yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

72th celebration freedom: flagging celebrations, rallies, spring of green flags

Web Editor August 14, 2018 1 min read
72th celebration freedom: flagging celebrations, rallies, spring of green flags
Share this:

اسلام آباد: پاکستان کے 72 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر، وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان، چئیرمین سینییٹ اور سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت ملک کی اعلی ترین قیادت کے علاوہ دوست ممالک کے سفرا بھی شریک ہوئے۔ مرکزی تقریب کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہروں، ہائیکورٹس، چیمبر آف کامرس سمیت مختلف اداروں میں پرچم کشائی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ یوم آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ریلیوں‌ کا بھی اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ہر سو قومی پرچموں کی بہار چھائی رہی.

جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین نے خطاب کیا، تقریب میں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان ، سیاسی جماعتوں کی قیادت اوردوست ممالک کے سفرا شریک ہوئے۔

قبل ازیں دن کا آغاز فرزندانِ پاکستان نے مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کی دعائوں سے کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے وفاقی دارالحکومت میں 31 اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی۔ صبح 8 بجکر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس کے دوران 2 منٹ تک ٹریفک رکی رہی۔

کراچی اور لاہور میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ قائداعظمؒ کے مزار پر قائم مقام گورنر سندھ اور نگران وزیراعلی نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی۔

لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں اعزازی گارڈز کے فرائض رینجرز سے پاک آرمی کو منتقل کر دئے گئے۔ نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے مئیر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر مزار پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ مرکزی تقریب کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہروں، ہائیکورٹس، چیمبر آف کامرس سمیت مختلف اداروں میں پرچم کشائی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ یوم آزادی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ریلیوں‌ کا بھی اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ہر سو قومی پرچموں کی بہار چھائی رہی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
National Assembly's first meeting
Previous Post قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس
Next Post ہم سے نرم رویے کی توقع نہ رکھنا
Do not expect soft behavior from us

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.