yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

قسمت

F A Farooqi August 28, 2016 1 min read
Research on Psychology
Share this:
Destiny
Destiny

تحریر: شاہد شکیل
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا، قسمت کا لکھا کون ٹال سکتا ہے، ہماری تو قسمت ہی خراب ہے، ہم اپنی قسمت کو تبدیل نہیں کر سکتے وغیرہ جیسے الفاظ دنیا بھر میں عام ہو چکے ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے ، ماہرین کا کہنا ہے یہ سب ذہنی خرافات ہیں کیونکہ اگر انسان کچھ حاصل نہیں کر پاتا تو قسمت کا رونا روتا ہے۔دنیا بھر میں ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے اور خوش قسمتی کا متلاشی ہے ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ قسمت کی دیوی ہمیشہ مہربان رہے اور زندگی بھر کسی آفت سے پالا نہ پڑے لیکن قسمت کا دارومدار کسی حد تک انسانی زندگی اور روزمرہ حالات واقعات کے علاوہ خوشی سے بھی منسلک ہے کیونکہ زندگی کے طویل سفر میں انسان کئی بار عدم اطمینان کا شکار ہوتا ہے اور قسمت کا رونا روتا اور کوستا ہے جبکہ یہ سب کچھ ایک نارمل عمل ہوتا ہے۔

اگرچہ دنیا بھر میں کئی افراد کو سب کچھ حاصل ہونے کے باوجود زندگی ، حالات اور دیگر انسانوں سے خواہ مخواہ شکایتیں بھی رہتی ہیں جو کہ قسمت نہیں بلکہ انکی اپنی سوچ اور ذہنی خرافات ہوتی ہیں یعنی کسی حد تک ذہنی امراض میں مبتلا ہوتا ہے۔انیس سو چون میں ایک امریکی ماہر نفسیات ڈاکٹر جیمز اولڈ نے لیبارٹری میں چوہوں کے سروں پر الیکٹروڈ لگا کر ایک ٹیسٹ کیا کہ آخر ان کی ذہنی صلاحیت کیسے تلاش کی جائے ،کچھ عرصہ بعد جیمز کیلئے نتائج خاصے دلچسپ اور سسپنس سے بھر پور ثابت ہوئے کیونکہ ٹیسٹ سے ظاہر ہوا کہ چوہوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور ایک احساس پیدا ہوا کہ اگر وہ اس مشین سے منسلک رہتے ہیں تو خوش ہیں جیمز نے کئی بار الیکٹروڈ کے سسٹم اور فریکوینسی کو مدھم رفتار سے چلایا اور کئی بار تیز کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ ممکنہ طور پر چوہے گدگدی محسوس کرتے ہیں اور اسی عمل سے خوش ہیں جب تک تھک نہیں جاتے ادھر ادھر پھدکتے رہتے ہیں ۔یہ کو ئی ریاضی کا سوال نہیں کہ جسے سمجھنے میں کسی میتھ پروفیسر سے رابطہ کیا جائے جیمز اولڈ کی اس ریسرچ سے ہم نے کیا سیکھا؟۔

Research on Psychology
Research on Psychology

جرمنی کے شہر ریگن برگ کی یونیورسٹی کی نیورو بایو لوجی اور جانورں کی نفسیات پر ریسرچ کرنے والی پروفیسر جو یونیوسٹی کی ڈائیرکٹر بھی ہیں کا کہنا ہے جیمز اولڈ کی تحقیق کے مطابق یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ ہر ذی روح کی نفسیات میں خوشی یا غمی برداشت کرنے کی ایک حد ہوتی ہے نہ وہ زیادہ دکھ اور نہ حد سے زیادہ خوشی برداشت کر سکتا ہے کیونکہ تجاوزات کا دوسرا نام موت ہے، ہماری بنیادی ضروریات ہی ہمیں خوش اور مطمئن رکھتی ہیں جن میں کھانا پینا اور گہری نیند شامل ہے وغیرہ لیکن ہم اکثر خوشی یا غمی کے موقعوں پر حدود سے تجاوز کر جاتے ہیں اور کھانا پینا تک بھول جاتے ہیں اور یہ سب عوامل صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں

