yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھر میں بچوں کی موت کا ذمہ دار کون

Yes 1 Webmaster January 13, 2016 1 min read
People in-Thar Desert
Share this:
People in-Thar Desert
People in-Thar Desert

تحریر: ملک نذیر اعوان
صحر ائے تھر ریگستان کا وہ علاقہ ہے جس کے ذروں میں سورج سانس لیتا ہے ۔ برسات کے بعدیہ ایک خوبصورت علاقہ نظر آتا ہے جہاں پر مور رقص کرتے ہیں اور اونٹوں کے گلوں میں گھنٹیاں دور تک سنائی دیتی ہیں جہاں اپنے روایتی لباس میں ملبوس عورتیں سر پر گھڑے رکھ کر اورہاتھوں میں خوبصورت چوڑیاں پہن کر آگ اگلتی ہوئی ریت پر کئی میلوں سے سفر کر کے دور سے پانی لاتی ہیں اب تو ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ یہ پھو ل اور کلیاں مرجھا گئے ہیں ۔ شاید اب یہ کہنا بجا ہے کہ تھر کے ابھی ننھے ننھے بچے ناچتے ہوئے موروں سے محروم ہو کر موت کا رقص دیکھتے ہیں اور صحرائے تھر میں گزشتہ تین سال سے یہ موت کا رقص جاری ہے اور تقریباََ 31 اکتوبر 2014 تک 1600 سے زائد بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

اب بھی غذائی قلت کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جوآٹھ بچے تھر میں جان دے بیٹھے ان کا کون ذمہ دار کون ہے۔ان معصوم جانوں کا کیا قصور ہے۔ قارئین دس دنوں میں٣٢ بچے دم توڑ گئے ہیں۔لیکن صوبائی حکومت اس سے غافل ہے۔یہاں تک کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ صاحب نے تھر میں بچوں کی موت کا ذمہ دارحاملہ عورتوں کو قرار دے دیا ہے۔مگر اس کے باوجودبھی تھر کے ہسپتالوں میں کوئی ذرا بھر تبدیلی نہ آئی۔ تھر پار کر میں غربت بھوک اور بیماریوں کے باعث موت نے پنچے گاڑرکھے ہیں ہر روز کئی بچے زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا ہیں ۔ غزائی قلت نے کئی مائوں کی گود اجاڑ دی ہے تحصیل ڈاھلی کے گائو ں جیتراڑ میںنمونیا کی وبا پھیل گئی ہے اور کئی بچے اس موزی مرض میں مبتلا ہیں ۔لیکن ان بے بس لوگو ں کی فریاد کوئی سننے والا نہیں ہے بھوک اور پیاس کے مارے لوگ بے بسی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں اور دور دراز کے علاقوں میں نقل مکانی بھی جاری ہے ۔ یہا ں پر وڈیرہ نظام جاری ہے مگر آج کل جدید ترین ٹیکنلوجی اور بے شمار سہولیات سے آراستہ ا

