yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہم سے نرم رویے کی توقع نہ رکھنا

Web Editor August 14, 2018 1 min read
Do not expect soft behavior from us
Share this:

کراچی: رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد اور قومی ایجنڈے کو سامنے رکھتے ہوئے ہماری یہ کوشش اور خواہش رہے گی کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں، قومی اسمبلی میں عمران خان نے جو مثبت کردار ادا کیا، اپوزیشن اراکین کی طرف خود چل کر گئے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے لیکن میڈیا میں تو ایسا لگ رہا ہے جیسے شاید پی پی کے ساتھ ہمارا کوئی مک مکا ہوگیا ہے۔ عمران خان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ احتساب کا عمل سب کے لیے برابر ہے، یہ تصور نہ کیا جائے کہ جس نے پاکستان کو لوٹا ہے اس کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نرم رویہ رکھے گی لیکن ملک کے مفاد میں ہم اپوزیشن کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ وہ منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے ۔ پروگرام میں مسلم لیگ کے رہنما طلال چودھری، پیپلزپارٹی کے عاجز دھامرا اور سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ ماضی میں منفی سیاست کرتے رہے، یہ تو کہا کرتے تھے کہ ملکی مفاد اس میں ہے کہ چور ، ڈاکواور قاتلوں کو ہمیشہ کے لیے اسمبلیوں سے نکالناہوگا ۔ اب آپ دیکھ لیں جو چپڑاسی تھا وہ وزیر ہوگا، جو ڈاکو تھا پنجاب میں اسپیکر ہوگا ، جو کراچی کے قاتل تھے وہ اتحادی ہیں اور جس کو بڑی بیماری کہا تھا اس سے ہاتھ ملاتے ہوئے ہنسی نہیں رک رہی تھی۔ انہوں نے کہا ہم تو اچھے لوگ نہیں لیکن یہ تو اوپر سے اترے ہوئے فرشتے ہیں نا ،اس میں وہ سارا گند موجود ہے جو پاکستان کی پچھلے ستر سال کی کسی بھی آمر کی حکومت کے لوگ ہیں جس پر تنقید کرسکتے ہیں ۔کم از کم پرویز الٰہی کے خلاف نیب میں دی گئی درخواست واپس لے لیں ، اسی طرح زرداری کے خلاف کہیں کہ میرے سے غلطی ہوگئی تھی تاکہ قوم کو پتا چلے کہ وہ پہلے ٹھیک تھے یا اب ٹھیک ہیں یا پھر اقتدار کے لیے انہیں سب کچھ منظور ہے ۔جیسے انہیں اقتدار ملا ،ووٹ کسی کو ملا گنا ان کا گیا ، کون کونسی سہولت انہیں باہم نہیں پہنچائی گئی پھر بھی 172پورے نہیں ہورہے ۔ پی پی کے رہنما عاجز دھامرا نے کہا کہ عمران خان نے میرے لیڈر بلاول سے ہاتھ ملایا یہ عمل سیاست میں ہوتا رہتا ہے مگر کیونکہ عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں تو انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ان کو عدم برداشت کی سیاست کرنی ہے ، قومی اسمبلی میں دونوں رہنما ؤں کا آپس میں مصافحہ صرف ایک ملاقات کی نظر میں دیکھنا چاہیے ۔پی ٹی آئی کی طرف سے ن لیگ اور پی پی کی ملاقات کو کہا جاتا تھا کہ مک مکا ہوا ہے ۔لیکن ابھی تو پارٹی شروع ہی نہیں ہوئی اور عمران خان نے ہاتھ ملایا۔ عمران اسماعیل کے بیان پر عاجز دھامرا نے کہا وہ کس قانون کے تحت بلاول ہاؤس کی دیواریں گرائیں گے گورنر کو آئین اجازت ہی نہیں دیتا اور ابھی تو انہوں نے گورنری کا حلف بھی نہیں اٹھا یا ہے ۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایک کروڑ 68 لاکھ عوام نے ہمیں کرپشن فری پاکستان ، اداروں کی مضبوطی کے لیے ووٹ دیا ہے، چند دن رک جائیں آپ دیکھیں گے نیب ، ایف آئی اے اور دیگر ادارے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے بابر اعوان کے معاملے پر کہا کہ نیب آزاد ہے اور سپریم کورٹ نے اس کا فیصلہ کرنا ہے ۔جہانگیر ترین کے بیان ’ممکن ہے ن لیگی اراکین اسمبلی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے ‘ پر طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ضمیر کی بات کرتے ہیں جبکہ اثاثہ جات کیس میں وہ خود نا اہل ہوچکے ہیں ۔اگر ان کے ضمیر ہوتے تو اتنے سمجھوتے کسی جماعت نے نہیں کیئے جتنے پی ٹی آئی نے کیئے ۔ پچھلے پندرہ دنوں سے ضمیر وں کے ہی سودا گر بنے ہوئے ہیں ۔یہ جو کچھ کررہے ہیں آنے والے چند دنوں میں پتا چل جائے گا۔ منیب فاروق نے کہا کہ پارلیمان شہباز شریف کے نعرے لگے لیکن نوازشریف کے لیے کسی نے بھی نعرہ نہیں لگایا اس پر طلال نے کہا اس بات کو پارلیمانی میٹنگ میں محسوس کیا گیا ہے، لیکن یہ نا سمجھیں کہ نواز شریف سے کسی کو محبت کم ہے ۔ کسی کی نیت پر کوئی شک نہیں ہم سب نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ۔ پارلیمان میں جو کوتاہی ہوئی اسے دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔ عاجز دھامرا نے کہا کہ پی پی نے یہ الیکشن نہیں کروائے الیکشن کمیشن نے خود کہا ہے کہ آر ٹی ایس سسٹم خراب ہوگیا تھا تو اس نا اہلی پر سوالات تو اٹھیں گے۔ عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کہاکہ پنجاب ہمارے بہت اہم صوبہ ہے ، جماعت کی ہی کوشش ہے کہ کوئی ایسا شخص لایا جائے جس کے کردار پر کوئی چیلنج نا ہو ۔کل تک چیف منسٹرآف پنجاب کا اعلان ہوجائے گا ۔ عاجز دھامرا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت چلانے کا موقع ملنا چاہیے لیکن یہ پانچ سال صرف وضاحتیں دیتے رہیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
72th celebration freedom: flagging celebrations, rallies, spring of green flags
Previous Post 72th celebration freedom: flagging celebrations, rallies, spring of green flags
Next Post حفیظ اللہ نیازی نے اپنے کزن کو شاندار مشورہ دے دیا
Hafeezullah Niazi gave great advice to his cousin

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.