی سے شہر ہمیشہ چمکتا دمکتا رہتا تھا۔ اب تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کوئی کمی ہے، ایک لمبی مسافت ہے، ایک گہراخلا ہے۔

ناصر کاظمی نے خود ہی تو کہا تھا:

کہیں کہیں کوئی روشنی ہے
جو آتے جاتے سے پوچھتی ہے
کہاں ہے وہ اجنبی مسافر
کہاں گیا وہ اداس شاعر

اگر آپ بھی ہمارے لئے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ yesurdu@gmail.com پر ای میل کردیجیے۔

زین علی

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Due, to, efforts, of, the, civil,-military, leadership, it, is, now ,possible, to, hold, sports, events, peacefully, PM Abbasi
Previous Post دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز،  شفق آفرین پاکستان کی تیز ترین اتھلیٹ قرار، کھیلوں کا پر امن انعقاد آرمی کی کوششوں کو خراج تحسین اور وزیر اعظم کی مبارکباد 
Next Post ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
Iran, thousands, of, people, protesting, against, inflation, in,, country

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.