ہمارے دماغ اس لئے نہیں بنائے گئے کہ کسی بھی شے سے متاثر ہو کر دیگر معاملات بھول جائیں یا در گزر کریں کیو نکہ خوشی کا احساس بھی کبھی کبھی انسان کے دماغ کیلئے وبال جان بن جاتا ہے، ہمارا حیاتیات سسٹم ہمارے جسمانی اور روحانی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور توانائی کو ممکنہ طور پر بچاتا اور دماغی سرکٹس کو بحال رکھتا ہے۔جہاں تک انسان کی خوشی اور غمی کے ساتھ قسمت کا سوال ہے تو وہ ایک نہایت الجھا اور گھمبیر پہلو یا ٹاپک ہے انحصار خطے اور ماحول پر کرتا ہے مثلاً کئی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انسان خوش ہوتا ہے۔

Job
Job

لیکن قسمت روٹھی ہوتی ہے اور کئی ممالک میں تعلیمی اور قانونی نظام اس قدر معقول ہوتا ہے کہ کڑی سے کڑی جڑی ہوتی ہے ادھر تعلیم ختم ہوئی ادھر پروفیشن کا کورس شروع ہوا اور بعد ازاں فوری جاب بھی مل جاتا ہے اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ غریب گھرانے کا فرد ہائی ایجوکیٹڈ ہونے کے باوجود کہیں بھی جاب حاصل نہیں کر سکتا اور ایک امیر گھرانے کا تعلیم سے نابلد ہونے کے باوجود منسٹر کی پوسٹ پا لیتا ہے وغیرہ۔ دنیا بھر میں کئی افراد کا کہنا ہے قسمت وغیرہ پر صرف غریب،لاچار،غیر تعلیم یافتہ اور وراثت میں ملے کئی دقیانوسی خیالات کو مد نظر رکھ کر یقین ہی نہیں رکھتے بلکہ عمل بھی کرتے ہیں مثلاً خود کچھ کرتے نہیں اور سادہ الفاظ میں کہا جاتا ہے اگر قسمت اچھی ہوئی تو کام ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ میں خواہشات،خوشی ،ہوس اور دیگر عوامل پر قابو پانا مشکل ہے لیکن انسان میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ مثبت اور منفی عوامل کا موازنہ کرنے اور جانچ کرنے کے بعد فیصلہ کر سکے۔

زیورچ یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے انسانی نفسیات کو سمجھنا آسان نہیں کیونکہ انسانی ذہن کسی بھی وقت اپنا رخ یعنی سوچ تبدیل کر سکتا ہے ،قسمت کی دیوی بہت کم لوگوں پر مہربان ہوتی ہے اور اگر خوش قسمتی سے مہربان ہو جائے تو انسان موقع سے فائدہ نہیں اٹھاتااور ساری زندگی پچھتاوہ رہ جاتا ہے ،پروفیسر کا کہنا ہے جو انسان خوشی یا قسمت کو موجودہ کونزیوم یعنی میٹریل میں تلاش کرتا اور پا لیتا ہے تو وہ اسکی مستقل خوشی نہیں ہوتی اور نہ اسکی قسمت میں مثبت ثابت ہو سکتی ہے ،یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ مال ودولت انسان کو خوش رکھتے ہیں لیکن کئی بار اسکے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے اور جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں مثلاً مہنگی ترین کار کو تیز رفتاری سے ڈرائیو کرنے کے بعد قسمت سے گلہ نہیں کیا جاسکتا کہ ایکسیڈنٹ ہو گیا یا موت واقع ہو گئی۔انسان کو یہ سوچنا چاہئے کہ جو کچھ ہے اسی پر قناعت کرے اور خوش رہے یہی اسکی قسمت ہے لیکن خوب سے خوب تر کی تلاش جاری رکھے کیونکہ اگر کوئی فرد آج مزدور ہے تو کل فورمین ہو گا اور مستقبل میں مینجر بھی بن سکتا ہے قسمت پر بھروسہ کرنے سے زیادہ انسان کو اپنی محنت ، ہمت،اور ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ہی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر: شاہد شکیل

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
متحدہ قائد کو بھارت نے بری طرح استعمال کیا،کشمیر کاذ کونقصان پہنچانے کیلئے ذہر اگلا،قاری فاروق احمد و دیگر اراکین پاکستان پیپلز پارٹی سپین
Previous Post متحدہ قائد کو بھارت نے بری طرح استعمال کیا،کشمیر کاذ کونقصان پہنچانے کیلئے ذہر اگلا،قاری فاروق احمد و دیگر اراکین پاکستان پیپلز پارٹی سپین
Next Post اوورسیز پاکستانیوں کا برطانوی وزیر اعظم اور الطاف حسین کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
Overseas Pakistanis Protest

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.