Japan
Japan

صدی کے تناظر میں ان خوفناک حالات کا جائزہ لیا جائے تو یہ نہایت بدترین المیہ ہے مگر دماغسوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کیونکہ مجھے اس علاقے سے اچھی واقفیت ہے لیکن تو پھر بھی آپ کو یقین نہیں آتا اگر آپ 22000مربع میل رقبے پر پھیلے ہوئے صحرائے تھر کا مشاہدہ کریں تو اللہ پاک نے تھر کی دھرتی کو بے شما رنعمتوں سے نواز ا ہے ۔صحرائے تھر کی گہرائی میں گیس۔ بلیک گولڈ یعنی کوئلہ چینی مٹی اور گرینائٹ جیسے چھپے ہوئے ان انمول خزانوں پر نظر ڈال لیجے جو قدرت نے اس سر زمین کو شرف بخشا ہے جن کو اگر حکمت عملی کے ساتھ استعمال میں لایا جائے تو صحرائے تھر نہ صرف عرب امارات کی ایک امیر ریاست بن سکتا ہے بلکہ یہ وسائل اس وطن عزیز کو کافی حد تک آگے لے کر جا سکتے ہیں مثال کے طور پر آپ چین ۔جاپان اور دوسرے یورپی ملکوں کو دیکھ لیں مگر شاہد ہمارے حکمرانوں کی سوچ اس سے قاصر ہے کہ آج تک ان قیمتی خزانوں سے سر زمیں پربسنے والوں کو زندہ رہنے کے لئے صحت ۔تعلیم ۔ خوراک اور
رہاش جیسی بنیادی سہولتں بھی فراہم نہ کی گئیں ۔ مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کار ان کا ذمہ دار کون ہے کہ تھر میں مفلسی اور غذائی قلت کی وجہ سے جو بچے مر رہے ہیں ان کی وجوہات کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ صاحب تو یہ فرماتے ہیں کہ تھر میں جو بچے مر رہے ہیں ان کی وجہ قحط اور غزائی قلت نہیں ہے بلکہ غربت اور دوسری بیماریوں سے مر رہے ہیں ۔ مگر ہمارے حکمرانوں کی بے حسی کی انتہا دیکھئے ۔اس خطے کی دوسری خاصیت یہ بھی ہے کہ یہاں پر مختلف قدیم مزاہب مثلاََہندومت ۔ بدھ مت اور جبین مت کی بہت سی سمادھیاں مندر اور دیگر عبادت گاہیں آج بھی موجود ہیں لہذا اگر حکومت ان علاقوں میں جدید سہولتوں سے اور مواصلاتی نظام قائم کر کے ان کو سیاحوں کے لیے کھول دے تو اس سے نہ صرف علاقے میںبھی خوشحالی اور رونق نظر آئے گی بلکہ پاکستان سیاحت کی آمد میں ہر سال کروڑوں روپے کما بھی سکتا ہے مگر یہ بات افسوس ناک ہے کہ ہر روزہزاروں انسان ان وڈیروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اگر حکومت کی طرف سے ان غریب لوگوں کے لئے پانی ۔ خوراک ۔ دوائیاں بھیج بھی دی جائیں تو افسرشاہی کی بد انتطامی کے باعث ان کومناسب طریقے سے تقسیم بھی نہیں کیا جا رہا ہے اور متاثرین کے ساتھ انتہائی تحقیر سلوک کیا جاتا ہے کاش ان لوگوں کے اندر حضرت عمر فاروق کی سوچ آجاتی تو یہ زندگی کے ہر مسائل میں کامیاب ہو جاتے کیونکہ حضرت عمر نے فرمایا تھا۔کہ اگر دریائے فرات کے کنارے پر اگر کوئی کتا بھی بھوکا اور پیاسا مر گیا تو اس کابھی حضرت عمر قیامت کے دن جوابدہ ہو گا ۔ جیسا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے

کہ گویا ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچاناہے ۔ مگر تھر میں ہزاروں بچے مر رہے ہیں میڈیکل سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے یہاں پر ڈاکٹروں کی بھی غفلت ہے یہاں پر کوئی ڈاکٹر بھی نظر نہیں آتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہا ں پر میڈیکل سہولتیں موجود ہی نہیں ہیں۔یہا ں کے ہزاروں ڈاکٹروں نے MBBS کی ڈگریا ں کی ہوئی ہیں مگر دور درازکے علاقون مین ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں تقریباََ تھرمیں166آسامیاں خالی ہیں تھر کی 6تحصیلوںمیں صرف ایک لیڈی ڈاکٹر دستیاب ہے ۔ آخر کار میری ان حکمرانوں سے التجا کہ ایک کمیٹی بناہیں جو ہر ماہ میں چیف منسٹر صاحب کو رپورٹ دے کہ یہا ں کے حالات کنٹرول میں ہیں ۔اور چیف منسٹر صاحب خود بھی چیک کریں اور خاص کر کراچی اور سند ھ کی این جی اوزبھی اپنا اہم کردار ادا کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئیے ان بے بس لوگو ں کی مدد کریں اور امدادی سامان دودھ اور کھانے پینے کی چیزیں ان کو پہلی فرصت میں پہنچاہیں جتنا ہو سکے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آخر کار اس تمام صورت حال کو دیکھ کر آج یہ محسوس ہو رہا ہے اس سوگوار ماحول میں مور بھی ناچنا بھول گئے ہیں اور سانپوں نے بھی ڈسنا چھوڈ دیا ۔لوگ تو ویسے مر رہے ہیں جس کی وجہ غذائی قلت اورقحط ہے جوہماری رگوںمیں بری طرح سرائیت کرچکا ہے یہ میری دلی دعا ہے اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے ۔ آمین۔اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔

Malik Nazir Awan
Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post مردان :3 خواتین سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
Next Post کوئٹہ میں خودکش حملہ، ایف سی اور پولیس اہلکاروں سمیت14افراد شہید

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.