yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں اختلافات

Web Editor May 1, 2019 1 min read
Differences in Shoaib Malik and Sania Mirza
Share this:

کراچی: 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کے بعد پاکستانی کرکٹر شعیب ملک مسلسل شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے میڈیا میں خبریں آتی رہتی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے ہمیشہ اس بات کی تردید کی گئی ہے۔ اب ایک بار پھر ان کے ثانیہ مرزا سے ازدواجی تعلقات کے حوالے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے انہیں دورئہ انگلینڈ سے 10 دن کی چھٹی دی ہے اور کہا ہے وہ ذاتی معاملات کو نمٹانے کے لیے واپس گھر آرہے ہیں۔ وہ متوقع طور پر 10 دن کے عرصے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اس بارے میں ہوٹل یا ڈریسنگ روم میں بات چیت سے گریز کریں۔ شعیب ملک لندن سے دبئی پہنچے، انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا ہے کہ فیملی معاملات طے کرنے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کو شعیب ملک نارمل تھے انہوں نے نارتھمپٹن آتے ہوئے بس رکوا کر برگر خریدے، دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھی تاہم پیر کی صبح انہوں نے پریشانی میں ایک ہفتے کی چھٹی طلب کی۔ ٹیم منیجر طلعت علی نے بتایا کہ شعیب ملک کچھ شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ میں نے تفصیل جاننے کی کوشش کی۔ کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ شعیب اگر خود چاہے تو بات کرے، پلیئرز آپس میں چہ مگوئیاں نہ کریں۔ شعیب ملک کی بات کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کو اہمیت دے رہے ہیں۔ وہ ہمارے مین کھلاڑی ہیں امید ہے کہ ہفتے بعد ٹیم کو جوائن کر لے گا۔ دریں اثنا شعیب ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں، ماضی میں بھی اس قسم کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں، میڈیا غیرضروری باتوں سے گریز کرے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
China gave duty-free access to 313 Pakistani products in its market
Previous Post چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی، مکمل لسٹ دیکھیں نیچے لنک میں
Next Post تبدیلی اب نہیں تو کبھی نہیں
Change not now so never

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.