yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈی ایچ اے نے کراچی میں ساحل سمندر کا برا حال کردیا، واٹر کمیشن

Web Editor May 8, 2018 1 min read
DHA made a mistake in the beach in Karachi, Water Commission
Share this:

کراچی: واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے کراچی میں ساحل سمندر کا برا حال کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کی سماعت ہوئی۔ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کراچی کے ساحلِ سمندر پر کچرے کے ڈھیر اور گندگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے کی مہربانی ہے سارا سیوریج سمندر پر بہایا جارہا ہے، سارا شہر وہاں تفریح کیلئے آتا ہے اور آپ نے گندگی کا ڈھیر لگا دیا، اس لیے اتھارٹی بنائی ہے کہ سارے شہر کا گند سمندر میں نکال دیں، 3 نالوں کا سیوریج سمندر میں گرایا جارہا ہے۔

ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہا کہ متعلقہ افسر ہی اس معاملے کی وضاحت کرسکتا ہے۔ کمیشن نے ڈی ایچ اے ٹاؤن پلانر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ اس پر ڈی ایچ اے کے لاء آفیسر واٹر کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

DHA made a mistake in the beach in Karachi, Water Commissionکمیشن کے سربراہ نے ڈی ایچ اے افسر سے کہا کہ آپ لوگ کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوتے کیا آسمان سے آئے ہیں؟ کیا آپ لوگوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا؟ آپ لوگ ڈی ایچ اے کی پوری سیوریج لائن ساحل میں بہا رہے ہیں، نہ آپ لوگوں نے ساحل سمندر کے لئے کچھ کیا اور نہ کنٹونمنٹ بورڈ نے، ساحل سمندر کا حال برا کردیا ہے، لوگ وہاں پکنک منانے آتے ہے مگر وہ کہیں سے ساحل نہیں لگتا۔

ڈی ایچ اے افسر نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں کہ وہاں کیا حال ہے، یہ منصوبہ بندی ٹاؤن کا کام ہے، انہیں معلوم ہے۔ کمیشن سربراہ نے ڈی ایچ اے کے ٹاؤن پلاننگ افسران کو طلب کرلیا۔ خاتون شہری نے کہا کہ سمندر میں اتنا سیوریج اور زہریلا پانی ڈال دیا ہے کہ مچھلیاں مررہی ہیں۔

واٹر کمیشن نے ایمپریس مارکیٹ صدر میں نالے پر تعمیرات کا ملبہ ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملبہ ہٹا کر نالہ صاف کرنے کا حکم دیا۔ کمیشن نے میئر کراچی وسیم اختر سے کہا کہ آپ کے کنٹریکٹر نے سارا نالہ بلاک کردیا۔ وسیم اختر نے کہا کہ میں آج ہی صاف کرادوں گا، میئر صاحب آپ نے سپریم کورٹ میں کچھ وعدے کیے ہیں ان پر عمل کریں۔

سربراہ واٹر کمیشن نے پانی کی قلت کی شکایات پر واٹر بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سارا نظام تباہ کردیا ہے، یہ کیا ہورہا ہے۔ کمیشن نے ڈپٹی ایم ڈی واٹر بورڈ کو تمام شکایات کنندگان کو ساتھ لے جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان سب کا مسئلہ حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ کمیشن نے پمپنگ اسٹیشنز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ کمیشن نے کہا کہ اگر واٹر بورڈ کی وضاحت سے مطمئن نہ ہوئے تو ایم ڈی واٹر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post بھارتی سکھ یاتریوں کےساتھ تنہا خاتون اور کلین شیو مردوں کے پاکستان آنے پر پابندی
Next Post بھارت میں 23 سال سے قید پاکستانی شہری رہا
Indian citizen has been 23 years imprisoned in India

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.